Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کشور ناہیدکا کالم:سنا ہے کل رات مر گیا وہ
لکھاری

کشور ناہیدکا کالم:سنا ہے کل رات مر گیا وہ

ایڈیٹرمئی 13, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یوں تو چالیس سال پہلے کی بات ہے ، مگر ایک ایک لفظ اور شخص یوں یاد ہے کہ مسافر اور سفر… دونوں انوکھے تھے۔ انڈیا سے شمیم حنفی اپنی دو بیٹیوں اور بیوی صبا کے ساتھ پہلی دفعہ پاکستان آئے تھے۔ میرا ایک انوکھا دوست تھا شاید پولیس افسر تھا۔ ان کے خاندان، اصغر ندیم کے خاندان اور میں نے پروگرام بنایا، چلو انہیں لاہور سے باہر لے کرچلیں، دکھائیں کہ کیسی کیسی خوبصورت وادیاں پاکستان میں ہیں۔ دو گاڑیوں میں یہ قافلہ مری سے نتھیا گلی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سید احمد شہید کی قبر سے ہوتا ہوا ناران اور کاغان کے ہر شہر میں ایک دن ٹھہرا۔ اس زمانے میں سیف الملوک جھیل کا راستہ کچی پہاڑیوں سے ہوتا ہوا جاتا تھا۔ کسی طرح کی گاڑی بھی نہیں جاسکتی تھی۔ صرف خچروں پر سواری ہوسکتی تھی۔ اب آپ سوچیں کہ صبا نے ساڑھی پہنی ہے اور خچر پر چڑھ رہی ہے۔ جیسے تیسے کرکے اتنا مشکل راستہ کہ ایک جگہ صرف ایک پیر رکھنے کی گنجائش اور نیچے کھائی۔ جان پر کھیل کر، سامنے سیف الملوک جھیل تھی۔ ابھی پوری طرح برف سے آزاد نہیں ہوئی تھی۔ جھونپڑی میں ایک پکوڑے بنانے والا بوڑھا بیٹھا تھا۔ ہم نے خوش ہوکر آدھے کچے کھا لئے۔ ہوٹل میں تالاب سے ٹراؤٹ مچھلیاں پکڑیں۔ ہم نے اس خاندان کو پاکستان کی ہر زمین اور ذائقہ چکھایا۔ اب بھی جب ہم لوگ ملتے تو شمیم ناران اور کاغان کا بہت ذکر کرتا۔
یہ چالیس سال پرانا دوست شمیم حنفی جس نے جدید تنقید اور جدید ادب پرلکھنے میں بڑا نام کمایا۔ احمد شاہ نے کراچی آرٹس کونسل کے بے شمار افتتاحی اجلاس میں کبھی بطور مہمانِ خاص اور پچھلے برس سے زوم پر شمیم حنفی کا افتتاحی خطاب ہوتا تھا۔ پاکستان سے جانے والے سارے ادیب، ایک شام ضرور اس کے ساتھ گزارتے اور صبا بے حد لذیذ کھانوں سے ان کی تواضع کرتی۔ میرا تو دستور ہی یہ بن گیا تھا کہ دوپہر کو زبیر رضوی اور میں کچھ دیر ادبی کتابوں اور رسالوں اور خاص طور پر ادیبوں کی اچھی بری عادتوں پہ بات کرتے ہوئے کبھی ہنستے تو شمیم ہم دونوں کو ڈانٹتا کہ کیا بے ہودہ باتیں کررہے ہو۔ اب گننے لگی ہوں تو میرے دوستوں میں سے پہلا دھچکا محمود ہاشمی نے دیا۔ اس کے بعد بہت بیمار رہ کر بلراج گیا، پھر اچانک پریس کلب میںبیٹھے زبیر رضوی۔ پچھلے دنوں کورونا نے نوجوان رضا حیدر، غالب اکیڈمی کے سیکرٹری کو دبوچ لیا اور 6مئی کو شمیم حنفی اسپتالوں کے بے پناہ رش کا شکار ہوگیا۔ رنجیت اور غزل، دونوں اِدھر سے اُدھر بھاگتے رہے۔ آخر مجھے بھی اُسے مرحوم کہنا پڑ رہا ہے۔ آج کے قبرستان کا وہ بھی مکین ہوگیا۔
