اسلام آباد: مسلم لیگ ن وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی سے بھی مشاورت کی ہے۔
اسحاق ڈار کے نام پرتمام جماعتیں متفق ہوئیں تو وہ نگران وزیراعظم ہونگے، احسن اقبال
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے جبکہ اسحاق ڈار بطور نگران وزیر اعظم اسٹیبلشمٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔
اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی کہا تھا اگر تمام جماعتیں اتفاق کرتی ہیں تو اسحاق ڈار نگران وزیراعظم ہوں گے تاہم نگران وزیراعظم کا فیصلہ تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہو گا۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ہماری حکومت اپنی مدت پوری کر کے چلی جائے گی، اب انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، نئی مردم شماری سے متعلق فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

