Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جوبائیڈن نے فون نہیں کیا : وہ مصروف شخصیت ہیں : عمران خان کا سی این این کو انٹرویو
اہم خبریں

جوبائیڈن نے فون نہیں کیا : وہ مصروف شخصیت ہیں : عمران خان کا سی این این کو انٹرویو

ایڈیٹرستمبر 15, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان ایک تاریخی دو راہے پر ہے۔ ہماری دعا ہے کہ یہ 40 سال بعد امن کی راہ پر چلا جائے اور اگر طالبان تمام دھڑوں کو ساتھ لے کر حکومت بنائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی بیکی اینڈرسن کو اسلام آباد میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان دوسرے راستے پر گیا تو ایک بہت بڑا انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے اور ہمیں اس حوالے سے بہت فکر ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ امریکہ یہاں دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے آیا تھا، اور غیر مستحکم افغانستان، پناہ گزینوں کا بحران، اور دوبارہ یہاں سے دہشتگردی (کا خدشہ ہے۔) دے گیا اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال ’باعثِ تشویش‘ ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس وقت کوئی بھی پیش گوئی نہیں کر سکتا کہ افغانستان کہاں جائے گا۔اُنھوں نے کہا کہ طالبان نے جو مثبت وعدے کیے ہیں ان سے لگتا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر خود کو تسلیم کروانا چاہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو کبھی بھی باہر سے کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، اس لیے اُنھیں کنٹرول کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے اُنھیں فوائد کی پیشکش کرنی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت یہ واضح طور پر سمجھتی ہے کہ بین الاقوامی طور پر مدد کے بغیر وہ عوام کی مدد نہیں کر سکتے اور اس بحران سے نہیں نمٹ سکتے اس لیے ہمیں انھیں فوائد فراہم کرنے چاہییں۔
بیکی اینڈرسن نے سوال کیا کہ طالبان نے کہا ہے کہ خواتین کو کرکٹ نہیں کھیلنا چاہیے، کوئی بھی کھیل نہیں کھیلنا چاہیے، خواتین باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں، کیا آپ اس مقصد کی حمایت کرتے ہیں؟
اس سوال پر اُنھوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سوچنا غلطی ہے کہ باہر سے بیٹھ کر کوئی افغان خواتین کو حقوق دے سکتا ہے۔عمران خان نے خواتین کے حقوق کے بارے میں کہا کہ افغان خواتین مضبوط ہیں، اُنھیں وقت دینا چاہیے، اُنھیں حقوق مل جائیں گے۔اُنھوں نے کہا کہ خواتین کو ہر شعبے میں شریک ہونا چاہیے مگر جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خواتین کو حقوق نہ دینے پر طالبان کی حمایت نہیں کریں گے، تو اُنھوں نے کہا کہ نہیں وہ صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ خواتین کو حقوق باہر سے بیٹھ کر نہیں دیے جا سکتے۔
عمران خان نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بارے میں سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے امریکہ کے صدر سے افغانستان سے انخلا کے بعد سے اب تک بات نہیں کی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ جو بائیڈن ’ایک مصروف آدمی ہیں۔‘
جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ بائیڈن کا کال نہ کرنا کیا پاکستان کو طالبان کی حمایت کرنے پر سزا دینا ہے، تو اُنھوں نے کہا کہ یہ اُن سے پوچھا جانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ کا ساتھ دینے پر بے پناہ مشکلات اٹھائیں۔ ’ایک موقع پر 50 عسکریت پسند ہمارے خلاف حملے کر رہے تھے۔‘
عمران خان نے کہا کہ سوویت یونین کے خلاف مجاہدین کو سکھایا گیا کہ غیر ملکی قبضے کے خلاف لڑنا مقدس جنگ ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اب وہ مغربی فورسز کے خلاف حملے کر رہے ہیں تو اسے دہشتگردی کہا جاتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ پشتون بیلٹ کی ہمدردیاں طالبان سے مذہبی بنیادوں پر نہیں ہیں بلکہ پشتون قومیت کی وجہ سے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ کی جانب سے 480 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ سب اتحادی ہوتے ہوئے کیا گیا ہے۔
جب عمران خان سے گذشتہ روز امریکی سینیٹ میں حقانی نیٹ ورک سمیت طالبان کو پناہ فراہم کرنے کے الزام کے بارے میں سوال کیا گیا تو عمران خان نے کہا کہ یہ انتہائی لاعلمی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ امریکیوں کو معلوم نہیں تھا کہ حقانی نیٹ ورک کیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ یہ افغانستان میں رہنے والا پشتون قبیلہ ہے۔ ’ہم نے پچاس لاکھ افغان لوگوں کو جب پناہ دی تو اُن میں حقانی بھی تھے۔ کئی یہاں پناہ گزین کیمپوں میں پیدا ہوئے۔‘’ہم سے توقع کی گئی کہ ہم پناہ گزین کیمپوں کی تلاشی کریں کہ کون طالبان ہے یا نہیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا 50 ارب ڈالر بجٹ ہے جو 22 کروڑ لوگوں پر خرچ ہوتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک اور جنگ کے لیے پیسے نہیں تھے، ہم بمشکل ہی اپنے اخراجات پورے کر سکتے تھے۔
عمران خان نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکہ کا ساتھ دینے کی وجہ سے دہشتگردی کی مد میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ اس دوران بینظیر بھٹو بھی ایک حملے میں ہلاک ہوئیں اور پاکستان کو 150 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔پاکستان کو لاحق خدشات کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا خدشہ پناہ گزین ہیں جو پہلے ہی 30 لاکھ کی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ افغانستان میں موجود داعش کے دہشتگرد جو وہاں کی سرزمین یہاں حملوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، بلوچ درانداز، اور اس کے علاوہ پاکستان طالبان، سب سے حملوں کا خطرہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ان دونوں حوالے سے خدشات ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اس تمام دور میں پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات انتہائی خراب تھے۔ امریکہ کہتا تھا کہ اس نے ہماری مدد کی ہے اور انھوں نے ہمیں 9 ارب ڈالر کی غیر فوجی اور 11 ارب ڈالر کی فوجی امداد دی۔ ’ہم ایک طرح کی ہائرڈ گن تھے۔‘
انھوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ اس طرح کے تعلقات ہوں جیسے اس کے انڈیا کے ساتھ ہیں، ایک کثیر الجہتی تعلق۔ انھوں نے کہا کہ ایسا تعلق نہیں ہونا چاہیے جس میں وہ ہمیں ان کے لیے لڑائی کرنے کے پیسے دیں ’ہم نارمل تعلق چاہتے ہیں۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان جوبائیڈن عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :” غیرت مند“ افغانوں نے امریکہ سے بھی بھیک مانگ لی
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈاکٹر صفدر محمود کا آخری معانقہ!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.