ملتان ۔۔۔گردوپیش نیوز ۔۔ ملتان میں روہی ٹی وی کی نئی انتظامیہ ( مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے نذیر چوہان نے ) چینل کے 36 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے ۔ ملک بھر کے صحافیوں نے اس پر شدید ا حتجاج کیا ہے ۔ جن ملازمین کو بے روزگار کیا گیا ان میں پانچ این ایل ای ، دو اینکر پرسن ، نو رپورٹر ، دو اسائنمنٹ ایڈیٹر ، چار کیمرہ مین اور دیگر ملازمین شامل ہیں ۔ ان تمام صحافیوں نے ملتان میں روہی ٹی وی کو اس خطے کی آواز بنایا ۔۔ ۔ملتان سے اس چینل کا آغاز 2007 میں ہوا ۔ اس کا پہلا دفتر ائیر پورٹ چوک کے قریب تھا اور معروف سیاست دان جہانگیر ترین اس کے مالک تھے ۔۔ ملتان اور سرائیکی علاقے کے بہت سے نوجوانوں نے اسی چینل سے اپنا کیریئر شروع کیا اور آج وہ ملک بھر میں صحافتی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں ۔۔
27 مئی 2017 کو سٹی نیوز نیٹ ورک کے تحت اس چینل کو مکمل طور پر اپ گریڈ کر کےجدید طرزِ صحافت کے ساتھ دوبارہ لانچ کیا گیا۔اس نیٹ ورک کے بانی موجودہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہیں ۔ملتان میں آج کل سینیئر صحافی امجد بخاری اس چینل کے بیوروچیف کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔
روہی ٹی وی نے جہاں وسیب کے محرومیوں اور مسائل کو حکامِ بالا تک پہنچایا، وہاں ملتان کے تاریخی و ثقافتی حسن اور سرائیکی شاعری و ادب کو بھی ڈیجیٹل اسکرینز کے ذریعے ایک نئی زندگی دی۔ملک بھر کے صحافیوں نے روہی ٹی وی کی بندش پر احتجاج کیا ہے اور اسے صحافیوں کا قتلِ عام قرار دیا ہے ۔
منگل, اگست 25, 2026
تازہ خبریں:
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
- آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
- عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
- ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
- معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
- انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
- حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
- بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم

