Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکا کالم:کملا بھسین ۔ امن کی فاختہ اُڑ گئی
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم:کملا بھسین ۔ امن کی فاختہ اُڑ گئی

ایڈیٹراکتوبر 7, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

8مارچ ہو کہ 12فروری کہ عورتوں کا کوئی جلسہ، ہندوستان اور پاکستان میں نوجوان سے بوڑھی عورتوںتک 20برس ایک نغمے سے شروع جلسہ ہوتا’’دور دور سے دیکھو بہنیں آتی ہیں‘‘۔ یہ ایک انڈین ایکٹیوسٹ خاتون پاکستان کے ضیا دور میں اپنی طرف سے تک بندی کررہی تھی، مگر یہ تک بندی ہر چھوٹے بڑے کو ازبر تھی۔ تالیاں بجاتی عورتوں نے اس گانے کو اپنا قومی ترانہ بنایا ہوا تھا۔ وہ خاتون جس نے یہ ترانہ بنایا ہمارے قبیلے میں، دلی میں اور سارے ملکوں میںکملا بھسین کے نام سے پہچانی جانے لگی۔ تمنا یہ تھی کہ یہ دونوں لڑاکو ملک، انسانیت سیکھیں، دونوں قوموں میں یگانگت اور محبتوں کے ساتھ تجارتی، ثقافتی اور علمی رشتے وسیع ہوں کہ داتا صاحب ہوں کہ نظام الدین، خسرو کہ میرا بائی کتھک ہو کہ اوڈیس اور میوزک میں بڑے غلام علی خاں سے لیکر سہگل تک مشترک ورثہ ہونے کے باوجود مذہب کے نام پر ہماری تین نسلوں میں وہ زہر گھولا گیا کہ اس وقت دونوں ملکوں کے امن کے پرچارک،لوٹا لائیں وہ ماحول جس میں رام لیلیٰ اور جلوسِ عزا، عقیدت سے منائے جاتے۔ امرتا پریتم، احمد راہی کو یاد کرتیں اور ڈاکٹر نارنگ غالب کے اشعار کی تشریح کرکے، ہزاروں کا مجمع شوق و ذوق سے سنتا اور مہدی حسن ہو کہ کشور مشریا سب سے غزلیں سننے کی فرمائش کرتے۔ یہ بھی شور ہوتا اگر عابدہ پروین ہوتیں کہ کمار سانو سے ’’آج جانے کی ضد نہ کرو‘‘۔
برا ہوا یٹمی دھماکوں کا کہ زور اسلحہ پر ہوگیا۔ امن آشتی بھول گئی۔ اس کا ذائقہ تین جنگیں لڑ کربھی کوئی سبق نہ لایا ہمیں کتابوں سے زیادہ ڈالر سے محبت ہوگئی۔ دونوں ملکوں میں سیاست کم اور مذہبیت، ایسی تبدیلی لائی کہ ایک دوسرے کو قتل کر دینا، محمود غزنوی کا دور یادکراتا رہا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین اور ڈاکٹر عبدالسلام پہ افتخار کرنا بھول کر ادھرماتھے پر تلک اور اُدھر ٹوپی، داڑھی کی سرکار کا سکہ خوب چلا۔ ایسا چلا کہ نصاب، سڑکوں کے نام اور تاریخی نوادرات کو نابود کرنے اور نیا شوالہ بنانے کا کام شروع ہوگیا۔ کملا بھسین کی دو اولادیں تھیں،ان کے دکھ کا مداوا۔ کملا نے ساری دنیا میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کیا، نظمیں لکھیں، وہ گاؤں گاؤں عورتوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر ان کے بڑے چھوٹے مسائل حل کرتی، ہر گروپ میں شعور کی لو ایسی بھڑکاتی کہ دلت عورتیں ہوں کہ مسلمان، انڈیا میں مذہبی رعونت ختم کرنے کے لئے سعیدہ سیدین کے ساتھ، ہر فورم پہ سوال اُٹھاتی کہ کیا نظریہ، انسانیت کا قاتل ہے کہ آج کل ہندو تو اپنے ملک کے دانشوروں جن میں جاوید اختر اور گلزار بھی شامل ہیں، ان کو بھی دشمن گردان رہے ہیں۔