اسلام آباد:اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فضائی آپریشن آج بھی شدید متاثر ہے جس کے سبب مختلف ائیرپورٹس کی مزید 20 پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد کا فلائٹ آپریشن درہم برہم ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے جدہ، دوحا، دبئی جبکہ دوحا سے پشاور ، کراچی اور لاہور کیلئے نجی ائیرلائن کی پرواز یں بھی منسوخ کر دی گئیں، کراچی سے اسلام آباد کیلئے نجی ائیر لائن کی پرواز اور کراچی سے سکھر کیلئے پرواز بھی منسوخ ہوئیں۔
دبئی سے ملتان اور چین کے شہر نینگ سے کراچی کیلئے کارگو پرواز یں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔
ادھر موسم مسلسل خراب رہنے کی وجہ سے اسلام آباد سے اسکردو اورگلگت کی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ مسقط سے ملتان کی پروازیں بھی منسوخ ہو گئیں۔
اس کے علاوہ لاہور سے جدہ کی ایک پرواز کراچی جبکہ دوسری اسلام آباد اتاری گئی، پی آئی اے کی العین سے پہنچی پرواز بھی اسلام آباد نہ اتر سکی جس کی لینڈنگ لاہور میں کرائی گئی جبکہ شارجہ، دبئی اور اسلام آباد کی 5 پروازیں کراچی، لاہور ، پشاور اور ملتان اتاری گئیں۔
اسلام آباد سے ملکی اور غیر ملکی 15 پروازوں کی روانگی کا شیڈول بھی موسم کی خرابی کے باعث تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے گزشتہ روز اسلام آباد اور مختلف ائیرپورٹس کی 30 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں اور دو دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