گزشتہ دنوں وہ گھر بدل رہے تھے کہ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ آپ تین منزل اوپر چڑھ کر مت جایا کیجئے۔ گھر بدلتے ہوئے، پرانے کاغذات میں بہت سے انتظار صاحب اور میرے خط مجھے ملے۔ ماہِ نو کے زمانے میں نیر مسعود سے لیکر سربندر پرکاش اور جیلانی بانو تک کی تخلیقات، ڈاکٹر نارنگ اور ڈاکٹر شمیم حنفی کے ذریعہ اور وہ بھی لندن میں ساقی فاروقی سے ہوتے ہوئے مجھ تک پہنچتے تھے کہ زمانہ تھا مارشل لا کا، انڈیا پاکستان پھر روٹھے ہوئے تھے۔ فہمیدہ بھی دلی میں تھی۔ اس کی تو کتاب بھی وہاں سے منگوا کر شائع کروائی تھی۔ ویسے اس زمانے میں پاکستانی سفارت خانے میں پڑھے لکھے لوگ ہوتے تھے۔ میں فون کرکے سفارت خانے میں کہتی کہ سارے ادیبوں کو ماہِ نو بھجوا دیا کریں۔ انڈیا سے ہر آنے والا ادیب، محبت سے ملنے آتا۔ عینی آپا ہوں کہ نارنگ صاحب کہ شمیم یا خالد جاوید، میری نشست میں کبھی اقبال بانو تو کبھی روبینہ قریشی اور ایک دفعہ تو میڈم نورجہاں نے سب ادیبوں سے گفتگو کی اور کھانا کھایا۔ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے ٹی وی انٹرویوز بھی ان مہمانوں کے ہوتے، عذرا عباس مولی کے پراٹھے بنواتی اور ایک شخص جو شمیم سے بھی پہلے چلا گیا۔ آصف فرخی تو سائے کی طرح انتظار حسین اور شمیم کے ساتھ ہوتا تھا۔ دو دفعہ میرا شعری انتخاب کیا، ایک دفعہ تو مکتبۂ جامعہ ملیہ نے شائع کیا اور ایک ہندی میں ترجمہ صبا نے کیا وہ راج کمل والوں نے شائع کیا۔
پاکستان میں شمیم حنفی اور ڈاکٹر نارنگ کی کتابیں، سنگِ میل شائع کرتا رہا ہے، نیاز صاحب زندہ تھے تو ضیافتوں کا اہتمام بھی کرتے تھے۔ ان مشکل حالات میں بھی، سنجیدہ ادیب لاہور اور سنگِ میل میں اپنی کتابیں شائع کرواتے۔ اچھے زمانوں میں آل انڈیا ریڈیو پر ہم سب مہمانوں کے ٹی وی اور ریڈیو پر مکالمے اور انٹرویوز بھی ہوتے تھے۔ شمیم پورے انڈیا کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کے وائی وا کے لئے جاتے تھے۔ اس طرح ٹرین کا سفر انہیں بہت پسند تھا۔ میرا چھوٹا بیٹا میٹرک کرکے ضد کرکے اکیلا دلی گیا۔ شمیم اور زبیر گاڑی سے لیکر گھر آئے اور اس کے بعد اصل میزبان دیوندر ستھیار جی تھے کہ دوپہر میں اپنے پاس بلا لیتے اور ساتھ لے کر شہر دکھاتے۔ شمیم نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں لیکچر دیئے مگر انکساری ایسی کہ کبھی کسی کے سامنے شیخی نہیں بگھاری۔ انتظار صاحب کے جانے کے بعد آصف فرخی کے جانے پر بہت افسردہ تھے۔ دوسرے جہان میں یہ سب اکٹھے اور ہم کورونا کورونا کی دہشت میں فون تک نہیں سننا چاہتے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میرکا کالم:اور مریم جیت گئی!
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:میں بڑا آدمی ہوں؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.