Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ابا کا ترکہ!
لکھاری

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ابا کا ترکہ!

ایڈیٹرمئی 9, 20215 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بائیس برس بیت گئے۔ ابا کی تدفین کے بعد سوئم ہو چکا تو مہمان بھی رخصت ہوئے اور گھر میں رہ گئے، اماں اور ہم بہن بھائی!
کرنے کو کچھ تھا نہیں سوائے اس کے کہ روزانہ لاؤنج میں بچھی سفید چادروں پہ بیٹھ کے گٹھلیوں پہ ایصال ثواب کے لئے کچھ نہ کچھ پڑھا جائے۔ دوست احباب میں سے بھی کوئی نہ کوئی روزانہ آ جاتا، غمزدہ خاندان کی دلجوئی کے قرینوں میں سے ایک!
تیسرے چوتھے دن سوچا کہ ابا کی چھوڑی ہوئی چیزوں کا بٹوارہ ہی کر لیا جائے۔ سب ہی مرنے والوں کے ورثا شاید کچھ دنوں بعد یوں ہی سوچتے ہیں۔
خیر جناب، الماریاں کھولی گئیں، صندوق بھی دیکھ لیا گیا۔ جو کچھ نکلا، وہ سب نے دیکھ لیا۔ ایسے مواقع پہ چپقلش تو ہوا ہی کرتی ہے سو ہم بہن بھائیوں میں بھی ہوئی۔ کیا کیجیے بندہ بشر ہو اور لالچ کا آسیب نہ آن گھیرے، بھلا کیسے ممکن؟
کیا جھگڑا زمین اور گھر کی تقسیم پہ ہوا؟ یا بینک اکاؤنٹ پہ؟
ارے صاحب، گھر اور زمین کی بات ہوتی تو کیا برا تھا؟ وجہ تنازعہ تو کچھ اور چیز بنی۔ یہ ایک سرخ رنگ کی ڈائری تھی، جسے ہر کسی نے بہت اشتیاق سے لینے کی خواہش کی۔ انیس سو ستر کے زمانے کی ضخیم ڈائری! کیا کسی پوشیدہ خزانے کی کلید تھی یہ ڈائری؟
یہ سب اس زمانے کی حکایتیں ہیں جب ابھی شعور کی آنکھ میں زیادہ دم نہیں تھا۔ ایک موہوم سی یاد کا سرا ملتا ہے کہ گھر مہمانوں سے بھرا پڑا تھا اور باہر صحن میں ہولڈال، ٹین کا بکسا اور کچھ اور سامان بندھا رکھا تھا۔ ملاقاتیوں کا تانتا بندھا ہوا تھا، پھول اور مٹھائیوں کا ڈھیر تھا۔ ابا لوگوں میں گھرے بیٹھے تھے جو ان کی خوش بختی کے قصیدے پڑھ رہے تھے۔ ابا کے ہاتھ میں ایک ڈائری تھی، جس میں فرمائشوں اور دعاؤں کی تفصیلات بمعہ نام لکھی جا رہی تھیں۔
افضل حسین۔ نوکری کی دعا،
شاہد علی۔ اولاد نرینہ،
شفیق اختر۔ بچی کی شادی،
سکینہ بی بی۔ کبوتروں کو دانہ،
تسلیم اختر، مس کی ہوئی تسبیح
اماں بھاگ بھاگ کے مہمانوں کی تواضع میں مصروف تھیں مگر کبھی کبھی سب کی نظر سے اوجھل ہو کے اپنی نم آنکھوں کے گوشوں کو دوپٹے سے پونچھ لیتیں۔
ہمیں کچھ علم نہیں تھا کہ یہ سب شوروغوغا کس سلسلے میں ہے۔ ہم تو آتے جاتے مٹھائی کے ڈبوں سے برفی اور گلاب جامن اڑاتے اور سوچتے کہ کاش آج کا دن اتنا طویل ہو جائے کہ ہم یہ سب کھا سکیں۔ کیا کہیے ان دنوں ہمیں مٹھائی اس قدر پسند تھی کہ بس۔
کچھ ہی دیر میں کسی نے باآواز بلند کہا، نکلنا چاہیے اب، کہیں گاڑی نہ چھوٹ جائے۔
یہ سنتے ہی کچھ لوگ سامان لے کر گلی کی طرف چلے جہاں بہت سی گاڑیوں کھڑی تھیں۔ ابا نے باری باری سب کو ملنا شروع کیا، کسی کو گلے لگایا، کسی سے مصافحہ۔ ہماری باری آئی تو گود میں اٹھا کر بولے، دیکھو، اماں کو تنگ مت کرنا، میں بہت دور جا رہا ہوں۔ بتاؤ تمہارے لئے کیا لاؤں؟
ہم کچھ دن پہلے ہی ایک شادی میں بنی سنوری دلہن کے زیورات سے کافی متاثر ہو کے گھر واپس آئے تھے سو بنا توقف بولے، شادی میں پہننے والا ٹیکہ اور نتھ!
