Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تین ماہ کی بندش : برملا / نصرت جاوید
لکھاری

تین ماہ کی بندش : برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرمارچ 22, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ میں تحقیق کے حوالے سے بہت جید اور نامور شمار ہوتا ایک ادارہ ہے جوMassachusetts Institute of Technology۔MITکے نام سے مشہور ہے۔کئی مہینوں کی تحقیق کے بعد اس نے حال ہی میں دریافت یہ کیا ہے کہ خلقِ خدا سچ کی طلب گار نہیں۔ اسے لوگوں کے بارے میں منفی باتیں جاننے کی لت ہے۔ کسی کے بارے میں بُری باتیں پھیلائی جائیں تو ان باتوں کو بہت پذیرائی ملتی ہے۔ جبلی طورپر انسانوں میں بدی ڈھونڈنے کی علت لوگوں کو پل بھر کے لئے یہ سوچنے پر آمادہ ہی نہیں کرتی کہ کسی کے بارے میں پھیلائی بُری خبر حقائق پر مبنی ہے یا نہیں۔
اپنی اس دریافت کے لئے MITوالوں نے بھرپور توجہ انٹرنیٹ کے ٹویٹر Appپر دی۔ ایسا کرتے ہوئے معلوم یہ کرنے کی کوشش کی کہ لوگ کونسے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس کے ذریعے کہی بات کو مزید لوگوں تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ وہ ٹویٹ جن کے ذریعے کسی شخص نے صرف اور صرف سچ بیان کیا تھا شاذ ہی ری ٹویٹ ہوا۔ ”بُری بات“ کو لیکن ٹویٹر کے عادی ایک عمومی صارف نے اوسطاََ 1500لوگوں تک پہنچانے میں مدد دی۔
انسانوں میں دوسروں کے بارے میں برائیاں جاننے اور غیبت وتہمت کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنانے کی علت نے ان محققین کو پریشان کردیا ہے جو ٹرمپ کے وائٹ ہاﺅس پہنچ جانے کے بعد سے محض Facebookیا ٹویٹر وغیرہ کو Fake Newsپھیلانے کا ذمہ دارٹھہرارہے تھے۔
MITکی نئی تحقیق دراصل ان کمپنیوں کو ایک حوالے سے بے خطا ٹھہراتی ہے۔ امریکہ ایک Profit Drivenمعاشرہ شمار ہوتا ہے۔ طلب اور رسد کے بنیادی حقائق کو ذہن میں رکھتے ہوئے کوئی شخص یا کمپنی وہاں کوئی Productایجاد کرکے راتوں رات ارب پتی بن جائے تو اس کی مذمت نہیں ہوتی۔ کھلے دل سے مذکورہ شخص کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف ہوتا ہے کہ اس نے لوگو ں کے دلوں میں موجود خواہش کو جان کر کوئی شے متعارف کروائی۔ اسے مناسب انداز میں مارکیٹ کیا اور اپنی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کی بنا پر کماحقہ منافع کمایا۔ لوگ اگر دوسروں کے بارے میں بُری باتیں ہی سننا چاہتے ہیں تو فیس بک یا ٹویٹر کوموردِ الزام کیوں ٹھہرایا جائے۔ اخلاقی اور غیر اخلاقی کی تفریق مارکیٹ کے لئے غیر متعلق ہوا کرتی ہے۔
عجب اتفاق ہے کہ جس دن MITکی تازہ تحقیق کے بارے میں یہ مضمون نیویارک ٹائمز میں چھپا اس روز ہمارے ایک مشہور ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب کو پاکستان کی سپریم کورٹ نے قصور کی زینب کے قتل کے حوالے سے ایک ”سنسنی خیز اور بے بنیاد خبر“ پھیلانے کے جرم میں 3ماہ تک ٹی وی شو کرنے پر پابندی لگادی۔
