Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پاکستان میں ترقی کا مطلب ’’ گروی‘کشور ناہید کا کالم : پاکستان میں ترقی کا مطلب ’’ گروی‘‘
لکھاری

پاکستان میں ترقی کا مطلب ’’ گروی‘کشور ناہید کا کالم : پاکستان میں ترقی کا مطلب ’’ گروی‘‘

ایڈیٹرفروری 4, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لیجیے پاکستان بنے ہوئے 73برس ہوچکےہیں، یوں سمجھیں کہ روس اور کمیونزم یا ترقی پسندی کو برا بھلا کہتے ہوئے بھی اتنا ہی عرصہ گزرا ہے۔ نوم چومسکی سے کسی نے پوچھا کہ کورونا کی وبا کے بعد کیا دنیا بدل جائے گی؟ اس نے کہا ’’اور خراب ہو جائیگی۔‘‘ دیکھیے نا پاکستان اس وقت روس سے کورونا انجکشن منگوا رہا ہے اور تمام مذہبی طبقے خاموش ہیں۔ جب عرب امارات نے اسرائیل کو تسلیم کیا، اس وقت بھی خاموش رہے۔اب جبکہ پاکستان میں جہازوں کے بدلے کثیر سرمایہ دینے کا سلسلہ شروع ہوا ہےتو دوسری طرف اقوام متحدہ کے اداروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کوئی بھی او ر کہیں پر بھی ہوں، پی آئی اے سے سفر نہ کریں۔ جہاز کی قیمت اور ہر جانے کے علاوہ سنا ہے کہ براڈشٹ کو بھی 39ملین کی ادائیگی کی جا چکی ہے۔ریکوڈک کے معاملے پر نے پاکستان پہ 6؍ارب کا جرمانہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 11 ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کےلئے مختص کیے ہیں۔ مفرور الطاف حسین اور شاید نواز شریف کو پکڑ کے لانے کے لئے اچھی خاصی رقم ادا ہو چکی ہو گی کہ اس کی خبر بھی براڈشیٹ کی 2003کی خبر کی طرح 2021میں سامنے آئیگی۔ معاشی سطح پر مزید فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ اس رواں سال 47سرکاری اداروں کی نج کاری عمل میں آئے گی۔ فی الوقت تو 19اداروں کو فوری طور پر پرائیویٹائز کیا جائے گا۔ ہفتے شمار کرتے جائیں جو میں نے سنا، پڑھا اور لکھا ہے۔ توقع یہ بھی کی جا رہی ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل اور اسکائب ہوٹل کو شاید قرضوں سے یا نج کاری سے نکال لیا جائے۔
دنیا کی تاریخ پڑھ لیں۔ پہلے بستیاں دریائوں کے کنارے بننی شروع ہوئیں۔ پھر پہاڑوں اور ریگ زاروں میں گھوڑے دوڑائے گئے۔ دنیا نے انیسویں صدی میں دو عالمی جنگیں دیکھیں۔ جرمنی، فرانس کے علاوہ جاپان اور ویت نام کے علاوہ جنوبی کوریا کو بھی اجڑتے اور پھر ساٹھ کی دہائی تک ان سارے ملکوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اسپین نے تو فرانکو کے ظلم کا زمانہ بھی دیکھا۔ ہم نے کیا کیا؟ صرف جانے والوں کو برا کہااور قرضے لئے۔ بھٹو صاحب نے قومیائے تھے فیکٹریاں اور تعلیمی ادارے انجام کیا ہوا؟ نہ صرف واپس کرنا پڑے مگر پھر اپنے پائوں پر آج تک کھڑے نہ ہو سکے۔ ٹی وی ہی کو لیجیے ہمارے بجلی کے بلوں میں ہر گھر سے کم از کم 100روپے ماہانہ اِس مد میں لئےجا رہے ہیں۔ عملے کو لاکھوں کے حساب سے اعلیٰ عہدے دیے جا رہے ہیں او رچھوٹے عملے کو گولڈن ہینڈشیک۔ نرسیں، ڈاکٹر، پروفیسرز اور استاد مظاہرے کرتے ہیں تو ان پر اس سردی میں پانی کے ٹینک کھول دیے جاتے ہیں ۔
