تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں انھوں نے تقریباً سات گھنٹے تک ملک کے موجودہ امور پر گفتگو کی۔
ایران کے صدر نے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی سے گفتگو میں کہا کہ ’عوام کی معاشی صورتحال، روزگار، رہائش، پابندیاں، حکومت اور عوام کی جانب سے استقامت کا طریقۂ کار، اور اتحاد و یکجہتی کا تحفظ‘ اس ملاقات کے اہم ترین موضوعات تھے۔
پزشکیان نے یہ بھی کہا کہ اس ملاقات میں رہبرِ اعلیٰ نے ’اتحاد اور یکجہتی کے تحفظ‘ پر زور دیا اور خبردار کیا کہ ’دشمن کا پورا منصوبہ اختلافات اور تفرقہ پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’وہ جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند تھے۔‘
اس ملاقات کی خبر سب سے پہلے رہبرِ اعلیٰ کی سرکاری ویب سائٹ نے شائع کی تھی۔
رہبری کے منصب تک پہنچنے کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کی کوئی آواز یا تصویر جاری نہیں کی گئی اور مسعود پزشکیان کے علاوہ کسی اور سرکاری عہدے دار نے ان سے بالمشافہ ملاقات کا ذکر نہیں کیا ہے۔
ایرانی صدر نے پہلی بار چھ مئی کو کہا تھا کہ ان کی مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی۔
( بشکریہ : بی بی سی )
منگل, اگست 11, 2026
تازہ خبریں:
- سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
- ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ
- جشن آزادی پر سکیورٹی : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند
- مہاراجہ کی گھوڑیاں اور نئی سیاست :سہیل وڑائچ کا کالم
- وزیر داخلہ کا بیان اور ہمارا گلا سڑا نظام : مہتاب حیدر تھہیم کا تجزیہ
- میں واپس آؤں گا : یاسر پیرزادہ کا کالم
- آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
- سیدان بادشاہ گر کی مدح میں ۔۔۔ علمدار حسین بخاری کا کالم ( پہلا حصہ )

