Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم: سلسلے توڑ گیا ’وہ‘ سبھی جاتے جاتے!
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم: سلسلے توڑ گیا ’وہ‘ سبھی جاتے جاتے!

ایڈیٹراکتوبر 5, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’اب یہ سوال کوئی کیونکر پوچھے کہ ایک آڈیو یہاں سے تو دوسری آڈیو وہاں سے کیسے آتی ہے اور کون نکالتا ہے؟‘
غبار ہی غبار ہے، آلودہ سیاسی ماحول مزید آلودگی کا شکار ہو رہا ہے۔ یہ آخری لڑائی کتنی طویل ہے اور کیا انجام لائے گی خبر نہیں۔ معاملات جب کئی ایک کے پاس ہوں اور کمان کئی ایک ہاتھوں میں تو تیر کہاں سے آئے گا اور کس کس کو چھلنی کرے گا یہ معلوم نہیں۔
’طوائف الملوکی‘ کیا ہے؟ اس کی اصل شکل اب دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لغت میں طوائف الملوکی کے معنی دیکھے تو نقشہ وطن عزیز کا ہی نکلا یعنی ’ایسی حالت یا زمانہ جس میں کسی خاص حکمران کا حکم نہ چلے بلکہ کئی امرا یا بادشاہ اپنا اپنا حکم چلائیں، بدنظمی، ابتری، سیاسی انتشار ہو۔‘
اب ان معانی کے معنی ڈھونڈنا تو میرے بس کا کام نہیں البتہ حالیہ دنوں میں منظر عام پر آنے والی آڈیو لیکس کہانی کُھل رہی ہے۔ عجب دن ہیں کہ انٹرنیٹ پر ہیکرز سامنے ہیں اور بے چہرہ اہم کرداروں کی جنگ میں ایندھن کے طور استعمال کوئی اور ہو رہا ہے۔
اب یہ سوال کوئی کیونکر پوچھے کہ ایک آڈیو یہاں سے تو دوسری آڈیو وہاں سے کیسے آتی ہے اور کون نکالتا ہے؟
دلچسپ بات تو یہ بھی ہے کہ جس خط کے گرد کہانی کا پلاٹ تیار ہوا تھا وہ خط بھی کہیں منھ چھپا گیا ہے، جس سے خط گُما ہے وہ بھی الزام دے رہا ہے اور جو خط کا نشانہ ہے وہ بھی خط ڈھونڈ رہا ہے۔ ڈاکیا مگر کہیں مُنھ چھپا کر ہنس رہا ہے اور قوم خط کے پیچھے ’حقیقی آزادی‘ ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک سی رہی ہے۔
دلچسپ بات تو یہ بھی ہے کہ وہ جو چلمن سے لگے بیٹھے ہیں وہ چھپ چھپ کر ملتے بھی ہیں اور سرِعام کوسنے بھی دے رہے ہیں گویا پرانے دن اور پُرانی محبتوں کے واسطے اور ظالم محبوب قدموں میں گرانے کے لیے وار بھی جاری، چوکیدار سے شکوے بھی اور چوکیدار کو دھمکیاں بھی جبکہ محبوب کا نام بھی زبان پر نہیں اور محبوب کی اداؤں سے کام بھی نہیں۔
انقلاب چند دنوں میں پھر سڑکوں پر ہو گا اور حقیقی آزادی کا نعرہ بھی گونجے گا مگر جن سے حقیقی آزادی چاہیے اُن کے نیوٹرل ہونے اور ساتھ نہ دینے کے طعنے بھی منشور کا حصہ بن رہے ہیں۔ اب کی بار یہ خواہش فزوں تر ہے کہ نیوٹرل مداخلت کریں اور صرف امر بالمعروف کا ساتھ دیں جو بقول خان صاحب کے صرف تحریک انصاف ہی ہے۔
اب جب وقت کا پہیہ اُلٹا چل پڑا ہے اور حالات کی گاڑی کو ریورس گیئر لگ چکا ہے تو یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جانے والا جاتے جاتے تمام سلسلے توڑ رہا ہے۔ گو اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور بار بار کے تجربوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس سے طاقت کے مراکز بھی بچ نہیں پائے۔
اب یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ملک دوبارہ پٹری پر لا کر گذشتہ سٹاپ پر واپس لے جایا جائے، کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک یعنی یادداشت سے وائرس لگی فائلیں ڈیلیٹ اور سسٹم ’ان ڈو‘ کیا جائے، مداخلت کے باب کو ختم کر کے آگے بڑھا جائے۔ یہ اچھی خواہش تو ہے لیکن سسٹم میں موجود مبینہ ہیکرز اس پراسس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
سسٹم میں غیر آئینی سیاسی مداخلت کے کم و بیش 77 سال صرف ایک کلک سے ’ان ڈو‘ نہیں ہو سکتے جب تک کہ نظام کو آئین کی بنیادوں پر کھڑا نہ کیا جائے، عدالتیں صحیح معنوں میں آزاد ناں ہوں، طاقتور کے لیے قانون الگ اور کمزور کے لیے الگ نہ ہو۔ قانون و انصاف شخصیت اور حیثیت دیکھ کر عمل میں نہ آئے تو پھر سسٹم اَن ڈو ہو گا۔
اب جبکہ ادارے نے بڑی بیٹھک میں یہ فیصلہ کر لیا کہ سیاست میں اب مداخلت نہیں ہو گی اور اپنی آئینی حدود میں کام کیا جائے گا تو اس فیصلے کا عہد ادارے کے سینکڑوں افسران نے مل کر کیا جس میں آنے والے کئی چیفس بھی شامل ہیں۔ ادارے کو اپنے اس نئے عہد پر قائم بھی رہنا ہو گا اور اگر سمت یہی رہی تو چند ’وائرس‘ سسٹم کو ناکام نہیں بنا سکتے۔
کسی سیاسی رہنما کی خواہش پر آئینی حدود عبور نہ کی گئیں، ملک کا فیصلہ پارلیمان اور آئین پر چھوڑا گیا، آئین سر بلند رہا تو چند اشخاص کی طوائف الملوکی کی کوششیں بارآور نہیں ہوں گی۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کاکالم:مفتاح کو کیوں نکالا؟
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:مارچ سے نومبر تک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.