اب تک تو معاش نامہ اور مظاہروں کو آئینہ دکھایا گیا اب آگے آئیے۔ دنیا بھر کی عورتوں نے کہنا شروع کیا ہے کہ خواتین کو گھریلو کام کامعاوضہ ملنا چاہئے۔ اس میں خواتین کے علاوہ خواجہ سرائوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اگر یہ نہ ہوا تو دنیا بھر کی عورتیں کہیں گی کہ ہم سے جبری مزدوری لی جاتی ہے۔پاکستان جیسے ممالک میں تو کھانا پکانے کو گیس ہے نہ بجلی ہے نہ پینے کو صاف پانی ہے۔ نہ صاف پانی میں اگائی ہوئی سبزیاں ہیں۔ ڈھائی کروڑ بچے اسکول اس لیے نہیں جاتے کہ ان کے علاقے میں اسکول ہی نہیں ہیں۔ استادوں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ پر ہم بھی خوب ہیں ہم نے زوم اور آن لائن چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے تجربے کیے اور پھر خود ہی کہا کہ چونکہ سارے علاقوں میں بجلی نہیں ہے اور استاد تجربہ کار نہیں ۔ اُس کے باوجود اعلان کیا اتنے کالج نہیں جتنے اسکول اور آخری تجزیہ یہ کہ جواب تک پڑھا تھا، وہ بھی بھول گیا یا کچا پکایاد ہے۔
دوسری طرف ہم ابھی تک سوچ رہے ہیں کہ تین مرلے یا پانچ مرلے کے فلیٹ یا گھر بنائے جائیں۔ قرضہ لینے والے کسی افسر کی گارنٹی لائیں۔ افسر بھی کوئی پاگل ہو گا جو غریب آدمی کو گارنٹی دے گا۔ بے شک اخبار میں بہت سہولتوں کا اعلان ہوتا ہے۔ ہاں بالکل ٹھیک ، مگر اس اعلان کے ساتھ ’’دبئی مت جائیں۔ ہم یہیں آپ کے لئے دبئی بنا دینگے‘‘۔ بتائیں غریب سرمایہ کہاں سے لائے۔ اسے تو کینسر کے علاج کے لئے سب کچھ بیچ کر کفن بھی مانگ کر ڈالنا ہوتا ہے۔ اب جب کہ خواتین بھی کمانے لگی ہیں، کیا ان کی اپنی نوکری کی گارنٹی کافی نہیں ہو گی؟ ہمارے غریبوں کو پناہ گاہیں نہیں؟ سر چھپانے کو دو کمروں کا گھر چاہئے۔ چاہے وہ فلیٹ کی شکل میں ہو۔ ماہرینِ تعمیرات کو بلا کر سر جوڑ کر ایسے بیٹھیں جیسے آپ مولانا اشرفی اور مولانا شیرانی کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور مسائل غیر ممالک میں مقیم امیر پاکستانیوں کی محبت اور مشاورت سے حل نہیں ہوں گے۔ اب تو بہت سی خواتین ماہرین بھی ہمارے ملک میں ہیں۔ ان کی خدمات اور نوجوانوں کی ذہنی ایچ سے فائدہ اٹھائیں۔ ہمارے یہاں تو ہر چوتھے مہینے بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر کھودتے ہوئے ۔ دس پندرہ کان کن کبھی دم گھٹنے سے ، کبھی جل کر خود کوئلہ ہو جاتے ہیں یا پھر قبیلوں کی گمشدگی اور نفرتوں کی آڑ میں مار دیے جاتے ہیں۔ ذرا آئیں پسنی کے مچھیروں، مقامی شاعروں اور سازندوں کی آوازیں تو واٹس ایپ پہ سنیں اور ڈاکٹر مری کے ذریعے معلوم کریں کہ بلوچستان کی طرح پاکستان کی تاریخ کتنے کروڑوں سال پرانی ہے؟ اپنی تاریخ اور معاشرت کے زمانے آگے بڑھنے میں پیچھے رہ جانے کا الزام ، سیاسی وڈیروں کو دیں، اس علاقہ کی حکومت کو دیں، محاسبہ تو کر کے دیکھیں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : بھارتی کسانوں کی عالمی حمایت اور مودی حکومت
Next Article خالد مسعود خان کا کالم : ہماری موٹرویز اور نیا انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.