Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » "کہانیاں رفتگان ملتان کی” : ادبی تاریخ کا نیا باب اور رضی الدین رضی : شاہد راحیل خان کا کتاب کالم
ادب

"کہانیاں رفتگان ملتان کی” : ادبی تاریخ کا نیا باب اور رضی الدین رضی : شاہد راحیل خان کا کتاب کالم

ایڈیٹراگست 22, 202523 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raftgan titles
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

رضی کی محبت ہے کہ اس نے "کہانیاں رفتگان ملتان کی” کے دونوں حصے اول و دوم کئی روز پہلے محترم ڈاکٹر انوار احمد صاحب کے گھر ایک مختصر نشست میں عطا کئے۔کتابوں کے سر ورق پر تصاویر کی صورت میں موجود معروف چہروں میں کئی چہرے ایسے دکھائی دئیے جن کی بھرپور متحرک زندگی کو دیکھنے کا شرف مجھے بھی حاصل رہا۔سچی بات ہے کہ وہ تمام چہرے ذہن کے کینوس پر مدھم ہی نہیں معدوم ہو چکے تھے اور بعض کا تو کوئی عکس بھی باقی نہیں رہا تھا مگر دونوں کتابوں کے سرورق ملتان کی بھرپور ادبی صحافتی اور سماجی تاریخ کی شہادت دیتے ہوئے محسوس ہونے لگے۔اگر ان کے نام لکھنے لگوں تو فہرست بہت طویل ہو جائے گی۔ رفتگان کی ہر کہانی میں موجود شخصیت یگانہ حیثیت رکھتی ہے۔
میں دونوں کتابوں کے سرورق کئی دن بار بار دیکھ کر ملتان کی ادبی و شعری صحافتی اور سماجی تاریخ پر پڑی دھول میں ان چہروں کی چمک تلاش کرتا رہا جن کی روشنی اس شہر کی پرامن و پر سکون فضا میں اجالے بکھیرا کرتی تھی۔انہیں دیکھ کر ذہن اس شعر کے گرداب میں پھنسا رہا۔
"سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں
خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں”
روایت کے مطابق مجھے ان کتابوں پر بہت پہلے اپنے تاثرات لکھ دینے چاہیں تھے مگر میری مشکل یہ ہے کہ کسی کی موت کا نوحہ لکھنا تو دور کی بات, کسی کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے بھی میری زبان ساتھ دینے سے انکاری ہو کر لڑکھڑانے لگتی ہے۔ان لوگوں کی موت پر کچھ لکھنا جن سے زندگی زندہ رہنے کا ہنر سیکھتی ہو بڑے دل گردے اور حوصلے کا کام ہے۔
یہ رضی کے قلم کا کمال ہے کہ اس نے ایک دو نہیں اس شہر کے بیشمار”رفتگان” کا اپنی تحریروں میں اس طرح ذکر کیا ہے کہ وہ "موجودگان” کی فہرست میں دکھائی دینے لگے ہیں۔کوئی بیس پچیس سال پہلے ایک دوست کی وفات کے بعد لکھے گئے میرے ایک افسانے کا عنوان تھا ” فہرست میں آخری نام”۔۔اس میں میرا نام "آخری” دیکھ کر میری بیوی نے کہا تھا ” افسانے کا اختتام اچھا نہیں”۔۔اس وقت وہ نہیں جانتی تھی کہ مجھ سے بہت پہلے اس کا نام اس ” فہرست” میں شامل ہو جاۓ گا۔ اس فہرست میں کب کس کا نام شامل ہو جاۓ یہ کوئی نہیں جانتا۔
رضی نے "کہانیاں رفتگان ملتان کی” کا پیش لفظ سن 2006 میں تحریر کیا تھا اس وقت رضی کی کتاب ” رفتگان ملتان ” کے بارے میں اپنے تاثرات اس کتاب کے لئے لکھنے والے کئی اہم نام اب 2025 میں رفتگان کی کہانیوں کی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔اس فہرست میں آخری نام کس کا ہو گا اور آخری نام کون لکھے گا کوئی نہیں جانتا۔
کتاب کے پہلے حصے کی پہلی کہانی "پہلا جنازہ” نے ہی مجھے افسردگی کے خول میں جکڑ رکھا ہے۔ایک ٹافی کا خواہشمند اپنے پیارے بابا کا منتظر ساڑھے تین سال کا معصوم بچہ۔۔۔۔60 سال کا رضی الدین رضی دانشور ، ادیب ،شاعر ،صحافی، کالم نگار ، پبلشر ، ایک ذمہ دار شوہر ، شفیق باپ ، مہربان دوست ، اور جانے کیا کیا بن کر بھی ابھی ایک ٹافی کی خواہش اور پیارے بابا کا منتظر دکھائی دیتا ہے۔
60 سال کے رضی نے کتاب کا پہلا حصہ اپنے والد شیخ ذکاءالدین اوپل کے نام کر کے ساڑھے تین سالہ بچے کے جذبات کو تسکین کا سامان مہیا کیا ہے اور ضد کرتے بچے کو بہلانے کی کوشش کی ہے۔کتاب کا دوسرا حصہ اپنی والدہ محترمہ نسیم اختر کے نام کر کے جن کی نظر میں وہ آج بھی معصوم بچہ ہے یہ بتایا ہے کہ اب وہ بڑا ہو گیا ہے اور کہانیاں سنتا ہی نہیں سناتا بھی ہے , لکھتا بھی ہے اور خوب لکھتا ہے۔یہ کہانیاں صرف کہانیاں ہی نہیں ایک ایسی سماجی و ادبی تاریخ ہیں جنہیں مرتب کرنے کا خیال شاید "رفتگان” کے وارثان کو بھی نہ آیا ہو۔
رضی نے یہ کام کر کے ملتان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے اور ادبی ورثے کو ایک نئی جہت دی ہے

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رضی الدین رضی ملتان کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایمرسن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ، خان اعظم کی غیب دان دلہن اور وزیراعلیٰ گونگا پہلوان : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
Next Article نسل نو اور والد کا مقام : پروفیسر صابر جروار کی تحریر ( چھٹی قسط )
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

امی جان کے نام رضی الدین رضی کا ایک اور خط

اگست 30, 2026

شُرلی، پٹاخہ اور بم ۔۔ بلوُ راکٹ کی کہانی : سہیل ورائچ کا کالم

اگست 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.