Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکا کالم:ہم سے رنجِ بےتابی کس طرح اٹھایا جائے
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم:ہم سے رنجِ بےتابی کس طرح اٹھایا جائے

ایڈیٹرجنوری 5, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یومِ قائداعظم پر پیچھے مڑ کر میں نے تاریخ کے صفحے اُلٹنے شروع کئے تو سب سے پرانے ایک روپے کے نوٹ پر نظر پڑی۔ ایک اشتہارتھا جو قائداعظم کی تصویر والے ایک روپے کے نوٹ کے ساتھ کسی اخبار میں چھپا تھا۔ اشتہار میں مذہبی زعما اور تاجروں نے دستخط کرکے اعلان کیا تھا کہ نوٹ پر قائداعظم کی تصویر شائع کرنا خلافِ شرع ہے۔ یہیں یاد آیا کہ مولانا غلام مرشد نے شاہی مسجد میں مائیکرو فون پر اذان دی تو رولا پڑگیا کہ یہ آلات استعمال کرنا خلافِ مذہب ہے۔ یہ بھی یاد آیا کہ اس طرح کے ایک مذہبی طوفان کے باعث خان عبدالغفار خان صاحب کو اپنا وطن چھوڑ کر افغانستان جانا پڑا۔ وہ وطن آتو گئے تھے مگر ان کی وصیت کے مطابق انہیں افغانستان ہی میں دفن کیا گیا۔ پاکستان میں جنونیت کو مولانا حسرت موہانی نے پسند نہیں کیا۔ یہ وہ شخصیت تھی کہ جب مولانا تقریر کرنے لگتے اوران کو منع کرنے کوکوئی ہاتھ اُٹھتا تو قائداعظم خود منع کرتے کہ مولانا کی گفتگو میں کوئی ٹوکے نہیں۔ نواب محمود آباد نے پاکستان آنا پسند کیا تھا مگر سیاست کی شروعات میں سازشوں کو دیکھ کر، باہر چلے جانے کو مناسب سمجھا۔
یہ داستان تو بہت طویل ہے۔ کس طرح خواجہ ناظم الدین کو وزارتِ عظمیٰ سے زبردستی اتارا گیا اور جس طرح مشرقی پاکستان کے دیگر زعما کو غداری کے طعنے دیکر پاکستان سے ناخوش کیاگیا۔ یہ المیہ پنڈی سازش کیس کے نام پر بنایا گیا۔ ان اصحاب کیلئے موت کی سزا بھی تجویز کی گئی۔ پھر سہروردی صاحب جیسے وکلا کی مزاحمت سے، یہ مقدمہ ختم اور فیض صاحب سمیت تمام زعما کو رہا کر دیا گیا۔ مگر رجعت پسند آج بھی اس واقعہ کو ‘‘سازش‘‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
فرقے،موسمی فصلوں کی طرح پھیلتے گئے۔ اُسی کے ساتھ دہشت گردی اور جنونیت ایسے طاعون کی طرح پھیلی کہ اب جس کے ہاتھ جو شخص آیا، اس کو مذہب کے خلاف کہہ کر ماردیا۔ سرکار ایسے المیوں پر نیمے دروں نیمے بروں چلتی رہی۔ ان کے حوصلے اتنے بڑھےکہ سیالکوٹ میں دو نوجوانوں کو بھرے بازار میں چیتھڑوں اور بوٹیوں میں تقسیم کردیا۔ مشال خان جیسے طالبِ علموں کو فلسفی زعما کے پوسٹر کمرے میں لگانے پر مارا، گھسیٹا اور آگ دکھائی گئی۔ دشنامِ مذہب کے الزام لگا کر قصور میں میاں بیوی کو بھٹی میں دھکیل دیا گیا۔یہ جنونیت فرقوں سے جماعتوں تک پھیلتی گئی۔ سلمان تاثیر کو مقابل آکر گولی مارنے والے کا، لوگوں نے مقبرہ بناکر اس کا باقاعدہ عرس منانا شروع کر دیا اور تحریک کے نام سے ایسی جنونیت دکھائی کہ پولیس کے نوجوانوں کو دھڑا دھڑ گولیاں مارتے رہے اور حکومت کو جھک کر صلح نامہ کرنا پڑا جس کی تفصیل اب تک سامنے نہیں آئی۔
یہ جنونیت کوئی تازہ شاخسانہ نہیں۔ ہم نےڈاکٹر فضل الرحمان اور ڈاکٹر سعد کی قرآن کی تفسیر اور خطبات کو نصاب میں شامل نہیں کیا۔ ہمارے صدر، باربار کہتے ہیں کہ پاکستان میں شہریوں کو برابر کےحقوق حاصل ہیںتو مجھے ان کی معصومیت پر رشک آتا ہے جو کچھ نور مقدم کے ساتھ ہوا، جس کے تمام ثبوت عدلیہ کے پاس ہیں، اس جلاد قاتل کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی۔ اس قتل پر مذہبی زعما ایک حرف نہیں بولے۔ مگر داد دیں ہمارے وزیراعظم کوسیالکوٹ کے واقعے پر انہوں نے اپنا حکومتی وفدسری لنکا کے سفیر کے پاس معذرت، تعزیت اور نجانے کیا کچھ کہنے کیلئے بھیجا کہ جس وفد میں مولانا قمر جمیل اور مولانا اشرفی شامل ہوں، دونوں گفتار کے غازی ہیں، ہمارے ملک کی بےمثل نمائندگی کی ہوگی۔ ویسےمفتی منیب الرحمان صاحب کو بھی کیمرہ بہت پسند ہے، وہ بھی اہم عہدہ پر فائز ہیں تو جو عروج ان صاحب کو اس زمانے میں ملا وہ تو ضیا ء الحق کے زمانے میں بھی نہیں ملا تھا۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ صرف ایک اعتراض ہے کہ وہ اپنے ماننے والوں کو سائنسی علوم کی جانب راغب کریں اور انہیں سمجھائیں کہ کروڑوں صدیوں سے یہ کائنات قائم ہے اور آسمان میں نظر آنے والے ستارے اور زمین کے گرد گردش کرتے دیگر سیارگاں کیسے دنیا کی جغرافیائی اور موسمی تبدیلیوں کو خدا کے احکام اور ہدایت کے مطابق، جن تبدیلیوں کو دنیا بھر کے سائنسدان تحقیق کے بعد، بیان کر رہےہیں۔ ڈر لگتا ہے کہ ہمارے شدت پسند، ان کو بھی گولیوں سے اڑانے کا سوچیں، جیسا کہ یورپ میں کوئی ایک جنونی کبھی سڑک کبھی کلب پر حملہ کرتا ہے اور ہمیں معذرت کرنی پڑتی ہے اس طرح کی شدت پسندی، سفید فام افراد میں بھی زوروں پر ہے، پہلے صرف کالوں سے نفرت کا اظہار کرتے تھے۔ اب اسلام کا نام نہیں سن سکتے ۔ یہی حال یہودیوں کا بھی ہے۔ حضرت عیسیٰ پر بہت فلمیں بنی ہیں۔ دنیا نے اعتراض نہیں کیا بلکہ اس تلاش کو وسیع کر رہے ہیں کہ حضرت عیسیٰ آسمان پر اٹھائے گئے، تو کیسے۔ اس تلاش میں مذہبی عصبیت شامل نہیں ہے۔ مسلمانوں میں جتنے بھی فلسفیوں نے تحقیق کی، ان کو صدیوں سے یونہی تہہ تیغ کیا گیا۔ اگر یوں بس نہیں چلا تو وہ پاکستان چھوڑ کر جہاں سینگ سمائے چلے گئے ۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے۔ علامہ اقبال نے کہا، ان کی بھی نظم شکوہ پر بہت اعتراض کئے گئے انہیں پھر جواب شکوہ لکھنا پڑا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:لاہور اب رہنے کے قابل نہیں رہا
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:معاملہ اتنا ساد ہ نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.