Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنےکی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد
اہم خبریں

الیکشن ٹربیونلزکی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنےکی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

ایڈیٹرجون 20, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
supreme-court
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونلزکی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنےکی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کر دی۔
الیکشن ٹربیونلز کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سمجھ نہیں آیا الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بات کیوں نہیں کی، آئین میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ کسی جج سے ملاقات نہیں کر سکتے، ملاقات کرنے میں انا کی کیا بات ہے؟ دونوں ہی آئینی ادارے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا الیکشن کمیشن متنازع ہی کیوں ہوتا ہے؟ ایوان صدر جانے کا اتفاق ہوا تو الیکشن کمیشن بالکل سامنے ہے، الیکشن کمیشن کیسے صدارتی آرڈیننس بنا رہا ہے؟ یہ تو پارلمینٹ کی توہین ہو گی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے کہا آپ کہہ رہے ہیں الیکشن کرانا ہماری ذمہ داری ہے، ہائیکورٹ دور رہے، آپ کیسے کہہ رہے ہیں کہ صدارتی آرڈیننس لا سکتے تھے؟ کیا یہ قانونی ہے؟
الیکشن ٹربیونل کیس: چیف جسٹس نے ’معزز‘ کا لفظ استعمال کرنے پر الیکشن کمیشن کے وکیل کی سرزنش کردیالیکشن کمیشن کے وکیل سکندر بشیر نے کہا میں نے قانون نہیں بنایا، جنرل بات سے زیادہ نہیں کر سکتا، آرڈیننس کا دفاع نہیں کر رہا۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں کیسز کی ذمہ داری میری ہے، اپنی کمزوری کو وجہ نہ بنائیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا سے استفسار کیا کیا آرڈیننس کو چیلنج نہیں کیا؟ جس پر سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ آرڈیننس کو لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں چیلنج کیا ہے، چیف جسٹس نے پوچھا مختلف ہائیکورٹس کیوں؟ آرڈیننس تو پورے ملک میں لگے گا۔
فاضل چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن ٹریبونل کے لیے آئین کیا کہتا ہے؟ پارلیمنٹ قانون بناتی ہے، ہم قانون کی حفاظت کرتے ہیں، جس کا کام ہے اسے کرنے دیا جائے، ایک میٹنگ میں بیٹھ کر سب طے کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں ہوا اس لیے اس پر نوٹس نہیں کر سکتے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جب کچھ پسند نہیں آتا تو قانون بدل دیتے ہیں، جب پارلیمنٹ نے قانون بنا دیا تو آرڈیننس پارلیمنٹ کی توہین ہے۔وکیل سکندر بشیر کا کہنا تھا آرڈیننس قانونی ہے کیونکہ آئین اجازت دیتا ہے، جس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا آرڈیننس جاری کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، اگر پارلیمنٹ نے قانون تبدیل کیا تھا تو اسی کو آرڈیننس سے واپس لایا گیا، آرڈیننس لانے کی کون سی ایمرجنسی تھی؟الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا عدلیہ پر زیادہ بوجھ ہونے کی وجہ سے آرڈیننس لایا گیا، جس پر چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا خالی نشستوں کو مکمل کرنا کس کا کام ہے؟
وکیل سکندر بشیر کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 60 ہے جبکہ 40 کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا ٹربیونل کے ججز کی تعیناتی کس کا اختیار ہے؟ ہمارے سامنے معاملہ ہے کہ ججز تعینات کون کر سکتا ہے؟ آئین کیا کہتا ہے؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اچھے قوانین کی تشریح کی ضرورت نہیں ہوتی، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، آئین کے مطابق ٹربیونلز بنانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔
چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے پوچھا کیا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے؟ جس پر وکیل سکندر بشیر نے بتایا کہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے لیکن بتانا چاہ رہا ہوں کہ ہائیکورٹ نے کیا کیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا فیصلہ معطل کرنے کی الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانےکیلئے معاملہ تین رکنی کمیٹی کوبھجوا دیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الیکشن ٹربیونلز الیکشن کمیشن سپریم کورٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحج کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی
Next Article سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کا یوم پیدائش کل منایا جائے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

تجربہ گاہ اور پیڑ کی بربادی: وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.