Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کا تجزیہ : نواز شریف کی واپسی ۔۔ ن لیگ نے کامیاب تاثر دے کر حکومت کو پریشان کر دیا
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کا تجزیہ : نواز شریف کی واپسی ۔۔ ن لیگ نے کامیاب تاثر دے کر حکومت کو پریشان کر دیا

ایڈیٹردسمبر 25, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کی خبروں پر سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان کی واپسی فوری ممکن نہیں ہو گی۔
تجزیہ کاروں کے خیال میں ابھی پاکستان میں ایسی صورتحال نہیں کہ نواز شریف کی واپسی کا ماحول بن چکا ہو، یہ صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے اور ن لیگ اپنے کارکنوں کو اپنے قائد کی واپسی کا تاثر دینے میں کامیاب رہی ہے، کیونکہ حکومت بھی یقین کر کے ردعمل ظاہر کرنا شروع ہوگئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی جانب سے رواں ہفتے بیان دیا گیاکہ وہ 20جنوری کو لندن روانہ ہورہے ہیں اور میاں نواز شریف کو ساتھ ہی واپس لائیں گے۔ مسلم لیگ ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بھی نواز شریف کی جلد واپسی کا دعویٰ کیاہے، اس بیان کے بعد بعض صحافیوں نے بھی سوشل میڈیا پر خبر دی کہ نواز شریف جلد وطن واپس آرہے ہیں۔ اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزرا نے ردعمل دیا۔
سیاسی تجزیہ کار سابق نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کو سیاسی چال قرار دیا کہ ’ابھی ملکی حالات ایسے دکھائی نہیں دیتے کہ نواز شریف فوری واپس آئیں گے کیونکہ ابھی تک ان کے خلاف عدالتوں میں کیس بھی زیر سماعت ہیں اور برطانیہ میں ان کے ویزے کی مدت ختم ہونےکے خلاف اپیل کا بھی فیصلہ نہیں آیا۔ لہذا مسلم لیگ ن نے یہ خبریں اس لیے پھیلائی ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات اور ممکنہ آئندہ انتخابات سے قبل کارکنوں کی مکمل حمایت حاصل ہوسکے۔‘
حسن عسکری کے خیال میں مسلم لیگ ن کی قیادت ڈیل کی کوشش کر رہی لیکن ابھی تک کامیابی نہیں مل سکی لہذا جب تک ڈیل مکمل نہیں ہوتی نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔
سینئر صحافی سلمان غنی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے نواز شریف کی واپسی کی خبریں پھیلا کر حکومت کو پریشان ضرور کر دیا لیکن وہ ابھی واپس نہیں آرہے ایسی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے۔‘ان کے بقول ن لیگ نے اپنے قائد کی واپسی کے تاثر کو پھیلایا، وزیر اعظم اور وزرا کے ردعمل سے ثابت ہوگیا کہ ن لیگی رہنما اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے۔ سلمان غنی نے کہاکہ ’مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں ان خبروں سے جوش وخروش بڑھا ہے اور یہ حکمت عملی بلدیاتی انتخابات اور ممکنہ قبل از وقت عام انتخابات کی تیاری کے حوالے سے موثر دکھائی دیتی ہے۔‘
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کافی عرصے سے کر رہی ہے لیکن ان دونوں میں معاملات طے کرنے کے لیے سعودی عرب جیسی موثر ضمانت لازمی ہوسکتی ہے۔ان کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اور ن لیگ کی قیادت میں عدم اعتماد پایا جاتاہے اتنی جلدی معاملات طے ہوتے دکھائی نہیں دے رہے جب تک معاملات طے نہیں پائیں گے نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان نہیں۔
سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کی خبروں کے بعد وزیر اعظم اور وزرا نے شدید ردعمل دیاہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ وطن واپسی کیلئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے، نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں ، روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے اور پاکستان میں یہ ہی ہوا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکومتی ردعمل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے قائد کی واپسی سے متعلق اطلاعات کی خبریں سن کر ہی حکومت کی نیندیں اڑ گئیں اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی کے بارے میں ابھی حتمی تاریخ نہیں بتا سکتی لیکن وہ جلد واپس آرہے ہیں اور ایئر پورٹ پر ان کا تاریخی استقبال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت غیر موثر ہوچکی ہے انہیں سہارے تلاش کرنا پڑ رہے ہیں لیکن اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا وہ حکومت کو بتانا چاہتی ہیں کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے آگے آگے دیکھیں ہوتا ہےکیا۔
حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مسلم لیگ ن کی قیا دت پر تنقید کر کے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کرتی رہی ہے لیکن اب یہ سلسلہ زیادہ نہیں چلے گا۔مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ پارٹی کا فیصلہ کہ جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی انہیں واپس نہیں آنا چاہیے۔
واضع رہے تین بار ملک کے وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف 19نومبر 2019کو عدالتی احکامات پر ضمانت کے بعد حکومت کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر علاج کے لیے لندن گئے تھے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگوگل نے قائد اعظم کو ان کے یوم پیدائش پر بھی نظر انداز کر دیا : آج تک قائد کا ڈوڈل جاری نہیں ہوا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : حرمت رسول ﷺ کے حق میں روسی صدر کا بیان ۔۔ تصویر کا دوسرا رخ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نی مائے سانوں کھیڈن دے : وجاہت مسعود کا کالم

دسمبر 17, 2025

نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رواں اجلاس سے رخصت لے لی

دسمبر 2, 2025

عمران خان اکیلے مجرم نہیں، اُن کو لانے والے اُن سے بھی بڑے مُجرم ہیں: نواز شریف

نومبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.