Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:قبرستان کا بھانبٹر چوک!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:قبرستان کا بھانبٹر چوک!

ایڈیٹراگست 11, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قبروں کے ساتھ میری دلچسپی میں اضافے کا ’’کریڈٹ‘‘ میرے دوست رانا ریاض کو جاتا ہے۔رانا صاحب ایک ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں اور قبروں کے ساتھ ان کی دلچسپی ریٹائرمنٹ سے اگلے روز ہی شروع ہو گئی تھی۔ اس وقت سے اب تک وہ روزانہ قبرستان جاتے ہیں۔ قبروں سے میری اپنی دلچسپی بھی پہلے سے موجود تھی مگر جب رانا صاحب سے ملا تو اس دلچسپی میں اضافہ ہوا،اور میں رانا صاحب اور قبروں کے مزید نزدیک ہوتا چلا گیا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ہم دونوں بھائی جب بھی اکٹھے ہوتے ہیں ہمارا واحد موضوع قبریں ہی ہوتی ہیں بلکہ اب معاملہ قبروں کی زیارت تک نہیں رہ گیا بلکہ اب ہم نیو ائیر نائٹ بھی کسی اچھے سے قبرستان میں مناتے ہیں۔
کچھ عرصہ سے ہم روزانہ فون پر میٹنگ پوائنٹ طے کر لیتے ہیں۔ مثلاً فلاں قبرستان میں سانپوں والی قبر کے پاس یا بچھوئوں والی قبر کے اردگرد یا اس طر ح کی کوئی اور نشانی بتاکر ہم وقت مقررہ پر وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ ایک دفعہ میں اور رانا صاحب قبرستان کے بھانبڑ چوک میں ایک شکستہ قبر پر بیٹھے اپنے کاروباری امور کو’’ڈسکس‘‘ کر رہے تھے کہ ناگہاں میری نظر آگ کے ایک بھانبڑ پر پڑی۔ میں نے دیکھا کہ ایک بدنام زمانہ رقاصہ بہت وارفتگی کے عالم میں رقص کر رہی تھی۔ میں نے رانا صاحب کو بھی اس طرف متوجہ کیا، جب یہ زندہ تھی رانا صاحب کے ان سینکڑوں معتقدین میں سے ایک تھی جن پر رانا صاحب کی خاص نظر کرم تھی، رانا صاحب نے نظر بھر کر اس کی طرف دیکھا اور پھر مجھے مخاطب کر کے کہا ’’برادر یہ رقص نہیں کر رہی شعلوں کی حدت سے پھڑک رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کی مشکل آسان کرے‘‘۔ دریں اثنا قبرستان کا گورکن قریب سے سلام کر کے گزرنے لگا تو میں نے اسے روکا اور پوچھا ’’کیا بھانبڑ چوک میں اس طرح کے رقص روزانہ ہوتے ہیں یا ایسا کبھی کبھار ہوتا ہے؟‘‘ بولا:’’نئیں بابو جی یہاں سب کو باری باری اس طرح کا ڈانس کرنا پڑتا ہے، کل ایک ذخیرہ اندوز یہاں پھڑکتا نظر آیا تھا۔ اس سے پہلے جعلی دوائیاں بنانے والے، منشیات فروش، بے ایمان حکمران، ملک توڑنے والے سیاستدان اور جرنیل، کفر اور قتل کے فتوے دینے والے مولوی، منافع خور تاجر اور ہم غریبوں کی زندگیاں عذاب بنانے والے بہت سے دوسرے لوگوں کو بھی میں نے یہاں شعلوں کی لپیٹ میں تڑپتے دیکھا ہے‘‘۔