یہ سنتے ہی قریب کھڑے ہوئے لوگ قہقہہ لگا کر ہنس دیے۔ نہ جانے کس نے کہا، بٹیا تمہارے ابا بہت دور اللہ کا گھر دیکھنے جا رہے ہیں، اللہ انہیں خیریت سے واپس لائے۔ اس جواں عمری میں مشکل سفر کرنے کا ارادہ کر لیا اور خدا کے گھر سے بلاوا بھی آ گیا۔ دیکھو پورے علاقے میں صرف انہی کا نام قرعہ اندازی میں نکلا ہے۔
ہم حیرت سے سوچتے رہے کہ ابا تو کہتے ہیں کہ اللہ ہر جگہ رہتا ہے۔ اگر ابا کی مان لیں تو اللہ نے گھر اس جگہ کیوں بنایا جو ہم سے اتنی دور ہے اور راستہ اتنا پرخطر۔
ابا ریل گاڑی میں بیٹھ کر کراچی روانہ ہوئے اور وہاں سے بحری جہاز پہ بیٹھ کر سعودی عرب۔ انیس سو ستر میں یہ ایسے ہی تھا جیسے کوئی کالے پانی روانہ ہو جائے۔
دو مہینوں میں ابا کا خط جب بھی اماں کو ملتا، وہ اشتیاق سے کھول کے پڑھتیں، کبھی مسکراتیں اور کبھی آنسو پونچھتیں۔ ہم گھر کے جس کونے میں بھی ہوتے، بھاگتے آتے اور اس رم جھم سے کوئی سروکار نہ رکھتے ہوئے ایک ہی سوال پوچھتے، ابا نے میرا ٹیکہ خریدا کہ نہیں؟
( کسی بھی ہدف کا پیچھا کرنے پہ ہم اس عمر میں بھی یقین رکھتے تھے )
اماں روتے روتے ایسے ہنس دیتیں جیسے برستی بارش میں دھوپ۔ پھر کہتیں، عمر دیکھو اور شوق۔ نہ جانے یہ الٹ پلٹ کہاں سے سیکھ لیتی ہے؟
اس قیام کے دوران نہ جانے ابا نے کیسے سوچا کہ اس سفر کو قلمبند کیا جائے۔ دو مہینوں میں رونما ہونے والا ہر واقعہ، ایک ایک لمحہ، درد و احساس کے جذبوں میں گندھا، بندگی و سرشاری سے لبریز ایک داستان!
اس داستان کی ہمراز بننے والی وہ سرخ ڈائری تھی جو ہم نے الماری میں ابا کو سینت سینت کر رکھتے دیکھا۔ اور ابا کے بعد ہم سب اس کے دعویدار!
ابا ڈائری میں لکھی داستان چھوڑ کر ابدی سفر کو روانہ ہو چکے تھے یہ وصیت کیے بنا کہ ڈائری کا حقدار کون ہو گا؟ شاید محبت کرنے والوں کے درمیان محبت کی داستان کا بٹوارہ کرنا ان کے لئے مشکل رہا ہو گا!
شاید آپ کو یہ جاننے میں دلچسپی ہو کہ واپسی پہ ابا کے سامان میں سے نگوں بھرا چھوٹا سا ٹیکہ نکلا تھا جو ابا نے کراچی اتر کر پنڈی کی ریل گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے خریدا تھا۔
آخر وہ عجیب و غریب فرمائش پوری کیے بنا ابا گھر کیسے لوٹ سکتے تھے، چہیتی بیٹی سے تو ان کے دل کی ڈور بندھی تھی!

( بشکریہ : ہم سب لاہور )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

حج
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم:کوویڈ، بھارت اور انسانیت
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : دراصل آج ہے ضرورت چھپن انچ کے سینے کی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حج کا ثواب نذر کروں گا حضور کے : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ستمبر 30, 2025

مناسک حج کا آج سے آغاز، دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ ظہر سے پہلے منیٰ پہنچیں گے

جون 4, 2025

60 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کا حج خطرے میں، آرگنائزرز کے لاکھوں ریال ڈوب جانے کا امکان

اپریل 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.