Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انصار عباسی کا کالم:خان نے بلّے کو واقعی بلا بنا دیا
لکھاری

انصار عباسی کا کالم:خان نے بلّے کو واقعی بلا بنا دیا

ایڈیٹرجنوری 12, 20247 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pti bat
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلّا بحال کر کے بلّے کو پی ٹی آئی مخالفین کیلئے واقعی ایک بلا بنا دیا۔ اگر بّلے کا نشان قائم رہتا ہے اور الیکشن کمیشن پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کرتا اور بّلے کا نشان 8فروری یعنی انتخابات والے دن بیلٹ پیپر پر موجود رہا تو ممکن ہے کہ بّلا بلا بن کر اپنے سیاسی مخالفین کو کھا جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے چند دن قبل ایک ٹی وی ٹاک شو میں کوئی ایسی بات کی تھی کہ یہ بلّا ہے کوئی بلا تو نہیں کہ اس سے ڈرا جائے۔ جسکے بعد اُن کے اس بیان کا سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہوا۔
پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے آج تحریک انصاف کی پٹیشن پر پی ٹی آئی کا بلّے کا نشان بحال کردیا اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ فوری طور پر عدالت کے حکم پر عملددرآمد کرتے ہوے تحریک انصاف کو بلّے کا نشان الاٹ کیا جائے۔
اس فیصلے نے تحریک انصاف کیلئے الیکشن مہم کے طور پر ایک بہت اہم کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنماوں نے اب یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ اب تحریک انصاف کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ایسے میں جب ن لیگ سوئی ہوئی ہے اور بظاہر اس انتظار میں ہے کہ کچھ کیے بغیر اُسے الیکشن جتوا دیا جائے اور میاں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھا دیا جائے، تحریک انصاف کو تمام تر مشکلات کے باوجوداب اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ وہ الیکشن جیت سکتی ہے۔
اگر موجودہ حالات کا آزادانہ طور پر جائزہ لیا جائے تو اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آج سے چند ہفتہ قبل مشکلات میں گھری تحریک انصاف کے انجینئرڈ الیکشن میں کامیابی کے جو چانس یا سرپرائز دینے کے امکانات دس یا بیس فیصد تھے وہ اب دوگنا بڑھ گئے ہوں گے۔
انتخابات شفاف ہونے کی صورت میں تو تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے۔ نئے پیدا ہونیوالے حالات کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے مخالفین اور خاص طور پر ن لیگ کافی پریشان ہوگی کیوں کو بنایا گیا کھیل بگڑتا ہوا نظر آ رہا ہے اور سیاسی انجینئرنگ کے نتیجے میں جن نتائج کی امید تھی وہ دھندلا چکے ہیں۔
اب یا تو الیکشن کمیشن فوری طور پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائے اور اسےکالعدم قرار دلوائے۔ الیکشن کمیشن ممکنہ طور پر پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا لیکن مجھے لگتا نہیں کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف سے بلّے کا نشان چھیننے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔
اب معاملہ بڑا گھمبیر ہو گیا ہے۔ اپنے سیاسی مخالفین کیلئے تو بّلا بلاشبہ بلا بن چکا لیکن انتخابات کی کامیابی کے سرپرائز کی صورت میں یہی بّلا سیاسی اور معاشی استحکام کے راستے میں ایک بلا بن جائے گا اور اس وجہ سے میں پہلے بھی بیان کر چکا اور پھر یہاں دہرا نا چاہوں گا کہ عمران خان کے فوج اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ، جس پر وہ اب بھی قائم ہیں، الیکشن جیتنے کی صورت میں ملک کو خطرناک حالات کی طرف لے جائے گا جہاں پہلے دن سے نئی منتخب حکومت اور اسٹیبلشمنٹ آمنے سامنے نظر آئیں گے اور تحریک انصاف کا سوشل میڈیا فوج مخالف ٹرینڈ چلا چلا کر مختلف مطالبہ کر رہا ہو گا۔
اسی اندیشہ کی وجہ سے میں نے بار بار لکھا اور کہا کہ تحریک انصاف کو بالخصوص 9 مئی کے سانحہ کے بعد فوج اور اسٹیبلشمنٹ سے اپنے تعلقات بہتر بنانے اور اپنے سپوٹرز، ووٹرز کے ذہنوں میں فوج کے خلاف انجیکٹ کیا گیا زہر نکا لنے کو کوشش کرنی چاہیے۔
اس سلسلے میں ماضی قریب میں تحریک انصاف کی قیادت اور کور کمیٹی کی طرف سے کچھ کوشش نظر آئی لیکن عمران خان کے اکانومسٹ میں شائع ہونے والے مضمون نے ان کوششوں کو شدید نقصان پہنچایا اور اس تاثر کو مزید مضبوط کیا کہ عمران خان تو اپنے فوج مخالف بیانیہ پر اب بھی قائم ہیں، نہ اُنہیں9مئی کا کوئی پچھتاوا ہے نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ اور فوج سے متعلق اپنے دیگر الزامات سے پیچھے ہٹے ہیں۔ خان نے بلّے کو واقعی ایک بلا بنا دیا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:بلوچ خواتین ہم سب کی بیٹیاں !
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:جسٹس اعجازالاحسن کا استعفیٰ: غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کی ضرورت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.