پشاور: وزیرستان میں شدت پسندوں کی جانب سے پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
ڈی پی او شمالی وزیرستان روحان زیب کا جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محسن داوڑ کی گاڑی پر فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا محسن داوڑ کے پاس پولیس سکیورٹی موجود تھی، اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شدت پسندوں پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گاڑی پر متعدد گولیاں لگیں لیکن گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے محسن داوڑ محفوظ رہے۔
ڈی پی او روحان زیب نے بتایا کہ محسن داوڑ کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے، وہ بالکل محفوظ ہیں جبکہ نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر بھی ڈی آئی خان میں حملہ کیا گیا تھا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

