Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہید کاکالم:پورے سال میں دو دن سچائی؟
لکھاری

کشور ناہید کاکالم:پورے سال میں دو دن سچائی؟

ایڈیٹراکتوبر 27, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اعظم تارڑ صاحب سے عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ جلسے میں قابلِ اعتراض نعرے سننے پہ استعفیٰ لےلیا گیا ۔ سچی بات یہ ہے کہ بہت سی باتیں زندگی کی ہوں ،عدالت کی کہ مذہب کی آپ ذہن میں رکھ کر کبھی کڑھتے اور بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ لکھتے ہوئے یہ خوف دامن گیر ہوتا ہے کہ حب الوطنی پہ الزام نہ آجائے، کہیں غداری کا لیبل نہ لگ جائے اور کہیں ہماری پولیس کی طرح کینیا کی پولیس بھی ارشدشریف کی طرح مارے بھی تو سر میں گولی مارے کہ بچنے کی کوئی امید نہ رہے۔
دو دن میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں وہ کچھ سنا جو سرکار کی نظر میں تو بہت حد تک غلط تھا مگر یہ وہ سچ تھا اور ہے جسے ہم 75برس سے قالین کے نیچے چھپا چھپا کے، دنیا میں اتنے خوار ہو چکے ہیں کہ لوگ خیرات، امداد یاخوراک تین کروڑ سیلاب زدگان کو بھی اس لیے نہیں دینا چاہتے کہ وہ بھی سعودی گھڑیوں کو دبئی میں فروخت کر کے اپنے وارے نیارے نہ کرلیں۔ پاکستان کو بالغ نظرسیاست دان چاہئیں۔
یہ دو دن کی کانفرنس ایسی نہیں کہ وعدے وعید ہی ہوئے ہوں بلکہ گریبان میں گردن جھکائی تولمحوں کے لئےمگر 75سالہ عدالت نما تو کبھی مذہب نما وہ دوغلاپن سامنے آگیا، جس نے نہ ہمیں ایک قوم بننے دیا، نہ محبت کا ماحول بنایا، نہ امن کی فضا قائم کی اور نہ علم کی روشنی سے منور کیا جو آنے والے دورسے کی ہلکی سی تصویر دیکھ کر شرمندہ اور محکوم قوموں کی صف میں بھی سب سے اول شمار ہوئے۔
تو اب سنئے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خطاب میں جراح کی طرح تاریخ میں مولوی تمیز الدین کے زمانے میں ’’قرارداد مقاصد‘‘ کے نام سے بنیاد ی نظریہ ٔ پاکستان، جوقائد اعظم نے پیش کیا تھا، کی نفی کر دی، پھر ہم نے نہ کھائی دیکھی نہ خندق، شرمساری کے ساتھ اسکندر مرزا کو معزول کرا کے ایوب کا آنا بنیادی جمہوریتوں کے ساتھ، پھر الطاف گوہر کے توسط سے صاحبِ کتاب بننا اور محترمہ فاطمہ جناح کو الیکشن میں ہرا دینے کی وہ بنیاد رکھی جس پر آج تک سیاست کے نام پر پرچیاں، نوٹوں اور گولیوں کے عوض پڑتی رہیں۔ آج فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پہ فتح کے ڈنکے بجائے جا رہے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ نے ہمارے ذہنوں کے ایک خلجان کو ختم کر دیا۔ ہم نے 1948سے بے قاعدہ مگر 65سےباقاعدہ قائد اعظم کی جگہ فوج کا احسان ماننا شروع کر دیا کہ اس نے ہماری شناخت کو قائم رکھا۔ برا ہوا 1971 میں جب ہم نے قائد اعظم کا آدھا احسان تو اتار دیا ساتھ میں وردی کا خوف حمود الرحمان کمیشن رپورٹ نے اتار دیا۔ آدھے ملک کی سربراہی کے لئے بھٹو صاحب کو لائق تعزیز ٹھہرانے والے منصفین کے عزو احترام کا لبادہ بھی اتر گیا کہ ان میں سے بیشتر نے خود ٹی وی پر آکر مانا کہ ’’ہم پہ دبائو تھا‘‘ مگر جو اپنے پیروں پر کھڑے تھے، وہ اس فیصلے سے کیا خود ساختہ فیصلوں کے عوض کبھی آٹھویں ترمیم کے ذریعہ توکبھی کارگل جیسے Adventure کے ذریعے ہمیں بار بار امریکہ کا دروازہ کھٹکھٹانے اور ڈالروں کےعوض 60ہزار پاکستانی جن میں فوجی بھی شامل تھے، مروا کر مذہب اور منشیات کا فلسفہ ملک ملک بیچنا شروع کر دیا ۔ یہ سب میں دل سے نہیں بتا رہی جسٹس فائز کے کہے کو ایک اور سند کے ساتھ پیش کر رہی ہوں کہ عدالت کا جج ہو کہ سرحد پہ کھڑا سپاہی یا ہم جیسا سرکاری ملازم سب ریاست کے ملازم ہیں۔ کوئی ایک دوسرے پہ تبصرہ تو کر سکتا ہے مگر کوئی کسی پر غداری کا الزام نہیں لگا سکتاتو میری قوم کے جوانوں تگڑے ہو جائو۔ صاف اور حق گوئی کے سامنے یہ ’’صادق و امین‘‘ کے نعرہ باز سیاست دانوں سے ملک کی جان چھڑواؤ۔ ویسے ایک بات یاد رکھو پولیس چاہے کینیا کی ہو کہ پاکستان کی، اسی طرح پاکستان کے متعدد جوانوں کو نامعلوم افراد کہہ کر مروا بھی چکی ہے اور لاپتہ بھی کر چکی ہے۔ قاضی فائز ایسا بھی ایک بیان اور دیجیے کہ اس ملک کیا ساری دنیا سے پہلے تو کمپنی کی حکومت ختم کروائی تھی اور اب ایجنسیوں کی حکومتیں جو حکومتیں بناتی اور بگاڑتی ہیں، ان کی بیخ کنی کی جائے تاکہ روس، چین اور امریکہ کی حاوی حکومتیں، ہم غریب ملکوں میں کٹھ پتلیاں نہ ہلاتی رہیں آج اگریہ مضبوط آسیب ختم ہو جائے تو نہ بلوچ نوجوان لڑنے کے لئے کھڑے ہوں گے اور نہ پشتون بلکہ طالبان سے مل کر یہ لوگ جو آشوب ملکوں ملکوں خاص کر مذہب کے نام پرفرقہ پرستی کو فروغ دیتے ہیں، وہ بھی ختم ہو جائیں گے۔
کانفرنس میں سارے بلوچ، سارے پشتون، گوادر کے سارے مچھیرے، اقلیتوں کے سارے نمائندے اور صحافی ایجنسیوں کے ہاتھوں مرنے اور اذیت میں مبتلا، عورتیں ہوں کہ سیلاب زدہ کہ کشمیر میں گولیاں کھاتے جوان، یہ سب اور ہم سب پولیس اور ایجنسیوں سے نالاں ہیں۔ جو بھی حکومت ہو چاہے فوجیوں کی ہو، ان کے آگے ہاتھ باندھ کے کھڑے رہنے پہ مجبور ہوتی ہے۔ سارے معاشرے اور تہذیب کو برباد کرنے والوں نے ، ملک میں کسی ذہنی مباحثے کا ماحول یا سوچ کے راستے نہیں چھوڑے ،میرے کسانوں سے لے کر کانوں میں کام کرنے والے مزدورتک اس دن کی تمنا رکھتے ہیں۔ جب جسٹس دراب پٹیل اور جسٹس فائز کے علاوہ کبھی کبھار اطہر من اللہ جیسے حق گو ،وہ نصاب ہمارے بچوں کو پڑھانے کا اہتمام کروائیں گے جس میں انسانیت، کراچی میں سڑک کے کنارے نومولود لاشوں کی طرح نہ ہو، بلکہ یہ علم اور فخر ہو کہ ہزاروں سال کی تہذیب کے مالک ہم وہ ہیں کہ گھونسلے سےگرے ہوئے نومولود بچےکو واپس اس کے آشیانے میں رکھ دیں۔ بچے اسکولوں میں اساتذہ اورمولوی کے ہاتھوں مار کھا کر دم نہ توڑیں بلکہ بہار کی طرح ہر طرف خوش اور آسودہ اچھلتے کودتے ہمارے بڑھاپے کو روشنی دکھائیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکاکلم:علامہ مغلوب، میں اور غالب!
Next Article سمیع چوہدری کا کالم:قسمت دلیروں کی یاور سو پاکستان کو دلیری دکھانی ہو گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.