بنگلورو:آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی پوری ٹیم کو صرف 156 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بظاہر غلط ثابت ہوا، سری لنکن بولرز کے سامنے انگلش بیٹرز ناکام رہے اور پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلش ٹیم کی آدھی ٹیم محض 85 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے 3، کاسون راجیھیتا اور انجیلو میتھیوز نے 2, 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہےگی، آج کےمیچ کےلیےٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلےبیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہےہیں۔
کوشال مینڈس کے مطابق تجربہ کارانجیلو میتھیوز کی واپسی سے فرق پڑےگا۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
بدھ, ستمبر 23, 2026
تازہ خبریں:
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