حنا جیلانی، عاصمہ اور رحمٰن صاحب نے تجویز پیش کی کہ جیسے یورپین یونین، مغربی ممالک نے بنائی ہوئی ہے۔ ویسے جنوبی ایشیائی ممالک کو بھی یونین کی طرح ایک ہو کر غربت، جہالت اور مذہبی جنونیت کو ختم کرنا چاہئے۔ یہاں بھی انڈیا نے، سارک ممالک کی انجمن کی طرح، اس پر بھی، اپنی الگ جھنڈی کھڑی کر دی۔ خیر سے مودی صاحب کسی اجتماعیت میں یقین نہیں رکھتے۔ وہ تو افغانستان میں کروڑوں، اربوں روپے، پاکستان دشمنی کی آڑ میں لگا رہے تھے کہ وسطی ایشیائی ملکوں تک، صاحب رستہ مل جائے گا۔
کملا بھسین بات کتنی ہی سنجیدہ کیوں نہ ہو، اس کی ہلکے پھلکے انداز میں ، کبھی لطیفہ بناکر ، کبھی گا کر اور کبھی نعرہ لگا کر موجود لوگوں کوا یسےگرماتی کہ ہنستے ہنستے، آنسو نکل آتے۔ وہ ان آنسوؤں کو دھمال میں بدل دیتی۔ جب جانے والی دوستوں کا سوچتی ہوں تو شہلا، نظر آتی ہے، ہر وقت خواتین کے حقوق کے لئے، چشمہ لگائے بیٹھی کام کرتی نظر آتی۔ یہی حال روبینہ سہگل، عاصمہ جہانگیر کا تھا۔ کام کرتے کرتے دنیا سے چلی گئیں۔ جیسے کملا چلی گئی مگر دونوں ملکوں میں نفرتوں کی خلیج چوڑی ہوتی چلی گئی۔کملا کے بعد، انسان دوستی کا درس دینے والے،پڑھے لکھے خاندان کے سپوت واجد شمس الحسن، چپ چاپ چلے گئے۔ اِدھر زیتون بانو گئیں۔
مجھے یاد ہے روزن کی کانفرنس تھی۔ یہ کوئی دو سال پہلے کا قصہ ہے ایک دروازے سے میں اور آخری دروازے سے کملا گاتی بڑھ رہی تھیں۔ ملن رت آئی۔ آئی رے ملن رت آئی‘‘۔ ہم لوگوں کی جپھیاں بھی ہندوستان، پاکستان، دونوں میں مشہور تھیں۔ کملا کو انڈیا پاکستان میں یاد کرنے والوں میں تین بوس، ریٹا اور سیدہ سیدین کے علاوہ جاوید نقوی بھی ہوتے، وہ تو گھڑی میں خاموش ہوگئے۔ اب تو کامنا پرشاد رہ گئی ہے۔ کبھی فراز کو یاد کرتی تو کبھی جوش صاحب اور فیض صاحب کو یاد کرتی۔ مشاعرے اس کی جان تھے۔ وہ بھی لٹ پٹ گئے۔ زوم کی ایک لہر ہے جو ہم سب کو آواز کے سہارے ملا دیتا ہے۔ کیا زمانہ آگیا ہے۔ سائنس کی ترقی نے شکلیں بھلا دی ہیں۔ جذبے مفقود، وہ بھجن جو میں ٹنڈو الہ یار میں سنتی ہوں۔ وہ انڈیا میں نہیں سن سکتی۔ وہ نعتیں جو پاکستان میں سنتی ہوں۔ وہ سعودی عرب میں بدعت کہہ کر بند کروا دی جاتی ہیں۔کہیں انگلینڈ میں، کہیں آسٹریلیا میں تو کہیں پیرس میں انسان بلا سبب مار دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان میں روز بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے۔ پورا خاندان، جائیداد کے لئے بھون دیا جاتا ہے۔
کملا بتاؤ دونوں ملکوں کے لیڈر تو افغانستان کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ باقی دنیا، خود تماشہ بنی ہوئی ہے۔ اب میں انڈیا میں رنجیت کے علاوہ کسے کہوں، امن کی فاختہ ڈھونڈ کے لاؤ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleگلگشت کالونی ملتان کےچوڑی گینگ کی کہانی : صغیر وٹو کی زبانی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بندہ و آقا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.