Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, نومبر 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • نئے صوبوں سے کیا حاصل ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • مولانا ظفر علی خان دودھ میں دھلے نہیں تھے : وجاہت مسعود کا کالم
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
لکھاری

نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرنومبر 18, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo yasir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر آپ ایک غریب آدمی ہیں تو مبارک ہو، ہم آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے ٹھیلے پر سبزیاں بیچنی ہوں، ریڑھی لگانی ہو یا کندھے پر جیکٹیں رکھ کر فروخت کرنی ہوں، ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ آپ جہاں جائیں گے ہم آپ کا تعاقب کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ آپ کا ٹھیلا، آپ کی ریڑھی اور آپ کا کندھا شہر کے حسن کو برباد نہ کر دے۔ اسی لیے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والے محکمے ہر دم آپ کے پیچھے ہوتے ہیں اور اُن ٹھیلوں اور ریڑھیوں کو اٹھا کر پرے مارتے ہیں جو شہر کو سان فرانسسکو نہیں بننے دیتیں۔

رہ گیا آپ کا کندھا، تو ہم بہت جلد قانون میں ترمیم کروا کے غریب کے کندھے کو بھی تجاوزات کی تعریف میں شامل کر لیں گے، اُس کے بعد نہ رہے گا کندھا اور نہ رہے گی جیکٹ۔ جن لوگوں کو اس حکمتِ عملی پر اعتراض ہے انہیں چاہیے کہ محنت کریں اور غربت کی نحوست سے خود کو باہر نکالیں، بلکہ زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ غریب پیدا ہی نہ ہوں۔ اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ پیدائش کا فیصلہ آپ کے بس میں نہیں تھا تو پھر چوری کر کے یا ڈاکا ڈال کر پیسے کما لیں، کندھے پر جیکٹ رکھ کر حق حلال کی روزی کمانے کی حماقت نہ کریں۔

سرکاری اعلامیوں میں اگر سچ لکھا جاتا تو کچھ ایسا ہی ہوتا۔ ہم میں سے اکثر لوگ غیر ممالک کا سفر کرتے رہتے ہیں اور وہاں کا نظم و نسق اور صفائی ستھرائی دیکھ کر آہیں بھرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کاش ہمارا ملک بھی ایسا ہی بن جائے۔ یہ اسلام آباد سے دو قدم کی دوری پر راولپنڈی ہے، آپ وہاں کسی بھی وقت نکل جائیں، گھمسان کا رن پڑا ہو گا، یوں لگے گا جیسے کسی نے صور پھونک دیا ہو۔ اسی لیے ہر حکومت کی ترجیح ہوتی ہے کہ شہر سے بے ترتیبی اور بدنظمی کا خاتمہ ہو۔ مگر جو لوگ اِس کا یہ علاج بتاتے ہیں کہ ٹھیلوں اور ریڑھیوں کا صفایا کر دینا چاہیے انہیں فرانسیسی مفکر ہنری لیفیور (Henri Lefebvre) کو پڑھ لینا چاہیے (یہ اور بات ہے کہ ایسے فیصلہ سازوں کا پڑھائی لکھائی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا) ۔ لیفیور کا کہنا تھا کہ جگہ قدرت کا دیا ہوا کورا کاغذ نہیں، سماج کی بنائی ہوئی چیز ہے۔ اسے طاقت بناتی ہے، سرمایہ بناتا ہے، ضابطے بناتے ہیں اور عام لوگ بھی بناتے ہیں۔ اس لیے ہر سڑک، چوک اور فٹ پاتھ کے اندر ایک فیصلہ چھپا ہوتا ہے کہ یہاں کون آئے گا، کون ٹھہرے گا اور کسے آگے بڑھنے کو کہا جائے گا۔ جب کوئی اہلکار حکم دیتا ہے کہ یہ جگہ چھوڑ دو تو وہ محض صفائی نہیں کر رہا ہوتا بلکہ وہ ایک خاص قسم کی جگہ تیار کر رہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی طے کر رہا ہوتا ہے کہ اِس تیار شدہ جگہ کا حق دار کون ہے۔

ایک وہ جگہ ہے جو کاغذ پر سوچی جاتی ہے۔ یہ منصوبہ سازوں، انجینئروں اور افسروں کی جگہ ہے، لکیروں، پیمانوں اور رنگین خانوں والی۔ دوسری وہ ہے جو روز کی آمدورفت سے بنتی ہے، یعنی لوگ عملاً کہاں سے گزرتے ہیں، کہاں رکتے ہیں، کہاں سودا کرتے ہیں۔ تیسری وہ ہے جسے بسنے والے اپنی یادوں، رشتوں اور ضرورتوں کے ساتھ جیتے ہیں۔ گلی کا وہ کونا جہاں دس برس سے ایک ہی آدمی چنے بیچتا آیا ہے، بلدیہ کے کاغذوں میں محض چند مربع فٹ ہے، مگر محلے کے لیے وہ ایک پتا ہے۔ لیفیور کا کہنا تھا کہ جدید دور میں کاغذ والی جگہ باقی دونوں پر حاوی ہوتی چلی جاتی ہے۔ کسی بڑے شہر کا ماسٹر پلان کھول کر دیکھیے۔ درختوں کے لیے الگ نشان ہے، پارکنگ کے لیے الگ، فوارے، سگنل اور نالے تک کی علامت موجود ہے۔ پورے کاغذ پر کہیں اس آدمی کی علامت نہیں ملے گی جو مونگ پھلی، جرابیں یا سردیوں کی جیکٹیں بیچ کر پیٹ پالتا ہے۔ جس کا نشان درج نہیں، منصوبہ ساز کی نظر میں اس کا وجود ہی غلطی ہے اور غلطی کو ربر سے مٹایا جاتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کاغذ پر ربر چلتا ہے اور سڑک پر ٹرک۔ ہمارے ریڑھی والے کا اصل قصور یہی ہے کہ وہ تہہ بازاری والوں سے اجازت لیے بغیر پیدا ہو گیا۔

