Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعودکا کالم:تالاب گدلا ہو گیا ہے
لکھاری

وجاہت مسعودکا کالم:تالاب گدلا ہو گیا ہے

ایڈیٹرمارچ 16, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھلا کالم جس روز اخبار میں نمودار ہوا، مارچ کی 12 تاریخ تھی۔ یہ تاریخ ہمارے دل پہ اس طرح نقش ہے جیسے کلے (Calais) کا نقشہ ملکہ میری اول کے دل پہ مرتسم تھا۔ 12 مارچ 1949 کو لیاقت علی مرحوم نے دستور ساز اسمبلی میں قرارداد مقاصد منظور کروائی تھی۔ قابل احترام حامد خان سے گواہی لے لیجئے، کل ملا کے 31 ارکان اسمبلی موجود تھے۔ 21 مسلم اور 10 غیر مسلم۔ تمام مسلم ارکان نے قرارداد کی تائید کی اور سب غیر مسلم ارکان نے اختلاف کیا۔ یہ ہماری قومی تشکیل میں ایک فیصلہ ساز لمحہ تھا۔ پاکستان میں شہریت عقیدے کی سطح پر اتر آئی تھی۔ ہندوستان میں یہ عذاب نریندر مودی کی صورت میں کوئی ساٹھ برس بعد نمودار ہوا۔ ہم نے یہ آزمائش دیکھ رکھی ہے…. ایک قصہ سناتا ہوں۔ لاہور میں جیل روڈ سے مال روڈ کی طرف گریز کرتی سڑک پر نجی یونیورسٹی کا ظفر علی کیمپس تھا۔ ڈاکٹر مہدی حسن ہمارے استاد تھے۔ ہماری روایت میں استاد کو منصب سے منسوب نہیں کیا جاتا۔ آئی اے رحمن ہمارے ایڈیٹر نہیں، استاد تھے۔ مہدی حسن ڈین نہیں، استاد تھے۔ فلسفہ کے استاد شاہد حسین کے صاحبزادے آصف زیدی مرحوم میرے ہم عصر اور مہدی حسن کے بھانجے تھے۔ ایک روز حسب معمول ہم ایک چھوٹے سے کمرے میں چائے پی رہے تھے۔ اخبارات میز پر رکھے تھے۔ پاراچنار میں 22 اہل تشیع ہم وطنوں کی موت کی خبر تھی۔ ہم تینوں خاموش تھے۔ مجھے خجالت تھی کہ کن لفظوں میں، کیسے، کس سے اور کیا تعزیت کروں۔ مہدی حسن اور آصف زیدی حد درجہ وضع دار تھے۔ موت مگر اپنی ایک چبھن رکھتی ہے۔ یہ شرمندگی زندگی بھر میرے ساتھ رہے گی۔ ہم بلھے شاہ کے بالکے ہیں۔ نہ میں مومن وچ مسیتاں…. شناخت کی بنیاد پر تشدد اور ظلم کی نفسیات بہت پیچیدہ ہے، اس کی چبھن بہت دیرپا ہوتی ہے۔
قومی ریاست کا بنیادی تصور یہ ہے کہ بہت سے لسانی، مذہبی، نسلی اور ثقافتی گروہ اپنی شناخت برقرار رکھتے ہوئے ایک عمرانی معاہدے میں مشترکہ مفادات اور حقوق کی بنیاد پر مساوی حیثیت سے ایک جغرافیائی منطقہ مرتب کرتے ہیں۔ قرارداد مقاصد نے ہماری قومی شناخت کی تشکیل میں کھنڈت ڈالی۔ لیاقت علی خان مرحوم جمہوریت پسند نہیں تھے۔ ان کی کم نگاہی نے سکندر مرزا اور ایوب خان کو قوم پر کم و بیش آٹھ برس کا نادیدہ اقتدار سونپ دیا۔ لیاقت علی مغفور سمجھتے تھے کہ شبیر عثمانی سے ہاتھ ملا کے متحدہ ہندوستان میں مغل عہد کی تعلقہ دار نشانیوں کے لیے پاکستان میں غلبے کی ضمانت حاصل کر لیں گے۔ بابائے قوم تو 73 برس کی عمر میں چراغ سحری تھے۔ طالب علم نہیں جانتا کہ وہ دستوری سربراہ مملکت تھے یا پیش ناآمدہ مقامی حقائق کے یرغمالی یا تاریخ کے اسیر۔ یہ تنقید نہیں۔ مجھے آج بھی پاکستان میں ایک محمد علی جناح عنایت کیجئے، میں غیر مشروط اطاعت کروں گا۔ محمد علی جناح رہنما تھے، لیاقت علی خان نے بیڑا ڈبو دیا۔ رواں ماہ کی 12تاریخ کو قرارداد مقاصد پر پچھتر برس گزر گئے۔ آپ نے کولرج کی The Rime of the Ancient Mariner تو پڑھ رکھی ہے۔ لیاقت علی اور شبیر عثمانی کی عنایت کوئی چالیس برس ہمارے گلے میں حمائل رہی۔ پھر جالندھر کے میاں طفیل محمد (امیر جماعت اسلامی) اور ضیاالحق کے گٹھ جوڑ سے ہمارے دستورمیں نافذہ متن کے درجے کو پہنچی۔ ہمیں اپنی مہلت نفس میں اس صبح کی امید نہیں جب دستور پاکستان کو اس آلودگی سے پاک کیا جائے گا۔ ابھی تو ہم لاہور کی دو بیٹیوں سے جھونج رہے ہیں۔ ایک نے اپنا فرض منصبی ادا کیا اور شہرت دوام پائی۔ دوسری بیٹی کنگ لیئر کی کارڈیلیا ہے۔ بیٹیوں کا لباس ماں باپ کی عزت ہوتا ہے۔ جس جاہل قبیلے کو خطاطی اور مقدس کلمات میں امتیاز کرنے کی تہذیب نہیں، اس کی ذریات نے ایک بیٹی کی زندگی تباہ کر دی۔ ہم اس کے بچوں کو کیا جواب دیں گے۔ محترمہ شہربانو کو بوجوہ سعودی بادشاہت کی میزبانی مبارک، ہم مردود حرم تو اس بیٹی کی اذیت میں ہیں جس نے ناکردہ جرم کی معافی مانگی ہے۔ کس سے مانگی ہے؟ ہے اب بھی وقت زاہد، ترمیم زہد کر لے۔
زاہد کے ذکر سے خیال آیا کہ ہم اپنی تاریخ کے ایک پیچیدہ موڑ پہ کھڑے ہیں۔ میاں نواز شریف کی کوئی خبر نہیں۔ نیز یہ کہ علی امین گنڈاپور کی شہباز شریف سے ملاقات ہو گئی۔ اس تمثیل کے بہت سے منظر ابھی باقی ہیں۔ یہ کہانی الجھ گئی ہے۔ انتخابی عمل میں دھاندلی تو ہوئی ہے۔ یہ بتانا مشکل ہے کہ کہاں ہوئی ہے، کس نے کی اور کیوں کی ہے۔ یہ معلوم ہے کہ پاکستان کے لوگ ہار گئے ہیں۔ دو نسلوں کو گمراہ کیا تھا اب ان کی آواز چھینی جا رہی ہے۔ یہ تو برے آثار ہیں فانی۔ بظاہر پیپلز پارٹی فائدے میں رہی ہے۔ آئندہ برسوں کے سیاسی منظرمیں اپنی جگہ کی ضمانت تو لے لی۔ لیکن وہ مرے خواب، مرے خواب، مرے خواب۔ خواب تو اس زمین پر بسنے والے محنت کش، دیانت دار اور قابل محبت انسانوں کے احترام کا تھا۔ وہ خواب پھر سے جھوٹا پڑ گیا۔ نیز یہ کہ پون صدی میں پہلی بار ہمیں یہ معلوم کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ ہم تاریخ کے دریا کی کس سمت کھڑے ہیں۔ ہم مشکل میں ہیں۔ پاکستان کی ریاست ہمیں پیاری ہے اور اس وفاق کی اکائیوں سے ہمیں محبت ہے۔ اس ملک کے ادارے ہمیں عزیز ہیں اور دستور میں بتایا گیا ہے کہ آئینی ادارے تین ہیں۔ مگر یہ حرف شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرا۔ یہ حرف لامکاں ہم پہ فروری 2018 میں اترا یا فروری 2021 میں؟ ہمیں معلوم نہیں کہ اپریل 2022 اور مئی 2023 میں کیا ہوا۔ نیز یہ کہ فروری 2024 میں کیا وقوعہ رونما ہوا؟ پاکستان میں جمہور پسند کڑی آزمائش میں ہیں۔ یہ دار ورسن سے اگلی آزمائش ہے۔ ہم 1977، 1990 اور 2008 میں کھلے دل میں بتا سکتے تھے کہ قوم اور عوام کی قسمت سے کیا کھلواڑ ہو رہی ہے۔ اب تالاب اتنا گدلا ہو گیا ہے کہ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ تاریخ کا دریا کس سمت بہ رہا ہے۔ یہ شاعروں کے سینوں میں خواب دفن کرنے کی گھڑی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈیزل سستا کر دیا گیا : پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:شاہین بچوں کے ’’بال‘‘ و پر!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری

اکتوبر 28, 2026

نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.