Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : دراصل آج ہے ضرورت چھپن انچ کے سینے کی
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : دراصل آج ہے ضرورت چھپن انچ کے سینے کی

ایڈیٹرمئی 10, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ان دنوں اردگرد کی دنیا دیکھ کر شدت سے احساس ہو رہا ہے کہ ہم بھلے زندگی کے ہر پہلو کو اپنا مطیع کر لیں مگر ایک شے پر قابو پانا بظاہر کسی کے بس میں نہیں: ناگہانی۔
ناگہانی وہ اسپِ سیاہ ہے جو وقت کے دھندلکے میں چاق و چوبند چھپا رہتا ہے اور اس وقت آگے بڑھتا ہے جب کسی کے تصور میں بھی نہیں ہوتا کہ یوں بھی کوئی وار کر سکتا ہے۔
ناگہانی کسی بھی بے داغ منصوبے، سائنسی حکمتِ عملی، منطق، ذہانت، تحقیق اور مہارت کو یوں اڑا لے جاتی ہے جیسے بگولا خس و خاشاک کو۔
جیسے اکیس جون 1942 تک پورا یورپ اور شمالی افریقہ ہٹلر کے قدموں میں تھا۔ اب بس سوویت یونین سے نپٹنا تھا۔پھر تو ہر جانب جرمنی ہی کی جے جے کار ہونی تھی۔
برلن کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں سوویت یونین پر حملے کی منصوبہ بندی ایک ایک دن کے ممکنہ نتائج و پیش رفت کو سامنے رکھ کے باریک بینی سے بنائی گئی۔ اس حکمتِ عملی کے تحت جرمنوں کی تیز رفتار پیش قدمی ماسکو سے پہلے کہیں رکنے کا سوال ہی نہیں تھا۔ اور یہ سب کام جون سے ستمبر تک کے تین ماہ میں مکمل ہونا تھا۔
مگر بُرا ہو سٹالن گراڈ والوں کا جنھوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر کے جرمنوں کے انتہائی قیمتی ابتدائی دن ضائع کروا دیے۔ اور کان ٹوٹیں اس ظالم روسی سردی کے جو جرمن اندازوں سے ایک ماہ پہلے ہی کڑاکے دار ہونے لگی۔
یہ دونوں عنصر حکمت عملی کے ماہر جرمن جرنیلوں کے سان گمان میں بھی نہیں تھے۔ یوں نادیدہ اسباب نے سوویت یونین کو ہٹلری خوابوں کا قبرستان بنا ڈالا۔
آٹھ نومبر انیس سو نواسی کو بڑے سے بڑا دیوار کے اس پار دیکھنے کا دعویدار بھی نہیں بتا سکا کہ کل نو نومبر کو دیوارِ برلن میں شگاف پڑنے والا ہے۔ ایک اینٹ کیا نکلی کہ دو برس کے اندر سوویت سلطنت ہی اینٹوں اینٹ ہو گئی۔
امریکہ اور سوویت یونین کے مابین 1949 سے جاری ہتھیاروں کی دوڑ میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور ایشیا، افریقہ و لاطینی امریکہ کی سرد جنگی بساط پر مہرے چلنے والے شاطروں میں سے کس کے ذہن میں یہ آیا ہوگا کہ آٹھ نومبر 1989 کی دنیا اگلے چوبیس گھنٹے میں تین سو ساٹھ ڈگری گھوم جائے گی۔
اکتیس دسمبر 2019 کو دنیا نئے سال کے انتظار یا نشے میں ڈوبی ہوئی تھی۔ آتش بازیاں، ہیپی نیو ایئر پارٹیاں، پپیاں جھپیاں، نیو ایئر ریزو لوشنز، وغیرہ وغیرہ۔ اچانک دن کے کسی حصے میں چین سے ایک پیغام عالمی ادارۂ صحت کے جنیوا صدر دفتر میں ایک ڈیسک پر موصول ہوتا ہے کہ ’شہر ووہان میں نمونیا سے ملتے جلتے بخار کے کچھ مریض سامنے آئے ہیں۔ وائرس کی شناخت جاری ہے۔‘
ڈیسک پر بیٹھے اہلکار نے یہ پیغام پڑھا۔ فائل میں لگایا۔ فائل یہ سوچ کر دراز میں بند کر دی کہ لانگ ویک اینڈ سے واپسی پر دیکھیں گے۔ سات جنوری 2020 کو چین نے اعلان کیا کہ وائرس شناخت کر لیا گیا ہے اور 30 جنوری کو عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کووڈ 19 کی وبا کا پہلا الارم بجا دیا۔
اکتیس دسمبر 2019 کو کون جانتا تھا کہ اگلے برس کا معاشی، سماجی، سیاسی، انسانی چہرہ کووڈ کا لقوی ٹیڑھا کر دے گا۔ کون افلاطون بتا سکتا تھا کہ چھ فیصد کی اوسط سے ترقی کرنے والی عالمی معیشت اگلے برس منھ کے بل منفی گروتھ کے غار میں دھنسنے والی ہے۔ بظاہر آسمان پر بے یقینی کے بادلوں کا کوئی ٹکڑا بھی نہیں تھا۔ پھر کیوں آنکھوں تلے اندھیرا چھا گیا۔
یہ ٹھیک ہے کہ ناگہانی کا پہلا حملہ روکنا تقریباً ناممکن ہے۔ مگر اس کے اثرات کو کم سے کم رکھنا ممکن ہے۔ ناگہانی کے ساتھ ساتھ چلتے سائے سے ڈر کے سفر تو نہیں روکا جا سکتا۔ بس یہ ہے کہ عام آدمی کے بھلے ہاتھ پاؤں پھول جائیں۔ اس کے قائدین کا چہرہ زرد نظر نہیں آنا چاہیے نہ ہی انھیں کسی بھی وقت اپنا فون بند کرنا چاہیے یا خاموشی کے تہہ خانے میں خود کو مقفل کر لینا چاہیے۔
پُرسکون حالات میں تو سب ہی چھپن انچ کا سینہ پھلا لیتے ہیں۔ جب کہ پھیلانے کی سب سے زیادہ ضرورت تو آج ہے۔ ورنہ اچھا بھلا ملک انڈیا ہو جاتا ہے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ابا کا ترکہ!
Next Article حامد میرکا کالم:سچّل کی عید روتے گزرے گی!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ نئے مزاج کا شہر ہے ذرا فاصلے سے ملا کرو۔۔۔۔ کورونا کی وبا کے حوالے سے اردو شاعری

نومبر 16, 2024

ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : کورونا کا زمانہ اور بنیاد پرست حسن جعفری کا سائینسی شعور

اگست 4, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف تیسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے : تمام سرگرمیاں منسوخ

نومبر 15, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.