Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پنجاب اور کے پی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا نیا دعویٰ
اہم خبریں

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا نیا دعویٰ

ایڈیٹراپریل 24, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran bajwa and alvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسد قیصر کو حکومت کے ساتھ بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا سینیئر حکومتی رہنماؤں کا تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر سے رابطہ ہوا اور انہیں 26 تاریخ کو ملنے کا پیغام پہنچایا گیا۔
قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا ملاقات کے پیغام پر اسد قیصر نے جواب دیا کہ ہم اس معاملے پر اکٹھے ہیں اور 26 تاریخ کو ملتے ہیں۔
تاہم نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا انہوں نے اسد قیصر کو بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا بلکہ شاہ محمود قریشی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ابھی تک مذاکرات کے لیے کسی نے شاہ محمود قریشی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ لوگ مذاکرات الیکشن میں تاخیر کرنے کیلئے استعمال کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا بہت بڑا ردعمل آ رہا ہے اور عوامی ردعمل کی وجہ سے یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے 14 مئی کی تاریخ دے دی ہے، ہم ان کو آگے جانے نہیں دیں گے، اگر یہ سمجھتے ہیں سپریم کورٹ کو دباؤ میں لا کر آگے نکلیں گے تو ہم یہ ہونے نہیں دیں گے، یہ لوگ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ لوگ الیکشن سے بھاگنے کے لیے سپریم کورٹ کو متنازع کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ہم اڑے ہوئے ہیں کہ 14 مئی سے آگے پنجاب کا الیکشن نہیں جائے گا، اکتوبر میں بھی پیسے نہیں ہو سکتے، حالات خراب ہو سکتے ہیں، ہم نے 14 مئی سے آگے نہیں جانا، وزیراعظم اسمبلی تحلیل کر دے تو جولائی میں الیکشن ہو سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ہماری سب سے بڑی شرط ہےکہ نگران حکومت کی مدت ختم ہو گئی، یہ غیر قانونی ہو گئی ہے، نگران حکومت ختم کر کے نئی نیوٹرل نگران حکومت لائی جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا لندن پلان میں نواز شریف کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ تحریک انصاف کو ختم کریں گے، لوگوں کو خوف دلانے کے لیے مجھ پر 145 کیس کیے گئے، لندن پلان یہ تھا کہ ہم پر کیس کرنے ہیں اور عدالتوں میں الجھانا ہے۔
ان کا کہنا تھا مریم نواز کو پروٹوکول مل رہا ہے، الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، نوازشریف اب تک نہیں بتا سکا کہ اربوں روپے کی پراپرٹی کہاں سے آئی، فارن فنڈنگ کیس ہائی کورٹ نے ختم کر دیا ہے، اس پر کہتے ہیں ہمیں نااہل کر دیا جائے گا، توشہ خانہ کی اوپن سماعت ہونی چاہیے، آصف زرداری اور مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑی چوری کی ہے، فنڈنگ اور توشہ خانہ میں یہ لوگ پھنسیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا میں نے لانگ مارچ شروع کرنے کے لیے 20 دن دیے، کیا مذاکرات کیلئے 20 دن کافی نہیں تھے، ملتان سے بنی گالا جانے کے لیے فلائی کرتا ہوں تو اطلاع ملتی ہے پولیس گرفتار کرنے پہنچ رہی ہے، یہ لوگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں تھے اس لیے لانگ مارچ کیا۔
ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جنرل باجوہ نے مجھ سے جھوٹ بولا، میں نہیں سمجھتا تھا کہ ذمہ دار لوگ جھوٹ بولیں گے، جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا پلان کیا ہوا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا جنرل باوجوہ اور ایجنسی کو پتہ تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود جنرل باجوہ ان لوگوں کو این آراو دینے کو تیار ہو گئے، جنرل باوجوہ کا کوئی نظریہ نہیں تھا، آپ کا کوئی نظریہ ہو تو کیسے ان لوگوں کو این آر او دینے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مڈل ایسٹ کے رہنما نے ایک سال پہلے بتایا کہ باجوہ تمہارے ساتھ نہیں ہے جبکہ آئی بی ہیڈ نے مجھے بتایا کہ جنرل باجوہ شہباز شریف کو لانا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، صدر علوی کی موجودگی میں جنرل باجوہ کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی اس میں جنرل باجوہ نے کہا تھاکہ آپ الیکشن چاہتے ہیں تو اپنی حکومتیں ختم کر دیں۔
( بشکریہ جیو نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران انٹرویو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم: پاکستانی سیاست، دودھ پر بلیوں کی لڑائی
Next Article عمران خان کی قبل از وقت انتخابات کی خواہش نے پاکستان کو آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے: بلوم برگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غیراعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ہی مجھے سزا دلوانا ہے : عمران خان

اگست 4, 2023

امریکہ کے ساتھ نئے تعلقات چاہتا ہوں : حکومت گرانے والی باتیں پسِ پشت ڈال دیں : عمران خان

نومبر 14, 2022

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے : عمران خان

جون 2, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.