Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : شہری بابو وزیر عباس سہو اور دھرتی ماں کی کہانی
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : شہری بابو وزیر عباس سہو اور دھرتی ماں کی کہانی

ایڈیٹرستمبر 16, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles. columns and poetry of razi ud din razi at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چیچہ وطنی کے قریب بورے والا روڈ پر غازی آباد سے چند کلو میٹر دور ایک گاؤں چک نمبر 26/11ایل ہے ۔ اس گاؤں کے ایک قبرستان میں جمعرات نو ستمبر کی صبح ہم نے ایک ایسی ہستی کو سپرد خاک کیا جو اسی گاؤں کی گلیوں میں پلی بڑھی اور پھر اسی کی مٹی میں آسودہ ہو گئی ۔
چوہدری وزیر عباس سہو تھے ، ایک سیلف میڈ انسان جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا اور اپنے خاندان کا نام بنایا ۔جنازے میں ان کے بیٹے اسدوزیر ، ڈاکٹر خرم اوراحمد بلال ، بھتیجے اور عزیز و اقارب موجود تھے ۔ سبھی غم سے نڈھال تھے اور دھاڑیں مار کر روتے تھے ۔ سر پر چمکتا سورج تھا جو ہمیں پسینے میں شرابور کرتا تھا ۔ یہی سورج تھا جس کی چلچلاتی دھوپ میں کئی برس قبل وزیر عباس بھائی نے اپنے گاؤں سے ہجرت کی تھی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے ۔ایک دیہاتی ماحول سے نکل کر شہری بابو بن جانے والے وزیر عباس نے لیکن اپنی مٹی کے ساتھ وابستگی کچھ اس طرح برقرار رکھی کہ تخت لاہور بھی انہیں اپنا قیدی نہ بنا سکا ۔ انہوں نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوٹ سے وابستگی اختیار کی مختلف شہروں میں تعینات رہے اور پھر چند برس قبل لاہور سے ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوگئے ، ایک بڑے منصب پر رہتے ہوئے بھی ان کے اندر کی بے ساختگی ، خلوص اور محبت کی چاشنی سدا بہار تھی ۔ وزیر عباس میرے چچا ظہیر احمد اوپل کے بڑے داماد تھے ۔ ایک محبت بھرا تعلق ان کا میرے انکل ستار کے ساتھ بھی تھا ۔ گزشتہ دو عشروں کے دوران ہماری بیشتر ملاقاتیں خاندان کی تقریبات میں ہوئیں ۔ کبھی خوشی کے موقع پر مبارکباد دیتے اور کبھی سوگ کے لمحات میں ایک دوسرے کو حوصلہ دیتے ہوئے ۔ یہ ملاقاتیں زیادہ طویل بھی نہیں تھیں ، لیکن ایسی ضرور تھیں کہ ان کے نقش آج بھی میرے دل و دماغ میں محفوظ ہیں ۔ ہم جب بھی ملے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ ملے اور دوبارہ ملنے کی خواہش کے ساتھ جدا ہوئے ۔آخری بار مجھے وہ طاہر اوپل کی قل خوانی پر ملے تھے ۔ چلنے پھرنے میں انہیں کچھ دشواری ضرور تھی لیکن یہ گمان بھی نہیں تھا کہ ہم آخری بار مل رہے ہیں ۔ بعد کے دنوں میں وہ طاہر کے بچوں کے حوالے سے فکر مند رہتے تھے مجھ سے ان کے مستقبل کے بارے میں بارہا طویل گفتگو کرتے ۔ اور میں بھی گاہے گاہے بعض معاملا ت پر ان سے رہنمائی لیتا رہتا تھا ۔ اسی دوران ان کی بیٹی ماہ نور ڈاکٹر بن گئیں اور میں نے انہیں مبارک باد کے لیے فون کیا ۔ وزیر بھائی بہت خوش تھے اس روز اور بیٹی کی کامیابی پر ایک ناقابل بیان خوشی ان کے لہجے سے جھلکتی تھی ۔۔ پھر کوئی پندرہ روز قبل اچانک ان کی علالت کی خبریں آئیں ۔ اور وہ دو تین روز میں ہی ہم سے جدا ہو گئے ڈاکٹر بیٹا اور بیٹی لاہور کے بہترین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر نے کے باوجود بے بس ہو گئے ۔ ۔
برادرم فہد بھٹہ اور طاہر فرید کے ہمراہ قبرستان سے واپسی پر میں سوچتا تھا کہ ہمارے بہت سے دوست دھرتی سے محبت کا بہت شور مچاتے ہیں ۔ ماں دھرتی کے نام پر سیاست کرتے ہیں مفادات حاصل کرتے ہیں لیکن بہتر مستقبل کے بہانے دھرتی کے ساتھ بے وفائی سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ دھرتی سے سچی محبت کرنے والے توبھائی وزیر عباس جیسے ہوتے ہیں جو غم روزگار جہاں مرضی جھیلتے رہیں لیکن اپنی دھرتی ماں کے ساتھ اپنا رشتہ ایسا مضبوط رکھتے ہیں کہ دھرتی بھی انہیں اپنی آغوش میں لینے کے لیے بے قرار ہوتی ہے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجبارمفتی کا کالم:بڑے انتخابات کا چھوٹا ماڈل؟
Next Article ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ: پنجاب حکومت کی کارکردگی ، وزیر اعظم کو بہتری کے لیے نیا فارمولا پیش
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.