Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : خدایا ایسی اپوزیشن ہر حکمران کو عطا کر
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : خدایا ایسی اپوزیشن ہر حکمران کو عطا کر

ایڈیٹرجنوری 30, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس چمت کاری حکومت میں لاکھ خامیاں سہی، اقتصادی محاذ پر کتنی بھی پھوہڑ سہی، پر ایک بات تو ماننا ہی پڑے گی کہ وہ جب چاہتی ہے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کوئی بھی قانون منظور کروانے کا ہنر جانتی ہے۔ عددی اکثریت کو اقلیت میں اور اقلیت کو اکثریت میں کیسے چند گھنٹے کے لیے بدلا جا سکتا ہے، سیکھنا ہے تو کوئی یک صفحی عمرانی حکومت سے سیکھے۔
میرے سنگِ مزار پر فرہاد
رکھ کے تیشہ کہے ہے یا استاد ( میر )
لوگ ہوڈینی کو یاد کرتے ہیں جو پانی سے بھرے ٹینک میں پابہ زنجیر بندھے ہونے کے باوجود چند منٹ میں باہر نکل کر دونوں ہاتھ فاتحانہ اٹھا کر داد و تحسین وصول کرتا تھا۔
ڈیوڈ کاپر فیلڈ، امریکہ کا مجسمہِ آزادی، اورینٹ ایکسپریس کی بوگی، رن وے پہ کھڑا طیارہ غائب کرنے والا ارب پتی امریکی جادوگر ہے۔ مگر سو رکنی پاکستانی سینیٹ میں اپوزیشن کے 57 ارکان کو بوقتِ ضرورت 42 دکھا دینا اس کی فنی اوقات سے بھی باہر ہے۔
ہر جادوگر اور نظربندی کے ماہر کے کچھ خفیہ حربے ہوتے ہیں جنھیں وہ سینے میں ہی رکھتا ہے۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے جادوگروں کا خفیہ حربہ اپوزیشن بنچ ہے، کون سی نشست پر بیٹھا کون اصول پسند نظریاتی کس وقت بچہ جمورا بن جائے، یہی تو اصل جادو ہے۔
پچھلی پارلیمانوں کو نچانے والوں کے ہاتھ میں وہ صفائی نہیں تھی لہذا پیسے اور لالچ کا جادو بولتا تھا۔ چھانگا مانگا اور آپریشن مڈ نائٹ جیکال جیسی حرکتیں کرنا پڑتی تھیں۔
اب تو ’الم غلم ڈرمن پوتا کیتو مینی تابڑ توڑ‘ بڑبڑانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی اور معزز بندہ نشست پر بیٹھے بیٹھے اڑن چھو ہو جاتا ہے۔
جو بظاہر غائب نہ بھی ہو تو اسے ہپناٹائز کر کے دماغ سلا دیا جاتا ہے اور پھر اسے پتہ بھی نہیں چلتا کہ اپنا ہی ہاتھ قانون کے حق میں کھڑا کیا یا مخالفت میں، اس نے خفیہ بیلٹ کے درست خانے میں مہر لگا دی یا دو خانوں کے درمیان ٹھوک دی۔
28 جنوری کو سینیٹ میں اپوزیشن کی عددی اکثریت کے باوجود جس طرح چیئرمین کے ایک کاسٹنگ ووٹ سے سٹیٹ بینک کی خودمختاری کا قانون منظور ہوا، اس کی ایک وڈیو ’کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے‘ فیم رکنِ اسمبلی خواجہ محمد آصف کے ہاتھوں ڈیوڈ کاپر فیلڈ کو خجل کرنے کے لیے ضرور بھجوانی چاہیے۔اور اسے یہ بھی بتانا چاہیے کہ ایسا جادو پہلی بار نہیں ہوا، ہمارے ہاں تو اب یہ نارمل سا چمتکار ہے۔
اب تو میرے کچھ بدتمیز دوست یوسف رضا گیلانی کو وفاقی وزیر برائے اپوزیشن امور اور شہباز شریف کو وفاقی وزیر برائے بین الادارتی ہم آہنگی بھی کہتے پھر رہے ہیں۔
مگر کیا ہوا ؟ کچھ بھی تو نہیں۔ سب کپڑے جھاڑ کر ’چیونٹی مر گئی چیونٹی مر گئی‘ کہتے ہوئے ایوان سے باہر آ گئے۔
اپنی پوشیدہ گری سے بل کو قانون بنوانے کے باوجود بھی اپوزیشن سٹیٹ بینک کی خود مختاری کو ملکی حمیت و اختیار کی فروخت سمجھ رہی ہے اور اپنی ہی ’اتحادی‘ حکومت کے خلاف ایک اور لانگ مارچ اور ٹریکٹر مارچ کی تیاری کر رہی ہے۔
اتنا خلا پیدا ہو گیا ہے کہ خود چمت کاری قائدِ ِحزب اقتدار کو قائِد حزبِ اختلاف کا جامہ پہن کر یہ پیغام دینا پڑ رہا ہے کہ ’میں اگر سڑکوں پر نکل آیا نا تو میں آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں۔‘
چلیں دفع کریں۔ یہ سب تو آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔ ایک قصہ سنتے جائیں۔
ایک شکاری ریچھ مارنے کے لیے گیا مگر نشانہ چوک گیا۔ ریچھ نے غیض و غضب میں اس شکاری پر ناقابلِ بیان تشدد کیا۔کچھ ہفتے بعد وہی شکاری اسی جگہ اسی ریچھ کو پھر نشانہ بنانے آیا اور اس بار بھی نشانہ چوک گیا۔ ریچھ نے اسے خوب بھنبھوڑا مگر جانے دیا۔
چند ماہ بعد پھر وہی شکاری اسی جگہ اسی ریچھ کو نشانہ بنانے پہنچ گیا اور ایک بار پھر نشانہ چوک گیا۔ اس بار ریچھ نے اس پر کوئی تشدد نہیں کیا۔ بس قریب جا کر کان میں کہا ’لگتا ہے آپ شکار کے لیے نہیں بلکہ کسی اور نیت سے یہاں آتے ہیں۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینیٹ مولانا فضل الرحمن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقلم کار معاشرے کے ترجمان ہیں۔علی حیدر گیلانی
Next Article پشاور میں نامعلوم افراد نے پادری کو قتل کر دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 16, 2026

فیض حمید مائنڈ سیٹ سے جان چھڑائیں : حامد میر کا کالم

دسمبر 15, 2025

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دے دی، صبح سینیٹ میں پیش کی جائے گی

نومبر 10, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.