Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » متنازع ٹوئیٹس:اسلام ۤباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی،رہائی کا حکم
اہم خبریں

متنازع ٹوئیٹس:اسلام ۤباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرلی،رہائی کا حکم

ایڈیٹرجنوری 2, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
azam sawati
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا، جس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔قبل ازیں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متنازع ٹوئٹ کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ہائی کورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو کیس کی سماعت میں اعظم سواتی کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے۔ اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز و دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔  ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر آج نہیں آئے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اےکا کیس ہے، ان کی ضرورت نہیں۔دوران سماعت اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت میں پیش ہو کر استدعا کی کہ میرے والد نے جیل سے خط لکھا ہے کہ  کیس کسی اور بینچ کو بھیج دیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی۔ اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنے کی خاطر لارجر بینچ تشکیل دیا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت آج ہی کے لیے سن لے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے سینئر ججز ابھی چھٹی پر ہیں، آئندہ ہفتے کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیں گے۔ وکیل بابر اعوان نے مشورے کے لیے مہلت ملنے کے بعد عدالت کو بتایا کہ مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ خط واپس لے لیں، جس پر اعظم سواتی کے بیٹے بیرسٹر عثمان نے کمرہ عدالت میں بابر اعوان سے مشاورت کے بعد خط واپس لے لیا۔بعد ازاں ڈاکٹر بابر اعوان نے چیف جسٹس کے سامنے ہی کیس کے سلسلے میں دلائل کا آغازکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سندھ بلوچستان کی ہائیکورٹس نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمے ختم کردیے ۔ انہوں نے جیب سے ایک کمپلینٹ نکالا اور مقدمہ بنا دیا ۔ میں نے کبھی ایسی ایف آئی آر نہیں دیکھی جس میں ٹائم اور وقوعے کی جگہ نہ لکھی ہو۔چیف جسٹس نے بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایس او پیز کو فالو نہیں کیا گیا؟۔جس پر وکیل نے جواب دیا جی بالکل ! مجھے انہوں نے بتانا ہے کہ میرے خلاف کیا چارجز ہیں۔ اس کیس میں ڈیو پراسس ہی نہیں ہے تو فیئر ٹرائل کہاں سے ہو گا۔وکیل نے دلائل میں کہا کہ جن صحافیوں کو تھریٹ تھے ان سے متعلق پی ایف یو جے کیس میں فیصلہ لکھا گیا تھا ۔ پی ایف یو جے کیس کے آرڈر میں لکھا گیا کہ ایف آئی اے ایس او پیز مدنظر رکھے گی۔ قانون کے سامنے کوئی اچھا برا نہیں جب تک کہ اس پر جرم ثابت نہ ہو جائے۔ کیا کسی کا کوئی بیان ہے کہ اس نے کہا ہو کہ میرے بیان کی وجہ سے کسی کو قتل کرنا چاہتا ہے۔دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل کے لیے مزید وقت کی استدعا کردی ، عدالت نے استفسار کیا کہ چالان کی کیا پوزیشن ہے ؟۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ 24 دسمبر کو چالان جمع ہو چکا  ہے، کل 3 جنوری کو سماعت ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہوں نے جرم دوبارہ کیا ہے پہلے بھی ایک کیس زیر سماعت ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا۔عدالت نے ایف آئی اے حکام سے کہا کہ آپ نے پہلے خود ہی فزیکل ریمانڈ ختم کیا۔ عدالت نے پوچھا کہ کیا کوئی ٹمپرنگ کا چانس ہے؟۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ جرم دوبارہ ہونے کا بتا دیں۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کا انکار نہیں کیا۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے بعد ازاں جاری کردیا گیا، جس میں عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست بعد از ضمانت منظور کرتے ہوئے اعظم سواتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#azam sawati #bale #cheif justice isb high court #IHC #islamabad high court #justice amir farqoo #PTI #tweets #twitter
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمجلس وحدت المسلمین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا
Next Article دہشت گردی پھیلانے والوں سے پوری طاقت کے ساتھ نمٹا جائے گا : قومی سلامتی کمیٹی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نو مئی کے واقعات: دو مزید مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 21, 2025

نو مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری : یاسمین راشد ، محمود الرشید اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

دسمبر 19, 2025

تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

دسمبر 8, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.