پشاور : سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ‘اسٹیلشمنٹ کا مسئلہ ہے، اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’کدھر جائے گا ملک میں آپ کو سیکوینس بتا دیتا ہوں یہ جب سے آئے ہیں روپیہ گر رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ، چیزیں مہنگی ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے پاکستان، اگر ہم ڈیفالٹ کر جاتے ہیں تو اس کا مطلب دیوالیہ کی طرف جاتا ہے تو سب سے بڑا ادارہ کونسا ہے جو ہٹ ہوگا؟ پاکستانی فوج، جب فوج ہِٹ ہوگی تو ہمارے سے کنسیشن کیا لی جائے گی جو یوکرین سے لی تھی ڈی نیوکلیئرائز کرنے کی سب سے بڑا مسئلہ واحد مسلمان ملک کے جس کے پاس ایٹمی اسلحہ ہے جب وہ چلا گیا تو پھر کیا ہوگا‘۔
ان کا کہنا تھاکہ ’میں آج کہتا ہوں پاکستان کے تین حصے ہوں گے جو کہ آپ ہندوستان کے تھنک ٹینکس میں دیکھ لیں ان کے منصوبے بنے ہوئے ہیں، اس وقت اگرصحیح فیصلے نہیں کیے جائیں گے ملک خودکشی کرنے پر جا رہا ہے‘۔
( بشکریہ : جیو نیوز )
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

