Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رضی الدین رضی کا اختصاریہ : وقت کی غلامی اور ڈاکٹر طاہر تونسوی
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ : وقت کی غلامی اور ڈاکٹر طاہر تونسوی

ایڈیٹرجنوری 2, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گردش ماہ وسال کی کہانی بہت پرانی ہے۔انسان وقت کا غلام کب اور کیسے ہوا اور وقت کی غلامی میں آنے کے بعد وہ کن مسائل اور مشکلات سے دوچارہوا۔ اس سے قطع نظر یہ ایک حقیقت ہے کہ ہم طاقت ور ملکوں ،طاقت ور طبقوں اور گروہوں کے ساتھ ساتھ وقت کے بھی غلام ہیںاور وقت کی غلامی کااحساس ہمیں سال مکمل ہونے پر ہوتا ہے۔ کسی کی پیدائش یا موت بھی وقت کی گنتی میں بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ہر مرتبہ سالگرہوںاوربرسیوں کے موقع پرہم ایک دوسرے کی جانب دیکھتے ہیں اوراپنا یہ جملہ دہراتے ہیں کہ حیرت ہے ایک اور سال بیت گیا۔ابھی کل کی بات لگتی ہے کہ ہمارے بچے چلنا سیکھ رہے تھے ،بات کرناسیکھ رہے تھے ۔اوراب وہ ہمارے برابر آگئے ہیں بلکہ کئی مقامات پر ہم سے دوقدم آگے بھی ہیں۔وہ ہمیں اچھے اچھے مشورے بھی دیتے ہیں۔ اورہم ان کے مشوروں کو خوش دلی یامجبوری کے ساتھ قبول بھی کرلیتے ہیں۔اور یہ بھی تو کل کی بات لگتی ہے کہ ہمارے بہت سے دوست ہمارے ساتھ ہم قدم تھے ،قہقہے لگاتے تھے ،شعر سناتے تھے ،افسانوں پربحث کرتے تھے ،تقریبات میں ہمارے ساتھ شریک ہوتے تھے اور ا ج کسی کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا ،کسی کو پانچ اور کسی کودس برس ہوگئے کہ اس سے زیادہ کی گنتی میں کرتانہیں کہ پھروقت گزرنے کا احساس تکلیف دہ ہوجاتا ہے۔
پچھلے سال یکم جنوری کو ہم نے ڈاکٹر طاہر تونسوی کاجنازہ پڑھا تھا۔ڈاکٹرصاحب بہت محترک انسان تھے۔ ان کا تونسہ جیسے دورافتادہ قصبے سے تعلق تھا جو بعدازاں شہر اورپھر تحصیل میں بھی تبدیل ہوگیا۔ڈاکٹرصاحب نے تونسہ سے آکرمسلسل محنت کے ذریعے دنیا بھر میں اپنی پہچان کرائی۔شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئے توپرنسپل ، ڈائریکٹر کالجز اور یونیورسٹی کے شعبوں کی سربراہی سمیت محکمہ تعلیم کے تمام اہم عہدوں پر فائزرہے۔ڈاکٹر وزیرآغا اور ڈاکٹر انورسدید کی مخالفت کو انہوں نے اپنی شہرت کی سیڑھی بنایا۔جب ڈاکٹر صاحب زندہ تھے تو ہماری ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی چلتی تھی۔ہم ان کے بارے میں کوئی شرارتی جملہ یا کالم تحریرکردیتے تھے ۔کسی پریس کانفرنس میںان کے محکمہ کے وزیر ریاض فتیانہ سے ان کے ادارے کے بارے میں کوئی تلخ سوال بھی کردیتے اور طاہر تونسوی غصے سے جھنجھلاہٹ کاشکارہوجاتے۔پھروہ شاکر یا حسین سحر سے ہماری شکایت کرتے۔ یہ نہیں کہ ہمارا ان کے ساتھ شکوے شکایت کا ہی تعلق تھا انہوں نے ہماری بہت سی تقریبات میں بھی شرکت کی۔کتابوں پرمضمون بھی لکھے۔لیکن اس کے باوجود ہم انہیں دور سے ہی سلام کرتے تھے۔
آخری باروہ ہمیں ملتان ٹی ہاس کی افتتاحی تقریب میں ملے تھے۔پھر ان کی علالت کی خبریں آنے لگیں ۔ذیابیطس کے شدید حملے نے انہیں چلنے پھرنے سے معذور کردیا۔لیکن اتنامتحرک انسان بھی جب اپنے گھر تک محدود ہوا تو وہ دنیا کی بے اعتنائی کا شکارہوگیا۔ لوگوں نے ان سے ملنا جلنا ترک کردیا ۔ وہ لوگوں کو فون کرکے نہ ملنے کا شکوہ بھی کرتے تھے لیکن لوگوں کے پاس بھلا کسی صاحب فراش سے ملنے کی فرصت کہا ںہوتی ہے۔ڈاکٹر طاہر تونسوی نے بہت سے لوگوں کے ساتھ بھلائی کی لیکن یہ بھلائی بھی نہ جانے کیوں ان کی تنہائی کم نہ کرسکی۔ہم نے وقت کی غلامی سے بات اسی لیے شروع کی تھی کہ ہم آپ کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ اگر کوئی بھاگ دوڑ کے ذریعے وقت کو اپنی گرفت میں بھی لے لے تو وقت پھربھی اس کے ہاتھ سے نکل جاتا ہے ۔جیسے ڈاکٹر طاہر تونسوی کے ہاتھ سے نکل گیا۔اور پھر یکم جنوری 2020 کے بعد ایک دو تقریبات کے سواانہیں کسی نے یاد بھی نہیں کیا

بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈاکٹر طاہر تونسوی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیر اعلی بزدارکا پسندیدہ پولیس افسر نااہلی کی بنیاد پر تبدیل : غلام محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور تعینات
Next Article وجاہت مسعودکا کالم۔۔کرک کا مندر اور ہمارے سادہ دل فواد چوہدری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر سلیم اختر کی علالت اور طاہر تونسوی کی بھاری بھرکم باتیں : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (39 )

مارچ 11, 2025

ڈاکٹر طاہر تونسوی : ہم سفر بگولوں کا، اور خود بھی بگولہ ۔۔ ڈاکٹر انوار احمد

جنوری 8, 2020

ملتان کی ادبی بیٹھکیں : ہوتل بابا کا کالم ( 1 ) ۔۔ رضی الدین رضی

نومبر 1, 2017

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.