اس قبرستان میں ہم پہلی دفعہ آئے تھے، چنانچہ قبروں سے ہمارے عشق سے وہ واقف نہیں تھا۔ اس نے ہمیں مخاطب کیا اور پوچھا ’’آپ لوگ کیا کرتے ہیں؟‘‘ میں نے اسے بتایا کہ میں اخبار میں لکھتا ہوں اور میرا دوست ایک بہت بڑا افسر رہا ہے۔ اس پر وہ ہنسا اور بولا ’’اس کا مطلب ہے کہ چند برسوں بعد آپ بھی اسی بھانبڑ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے نظر آئیں گے‘‘۔ یہ کہہ کر وہ بھاگ کھڑا ہوا کہ وہ جانتا تھا کہ اس نے کس درجہ بدتمیزی کی ہے اور کن سے کی ہے، تاہم اس تجربے کا ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا کیونکہ صورتحال کی سنگینی دیکھ کر ہم وہاں سے سیدھا بہاولپور روڈ پہنچے جہاں قبروں کے حوالے سے دستیاب ہر قسم کی سہولتوں پر مشتمل لاہور کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ دکاندار نے ہمارا پرتپاک استقبال کیا اور کہا ’’میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟‘‘ رانا صاحب بولے:ہم نے اپنی قبروں کا ڈیزائن پسند کرنا ہے۔ دکاندار ہماری بات سے حیران نہیں ہوا۔ اسے شاید ہماری ناگہانی موت کا ہم سے بھی زیادہ یقین تھا۔ وہ اندر سے ایک کیٹلاگ اٹھا لایا، سبحان اللہ کیسی کیسی عالیشان قبریں تھیں۔ ہم دونوں نے اپنے لئے دو الگ الگ ڈیزائن پسند کئے۔ ہم نے دکاندار سے کہا ’’باقی سب ٹھیک ہے، بس یہ قبریں اندر سے کافی کشادہ ہونی چاہئیں، دوسرے ان میں ائیر کنڈیشنر کی بھی ضرورت ہوگی‘‘۔ وہ ہم سے مرعوب ہونا شروع ہو گیا تھا۔ بولا:سر ائیرکنڈیشنر دیوار میں لگوانا پسند کریں گے یا اسپلٹ یونٹ چلے گا، رانا صاحب نے کہا اسپلٹ یونٹ ٹھیک ہے۔ دکاندار نے ایک بار پھر ہمیں مخاطب کیا اور بولا اس کے علاوہ جو سہولت آپ چاہتے ہیں وہ بھی بیان فرما دیں۔ رانا صاحب نے کہا:بس ایک آخری سہولت اور وہ یہ کہ اس میں ایک چور دروازہ بھی ہونا چاہئے تاکہ فرشتوں کو باتوں میں لگا کر ہم وہاں سے کھسک سکیں۔ رانا صاحب نے ابھی اپنی بات مکمل ہی کی تھی کہ دکاندار کا چہرہ بدلنا شروع ہو گیا، اس کے چہرے پر موٹے موٹے نقوش ابھر آئے اور اس کا قد بڑھتے بڑھتے دکان کی چھت سے جا لگا، پھر اس کی گرجدار آواز گونجی، تم سمجھتے ہو کہ مرنے کے بعد بھی اپنے جرائم سے بچنے کے لئےوہ ہتھکنڈے استعمال کر سکو گے جو تم دنیا میں استعمال کرتے رہے ہو، یہاں سے کان لپیٹ کر نکل جائو اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا ورنہ میں تمہیں یہیں بھسم کردوں گا اور تمہیں دفن ہونے کے لئے دو گز زمین بھی نہیں مل سکے گی۔
رانا ریاض بے ہوش ہو گیا تھا اور میری آواز میرے حلق میں پھنس کر رہ گئی تھی۔ بالآخر بہت کوشش کے بعد میں نے اپنی آواز کی لرزش پر قابو پایا اور پوچھا:آپ کون ہیں؟ اس نے جواب دیا ’’میں وہ نہیں ہوں جو تمہیں ابھی نظر آرہا تھا، میں صرف وہ ایک آواز ہوں جو تم جیسے لوگ اپنی زندگی میں سننا نہیں چاہتے، یہ آواز اپنے ساتھ لے جائو‘‘۔
ہم دونوں نے وہاں ٹھہرنا مناسب نہیں سمجھا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article’رؤف پڑھنے کے لیے تربت گیا تھا، توہین مذہب کے الزام اور قتل کا سوشل میڈیا سے پتا چلا‘
Next Article کشور ناہیدکا کالم:مرے تھے جن کے لئے وہ رہے وضو کرتے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ

ستمبر 23, 2026

امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 23, 2026

کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

ستمبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.