Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اقتدار سے نکل گیا تو آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا ، عمران خان : یہ گیدڑ بھبکی ہے ، مریم نواز
اہم خبریں

اقتدار سے نکل گیا تو آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہوں گا ، عمران خان : یہ گیدڑ بھبکی ہے ، مریم نواز

ایڈیٹرجنوری 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan nation address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان نے اتوار کو عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے ملک کی حزب اختلاف کی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اقتدار سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے تو وہ اپوزیشن جماعتوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے اس سیشن کے دوران عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘ابھی تک تو میں چپ کر کے دفتر میں بیٹھا ہوتا ہوں، یا تماشے دیکھ رہا ہوتا ہوں، میں اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ لوگوں کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہو گی، کیونکہ لوگ آپ کو پہچان چکے ہیں۔’
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وہ نہ صرف یہ مدت پوری کریں گے بلکہ آئندہ مدت بھی پوری کریں گے۔عمران خان سے عوام کے سوالات اور جوابات یہ پروگرام ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ پارٹی اجلاس کے دوران وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور عمران خان کی نوک جھوک کی خبریں منظرعام پر آئی ہیں جبکہ دوسری جانب حزبِ اختلاف پارلیمان میں ان ہاؤس چینج اور لانگ مارچ کی تیاریوں کا عندیہ دے رہی ہے۔
’آپ کا وزیرِاعظم آپ کے ساتھ‘ کے نام سے عوام سے براہ راست گفتگو کرنے کا یہ معمول نیا نہیں ہے تاہم اس مرتبہ یہ نشست ایک عرصے کے بعد لگائی گئی تھی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ سوالات کے جواب پارلیمان میں دینا چاہتے ہیں لیکن انھیں حزبِ اختلاف کی جانب سے بولنے نہیں دیا جاتا۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کو ایک ٹویٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا گیدڑ بھبکیوں کے سوا کچھ نہیں۔
‘جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ نہ آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں۔ آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔’
عمران خان نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اقتدار سے باہر نکل گیا تو میں آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔‘فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شہری کی طرف سے سوال پوچھا گیا تھا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کا منصوبہ رکھتی ہے، تو کیا حکومت اس بارے میں پریشان ہے؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘جب سے میں اقتدار میں آیا ہوں تو کبھی ایک سیاست دان کہتا ہے کہ اب گئی حکومت اور کبھی دوسرا۔۔۔ اور یہ پبلک کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام کو یا تو ذوالفقار علی بھٹو نے نکالا، یا وہ میرے ساتھ نکلے۔ وہ انگریزی کا محاورا ہے کہ اب ہر وقت تمام لوگوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے۔
‘ہاں مہنگائی ہے، عوام تنگ ہیں لیکن وہ آپ کے ساتھ نہیں نکلیں گے۔ کیونکہ میرے ساتھ وہ اس لیے نکلے تھے کیونکہ میں ان کی چوری بچانا چاہتا تھا اور آپ اپنی چوری بچانے کے لیے نکل رہے ہیں۔ ‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت یہ مدت بھی پوری کرے گی اور اگلی بھی مدت کر ے گی۔ ہم اتنے مشکل وقت سے نکلے ہیں، کسی حکومت کو وہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو ہمیں کرنا پڑا ہے۔‘
عمران خان کا اس سوال کے جواب میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہماری جماعت نہ صرف یہ مدت پوری کرے گی بلکہ آئندہ مدت بھی پوری کرے گی اور میں خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں اقتدار سے باہر نکل گیا تو میں آپ کے لیے زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔
’ابھی تک تو میں چپ کر کے دفتر میں بیٹھا ہوتا ہوں، یا تماشے دیکھ رہا ہوتا ہوں، میں اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ لوگوں کے لیے چھپنے کی جگہ نہیں ہو گی، کیونکہ لوگ آپ کو پہچان چکے ہیں۔ اور جو آپ نے اس ملک کے ساتھ 30 سالوں میں کیا ہے، جو لوگوں میں لاوا پک رہا ہے آپ کے خلاف، لوگوں کو صرف آپ کی طرف دکھانا ہے، اور پھر کوئی لندن بھاگ رہا ہو گا۔’
عمران خان کا نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’وہ کہتے ہیں کہ وہ لندن سے آج آ جائے گا، کل آ جائے گا۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ لندن سے واپس آ جائے، وہ واپس نہیں آنے لگا۔ اس کو پیسے سے پیار ہے، جو پیسے کی پوجا کرتا ہے، وہ کبھی بھی اسے گنوانا نہیں چاہتا۔
’یہاں شوشے چھوڑتے رہتے کہ آج ڈیل ہو گئی، کل ڈیل ہو گئی۔۔۔ لیکن یہ وہ لوگ ہیں جن کا وقت ختم ہو چکا ہے۔’
’ملک بہت اچھے صحافی بھی ہیں، لیکن ایسے بھی ہیں جو ہر وقت مایوسی پھیلاتے ہیں‘
ایک خاتون کالر نے راولپنڈی سے کال کر کے وزیرِ اعظم عمران خان سے پوچھا کہ ’پچھلے سال اسی پروگرام میں مہنگائی کے سوال پر آپ نے کہا تھا کہ مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا، اب مہنگائی دگنی ہونے کو ہے، شاید آپ کو مکمل صورتحال نہیں بتائی جاتی، آپ اور کچھ نہیں کر سکتے تو آن لائن جا کر آٹے اور دال کی قیمتیں دیکھ لیں اور ہمیں بتا دیں کہ اب گھبرا لیں۔
عمران خان نے جواب میں کہا کہ ’مجھے ایک گھنٹے میں پتا چل جاتا ہے، کہ کہاں کتنی مہنگائی ہے اور یہ ایک ایسی چیز ہے جو مجھے راتوں کو جگاتی ہے۔‘تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارے پاس اس ملک بہت اچھے صحافی بھی موجود ہیں، جو لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے ایسے بھی ہیں جو سارا وقت مایوسی پھیلا دیتے ہیں۔ مہنگائی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔‘
عمران خان کا ایک اور سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’پاکستان میں سرمایہ دار اور کارپوریٹ کمپنیوں کو ریکارڈ منافع ہو رہا ہے لیکن وہ مزدور طبقے کی تنخواہیں نہیں بڑھا رہے، میں نے ان سے اپیل بھی کی ہے، اور میں انھیں اپنے پاس بلا کر بھی یہ بات کہوں گا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی میں کمی کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے، دنیا کے کئی امیر ترین ممالک میں بھی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔‘خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین ایک طبقہ پاکستان میں صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔
عمران خان کی جانب سے صدارتی نظام کے حوالے سے بھی سوال پوچھا گیا ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جب وزیرِ اعظم بنا تو میں نے قوم سے خطاب کیا تو میں نے قوم سے ایک بات کہی تھی کہ آپ کو بڑا شور ملے گا، اور ساری جگہ سے آوازیں آئیں گی کہ نااہل ہے یہ، ملک تباہ کر دیا، اور میں نے تب ہی کہا تھا کہ ہم کوئی مفاہمت نہیں کرنی۔
‘یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کہ میں بھی جنرل مشرف کی طرح انھیں این آر او دے دوں گا، لیکن میرے نزدیک یہ ملک کے ساتھ سب سے بڑی غداری ہے۔’عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ملک تباہ ہو گیا ہے تو معیشت کی شرح نمو پانچ اعشاریہ تین فیصد کیوں ہے۔’
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عمران خان مریم نواز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمرتضیٰ نور کی تحریر : انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دس سال
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : طالبان تاوان لینے اوسلو پہنچ گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.