صاف فٹ پاتھ، کھلی سڑکیں اور سلیقے سے سجائے بازار کسے برے لگتے ہیں۔ مسئلہ اس جمالیات کے پیمانے میں ہے۔ یہاں حسن کی تعریف یہ ٹھہری ہے کہ منظر میں کوئی مفلس دکھائی نہ دے۔ گویا شہر رہنے کی جگہ نہیں، دکھانے کی چیز ہے، ایک پوسٹ کارڈ جسے دیکھ کر مہمانوں اور پیسہ لگانے والوں کو سان فرانسسکو کا گمان ہو۔ غربت ختم کرنے کا سب سے سستا نسخہ یہ ہے کہ غربت کو ہاتھ مت لگاؤ، غریب کو آنکھ سے اوجھل کر دو۔ نہ بجٹ چاہیے، نہ منصوبہ، بس ایک ٹرک اور چند وردیاں۔ شام کو رپورٹ جاتی ہے کہ اتنے مقامات واگزار کرا لیے گئے۔ اس رپورٹ میں یہ خانہ نہیں ہوتا کہ آج رات کتنے گھروں میں چولہا ٹھنڈا رہا۔ بے شک فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کا حق ہے۔ بوڑھے، بچے، وہیل چیئر والے اور بچیوں کا بازاروں میں گزرنا محال ہو جاتا ہے۔ نظم کی ضرورت سے انکار کوئی نہیں کرتا۔ سوال صرف یہ ہے کہ نظم کا مطلب خاتمہ کب سے ہو گیا؟ دنیا کے بہت سے شہروں نے خوردہ فروشوں کے لیے جگہیں مخصوص کی ہیں، اوقات طے کیے ہیں، معمولی فیس پر اجازت نامے دیے ہیں اور صفائی کی ذمہ داری بھی انہی پر ڈالی ہے۔ ہمارے اپنے ہاں اتوار بازار اور جمعہ بازار اسی سوچ کی مثالیں ہیں۔ جو ریاست چاہے تو ایک رات میں پورا بازار اجاڑ سکتی ہے، وہ چاہے تو ایک ہفتے میں اسے ترتیب بھی دے سکتی ہے۔ اجاڑنا آسان ہے کیونکہ اس میں سوچنا نہیں پڑتا۔ اور رہی بات شہر کے حسن کی تو اسلام آباد پاکستان کے نسبتاً بہتر شہروں میں شمار ہوتا ہے، اِس کا حال یہ ہے کہ اگر آپ شاہراہ دستور کے ایک سِرے سے دوسرے سِرے تک نظر دوڑائیں تو آپ کو رنگ برنگی عمارتوں کے نمونے نظر آئیں گے۔ کسی عمارت کا مغلیہ طرز تعمیر ہے تو کسی بلڈنگ کو جاپانی معماروں نے تراشا ہے، کہیں اطالوی طرز کا ڈبیا نما سیکریٹیریٹ بنا دیا گیا ہے تو کہیں بغیر سوچے سمجھے ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کھڑی کر دی گئی۔ لیکن کون پوچھتا ہے، کون سوچتا ہے۔اٹلس نقشے دیکھیں

اُس غریب کے پاس واپس چلتے ہیں جس کو سرکار کے خزانے سے کبھی ایک روپیہ نہیں ملا اور جس کے پاس ریڑھی خریدنے کے پیسے بھی نہیں تھے، اُس نے اپنے کندھے کو ٹھیلا بنا لیا، چار جیکٹیں لیں اور انہیں بیچنے نکل کھڑ اہوا، اُس کو ہم نے یہ پیغام دیا کہ تمہارا ’کاروبار‘ ہمیں منظور نہیں۔ جو لوگ شہروں کے ماسٹر پلان اور نقشے بناتے ہیں وہ شہر کو کاغذوں پر ہی سجاتے ہیں جبکہ شہر کاغذ سے نہیں، لوگوں سے بنتا ہے۔ نقشہ کتنا ہی دیدہ زیب ہو، اگر اس میں کندھے پر جیکٹ ڈالے چلتے آدمی کی گنجائش نہیں تو وہ شہر کا نقشہ نہیں، محض کسی احاطے کا خاکہ ہے۔ ترمیم آدمی میں نہیں، نقشے میں ہونی چاہیے۔
( بشکریہ : ہم سب )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تجاوزات غربت کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
Next Article بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صدر زرداری کی ملاقاتوں میں اقتدار کی نئی گیم اور ’’ درِ نجات ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 16, 2026

لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم

نومبر 14, 2026

بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ

نومبر 11, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 18, 2026
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم نومبر 18, 2026
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 17, 2026
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں نومبر 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.