Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی کا کالم:پیش خدمت ہے نیا سیاسی سیزن۔۔۔
لکھاری

عاصمہ شیرازی کا کالم:پیش خدمت ہے نیا سیاسی سیزن۔۔۔

ایڈیٹرنومبر 17, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ایسے مُلک میں بستے ہیں جہاں خبر مرتی نہیں بلکہ اس قدر ہنگامہ خیزی ہے کہ دُنیا کے کسی ملک میں نہیں۔ باقی ممالک میں ڈراموں کے سیزن ہوتے ہیں ہمارے ہاں سیاسی سیزن آتے ہیں۔ ایک کے بعد ایک۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جتنی مقبولیت ان سیاسی سیزنز کو ملتی ہے ڈرامائی سیزنز کو بھی نہیں مل پاتی۔
سیاسی سیزن سنہ 2002 سے انتخابات کی صورت ہر پانچ سال کے بعد باقاعدگی سے آ رہے ہیں۔ ان سے قبل مارشل لائی سیزن آتے تھے اور ہر دو تین سال کی بریک کے بعد دس، دس سال کے یہ سیزن لگاتار جاری رہتا۔ اس دوران بیرونی عکس بندی بلکہ فنڈنگ سے چلنے والے ہلچل سے بھرپور ان مارشل لائی سیزنز میں کبھی انڈیا اور کبھی افغانستان کا کردار بخوبی ڈال دیا جاتا۔
ان مارشل لائی سیزنز کے بیچ صرف بریک کے لیے جمہوری ڈرامہ رچایا جاتا، کبھی ایک جماعت کٹھ پُتلی بنتی کبھی دوسری جماعت۔ انہی باریوں ہی باریوں میں عوام جمہوریت کی ڈگڈگی پر رقص کرتے اور پھر ’آوے گا بھائی آوے گا‘ کے راگ میں ’جاوے ہی جاوے‘ ہوتا۔۔۔
پھر نئے جمہورے کی راہ ہموار ہوتی اور چور دروازے، غلام گردشوں میں نام نہاد جمہوریت کا سکرپٹ تیار ہوتا۔ کبھی جمہوریت کی بقا اور کبھی آئین کی سربلندی کے لیے مصالحت، مفاہمت اور شراکت پر رضامندی اوّلین ٹھہرتی۔
سیاسی سیزن کی شروعات، انتخابات کا موسم اور پھر الزامات، عدالتیں، لانگ مارچ، کبھی ملک قیوم کی ٹیپ، کبھی سپریم کورٹ پر حملہ، کبھی حکومت عدلیہ کشمکش، کبھی عدلیہ اور سیاسی حکومتوں کی مخاصمت اور پھر اس قلیل دورانیے کے سیاسی سیزن کو طویل بریک فوجی آمریتیں دیتیں۔
غرض عوام کی تفریح کا سامان ریاست فراہم کرتی رہتی اور ریاست کی تفریح کا سامان عوام بہم پہنچاتے رہتے۔
پھر سیاسی سیزن میں ایک نیا موڑ آیا۔ دو جماعتیں اُکتا گئیں اور کسی حد تک سمجھ گئیں۔۔۔ ہدایت کاروں کو خیال آیا کہ کیوں نہ تبدیلی سیزن شروع کیا جائے۔ اس سیزن کے تقریبا تمام کردار نئے تراشے گئے، کچھ پرانے کرداروں کو لانڈری میں دھو کر چمکایا گیا۔
معاشی اعشاریے بہتر ہوئے تو سوچا گیا کہ کیوں نہ اب نیا تجربہ کر ہی لیا جائے۔ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ نے تبدیلی سیزن کو پوری طرح پبلسٹی دی، صادق اور امین کی اسناد، بہترین ساکھ کے پوسٹر چسپاں کیے گئے۔۔۔ مارکیٹ میں وہ پیشکش آئی کہ جس کی ’مثال‘ نہیں ملتی۔ تمام ادارے کردار بن گئے اور ان کرداروں میں ادارے ڈوب کر رہ گئے۔
اب نیا سیزن ہے، کبھی ویڈیو کبھی بیان حلفی جبکہ اداروں کی عزت کھڑکی توڑ رش میں داؤ پر لگی ہے۔
تبدیلی سیزن کے فلاپ ہونے کے بعد اب کسی نئے سیزن کی تلاش کی جائے گی، جمہوری ڈرامے میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی کوشش ہو گی، انصاف کے دروازوں سے نئی ڈیلیں نکلیں یا پارلیمان کے ایوانوں سے نئے کردار، عدد کام آئیں یا ناپ تول، عناد کی باری لگے یا مفاد کی، ایک بار پھر نئے سیزن کی تیاری ہے۔
کسی بھی نئے پراجیکٹ سیزن میں شراکت سے پہلے سیاسی جماعتوں کو ہدایت کار سے یہ پوچھ لینا چاہیے کہ اب کی بار آیا کچھ جمہوریت اور کچھ عوام کو اس سیزن میں شامل کیا جائے گا اور اس سیاسی سیزن کی معیاد کتنی ہو گی اور معیار کیا؟
(بشکریہ:بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:رکاکت اور ابتذال کے موسم میں جینا
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:ذیابیطس کتنی بڑی مصیبت ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.