Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ: پنجاب حکومت کی کارکردگی ، وزیر اعظم کو بہتری کے لیے نیا فارمولا پیش
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ: پنجاب حکومت کی کارکردگی ، وزیر اعظم کو بہتری کے لیے نیا فارمولا پیش

ایڈیٹرستمبر 17, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بدھ کے روز لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبے میں گورننس بہتر کرنے کے لیے اجلاس کی صدارت بھی کی۔پنجاب کے حال ہی میں تعینات کیے جانے والے چیف سیکرٹری پنجاب نے ان کے سامنے صوبے میں بڑھتے ہوئے مسائل اور ان کے حل کا فارمولا پیش کیا۔
ان کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے میں کرپشن، نچلی سطح پر مہنگائی کنٹرول کرنے کا موثر کردار ادا نہیں کیا جارہا۔افسران میں نیب کارروائیوں کا بھی خوف موجود ہے اور ان کے بار بار تبادلے بھی شکایت کے ازالے میں بڑی رکاوٹ ہیں جب کہ مقامی حکومتیں غیر فعال ہیں۔
پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعظم کو پیش کیے گئے فارمولا پر پہلے بھی غور کیا جاتا رہا ہے تاہم اس بار وزیراعظم نے تمام خامیوں پر فوری قابو پا کر عوامی اور انتظامی مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلی اور وزرا نے حکمت عملی تیار کرنا شروع کر دی ہے۔
چیف سیکرٹری کی تجاویز کیا ہیں؟
انڈپینڈنٹ اردو کو موصول چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کی دستاویزات کےمطابق انہوں نے کئی مسائل کی نشاندہی کی۔وزیراعظم کو پیش کی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ صوبے میں سب سے زیادہ شکایات کرپشن کی ہیں اداروں میں لوگوں کی شکایات کے ازالے میں بلاوجہ تاخیر ہورہی ہے۔چیف سیکرٹری کے مطابق سرکاری افسران بار بار تبادلوں سے بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور بیشتر دلچسپی یا ذمہ داری سے کام نہیں کرتے۔انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ افسران میں ابھی تک نیب کی کارروائیوں کا خوف موجود ہے جو ان کی کارکردگی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔
محکموں میں کام کرنے کے لیے افسران کی موثر ٹیمیں نہیں بن رہیں جو مسائل پر فوری قابو پانے میں کردار ادا کر سکیں۔چیف سیکرٹری نے بریفنگ دی کہ نچلی سطح پر پرائس کنٹرول کرنے کا کوئی مربوط نظام نہیں ہے جو مارکیٹوں میں ناجائزمنافع خوری کو قابو کر کے اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھے۔لوگوں کی مسائل حل کرانے یا نچلی سطح کے عملے کی شکایات کے لیے اعلی سطحی انتظامیہ تک رسائی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ مقامی حکومتوں کو کام سے روکنے کے باعث بھی عوامی سطح پر مشکلات پیدا ہوئی ہیں۔فنڈز کی کمی بھی لوگوں کی شکایت کے بروقت ازالے میں رکاوٹ ہیں جس سے غیر ضروری تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔
حکومتی حکمت عملی؟
صوبائی وزیر پنجاب سید یاور بخاری نے اس معاملہ پر انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چیف سیکرٹری کی جانب سے جو بریفنگ وزیر اعظم کو پیش کی گئی اس کی روشنی میں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور پوری کابینہ کو حکم دیا ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے اور گڈ گورننس کے لیے موثر حکمت عملی بنائی جائے۔‘
یاور بخاری کے بقول ’اس معاملہ پر پنجاب حکومت نے پیچیدہ مسائل کے علاوہ دیگر تمام معاملات پر فوری قابو پانے کافیصلہ کیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’نچلی سطح پر نظام میں بہتری کے لیے خاص طور پر مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ پہلےمجسٹریسی نظام تھا جس کے زریعے ایسے مسائل پیدا نہیں ہوتے تھے مگر سابق حکومتوں نے وہ نظام تباہ کیا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کرپشن کے خاتمہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ پہلے کیا گیا ہے اس کے لیے مانیٹرنگ کانظام سخت کیا جا رہا ہے۔‘
یاور بخاری نے کہا کہ ’یہ بات درست ہے بار بار تبادلوں سے افسران میں عدم اعتماد پایا جاتا ہے مگر جو کام ٹھیک نہیں کرے اسے ہٹانا بھی ناگزیر ہوجاتا ہے۔ اسی لیے وزیراعلی پنجاب نے خود اداروں کی چیکنگ اور اچانک دوروں کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جہاں کام بہتر نہ ہو وہاں فوری طور پر کارروائی جائے۔‘انہوں نے کہا کہ ’وزیراعلی عثمان بزدار نے جمعرات کو سیالکوٹ کا دورہ کر کے ایکسائز، ریونیو اور جیل کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور بہتری کی فوری ہدایات جاری کیں۔‘
یاور بخاری کے مطابق ’تمام وزرا کو اپنے محکموں میں عوام کے مسائل اور شکایات فوری حل کرنے کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اور آئندہ چند دن میں گورننس کے حوالے سے مزید بہتری دکھائی دے گی۔ کیونکہ وزیراعظم نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ گڈ گورننس سے متعلق وزرا اپنی کارکردگی سے متعلق مکمل جواب دہ ہوں گے۔‘واضح رہے کہ حکمران جماعت نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے گورننس بہتر نہ ہونے کی شکایات بڑھتی جارہی ہیں۔دوسری جانب مہنگائی اور کرپشن سے متعلق حکومت نے کئی بار دعوے کیے لیکن چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب سمیت ضلعی افسران کے تبادلوں سے نظام بہتر کرنے کی کوشش کے علاوہ کوئی بہتری دکھائی نہیں دی۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عثمان بزدار لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا اختصاریہ : شہری بابو وزیر عباس سہو اور دھرتی ماں کی کہانی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:علامہ صاحب سے ایک اور ملاقات!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب

جولائی 25, 2026

اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم

جولائی 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.