ڈاکٹر صاحب میرے دوست نہیں بہت قریبی شناسا ہیں۔جب بھی ملیں بہت عزت،احترام اور محبت سے گلے لگاتے ہیں۔ ایک بار کسی کھانے پر فرطِ جذبات میں انہوں نے میرے ساتھ کھڑے ہوکر اپنے موبائل فون سے ایک تصویر کھچوائی۔ اس تصویر کو انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈالا تو ان کے مداحین مگر چراغ پا ہوگئے۔ ان کے سینکڑوں چاہنے والوں نے ہزاروں کی تعداد میں پیغامات لکھے۔ انہیں دُکھ ہوا کہ ڈاکٹر صاحب جیسا نیک نام اور حق گو شخص مجھ ایسے لفافہ صحافی جس کی ”بداخلاقیاں“ تصویروں سمیت فیس بک وغیرہ پر کافی مشہور ہیں مسکرائے ہوئے میرے ساتھ کیوں کھڑا ہے۔ ایمان داری کی بات یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے مداحین کی جانب سے آئے پیغامات کی وجہ سے میں ہرگز مشتعل نہیں ہوا۔ انتہائی خلوص کے ساتھ بلکہ ندامت محسوس کی کہ ہمارے ڈاکٹر صاحب کو محض میرے ساتھ کھڑا ہوکر مسکرانے کے جرم میں سخت سست باتیں سننے کو ملیں۔ مزید شرمندہ میں اس وقت ہوا جب ڈاکٹر صاحب نے ٹویٹر پر ہی میرے نصیب میں ان کے مداحوں کی وجہ سے آئی ذلت پر Sorryکہا۔
ہمارے سوشل میڈیا پر چھائے دین داروں کا دل لیکن ڈاکٹر صاحب جیسا رکیک نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے ہاتھوں ان کے ساتھ جو ہوا اسے کئی افراد اب ”مناسب سزا“ تسلیم نہیں کررہے ہیں۔ مجھ ایسے بے ہنر اور بے اثر صحافیوں کو بھی طعنے دے رہے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کی خواہش یہ ہے کہ ہم سب مل کر کوئی ایسی فضاءتیار کریں جو ڈاکٹر صاحب کو سکرینوں سے ہمیشہ کے لئے غائب کردے۔
ڈاکٹر صاحب کے خلاف غیض وغضب کا طوفان مچائے لوگوں کو یاد ہی نہیں رہا کہ وہ ہماری ٹی وی سکرین کے Top Rankingاینکروں میں شمار ہوتے ہیں۔جس سکرین پر بھی نمودار ہوں وہاں رونق لگادیتے ہیں۔ Ratingsکے بادشاہ ہیں۔ ان کی Top Rankingیہ ثابت کرتی ہے کہ اپنے شو میں وہ ہمیشہ وہ باتیں بھرپور انداز میں کہہ ڈالتے ہیں جو ہمارے ناظرین کی اکثریت سننے کو بے چین ہے۔ ٹیلی وژن بنیادی طورپر Ratingsکا کھیل ہے۔ کسی شخص کی مقبولیت کا پیمانہ Eye Ballsہوا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کھیل میں اپنے کئی ہم عصروں کو مسلسل پچھاڑا ہے۔
مجھے کامل یقین ہے کہ تین ماہ کی بندش کے بعد وہ جب ٹی وی سکرین پر دوبارہ نمودار ہوں گے تو ان کے مداحین بھرپور انداز میں ان کا سواگت کریں گے۔ MITکی جانب سے ہوئی حالیہ تحقیق کے بعد مجھے اس ضمن میں اب ہرگز کوئی شبہ نہیں رہا۔ اپنے ان دوستوں سے جو ٹویٹر وغیرہ کے ذریعے مجھ سے رابطے میں رہتے ہیں لہذا میری مو¿دبانہ درخواست ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود صاحب کی مذمت ورسوائی کے کھیل میں مجھے نہ گھسیٹا جائے۔ میرے اس رویے کو ذہن میں رکھتے ہوئے امید یہ بھی ہے کہ ا ٓئندہ کسی جگہ میری ڈاکٹر صاحب سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے مسکراتے ہوئے میرے ساتھ کھڑے ہوکر سیلفی لے ڈالی، اسے اپنے فیس بک یا ٹویٹر اکاﺅنٹ پر چڑھادیا تو ان کے لاکھوں مداحین مجھے کھلے دل سے معاف کردیں گے۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغیر مسلح پٹھان سے منظور پشتین تک۔’’چیغہ‘‘ / حسن مجتبٰی
Next Article آیئے! نئی تحریک پاکستان چلائیں: مملکت اے مملکت / محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.