Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعودکا کالم۔۔کرک کا مندر اور ہمارے سادہ دل فواد چوہدری
لکھاری

وجاہت مسعودکا کالم۔۔کرک کا مندر اور ہمارے سادہ دل فواد چوہدری

ایڈیٹرجنوری 2, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اکیسویں صدی کا اکیسواں برس شروع ہو گیا۔ فیض صاحب نے نومبر 1984ءکے ایسے ہی کسی کہر زدہ روز میں سوال کیا تھا،’نہ جانے آج کی فہرست میں رقم کیا ہے‘۔ فیض صاحب تو چلے گئے۔ مسافران رہ صحرائے ظلمت شب کی محضر پر مہر پہ مہر ثبت ہوتی چلی جاتی ہے، رہائی کا حکم نہیں ہوتا۔ گلی کوچوں میں دندناتی وبا اور دلوں میں ٹھہرے خلا کے درمیانی منطقے پر لڑکھڑاتا 2020ءغروب کے دہانے پر تھا کہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں موضع ٹیری کا قدیمی مندر نذر آتش ہو نے کی خبر آئی۔ کوہاٹ سے کوئی 40 کلومیٹر کی مسافت پر واقع یہ گاؤں ٹیری 1956 تک نوابی ریاست چلا آ رہا تھا جہاں کی وجہ شہرت مہاراج پریم ہنس کا قریب چھ ایکڑ پر پھیلا ہوا مندر اور آشرم تھا۔ تقسیم کے بعد ہندو مکین رخصت ہو گئے، مقامی باشندوں نے مندر کے احاطے پر قبضہ کر لیا لیکن گرو کی سمادھی اور مندر کا نشان باقی تھے۔ 1997ءمیں ایک مقامی فتنہ پرور کو اپنی دکان چمکانے کا بہانہ درکار تھا، سو ایک مشتعل ہجوم نے بچے کچھے مندر اور گرو کی سمادھی کو بھی مسمار کر دیا۔ جاننا چاہیے کہ ٹیری میں ایک بھی ہندو گھرانا آباد نہیں چنانچہ کسی اقلیتی شہری کی طرف سے اشتعال انگیزی کا سوال خارج از امکان تھا۔ قومی اسمبلی کے رکن رمیش کمار نے احاطے کی واگزاری اور مندر کی تعمیر کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں مندر اور سمادھی کی ازسرنو تعمیر ہوئی۔ ملک کے دوسرے حصوں سے گاہے گاہے کچھ یاتری یہاں عبادت کے لئے آتے تھے۔ مندر کی انتظامیہ نے اسی تناظر میں عبادت گاہ کی توسیع کا ارادہ کیا جس پر اکثریتی گروہ نے ایک سیاسی جماعت کے زیر اہتمام جلسہ منعقد کیا اور حسب توقع اس جلسے سے برآمد ہونے والے ہجوم نے کدال پھاوڑے اٹھائے اور وطن عزیز کے چہرے پر ایک اور دھبہ لگا دیا۔
ہم آپ جانتے ہیں ان دنوں ملک میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے ایک تحریک چل رہی ہے مقصد جس کا شفاف جمہوریت کی بحالی بیان کیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بانڈہ داؤد شاہ کے جلسے کا اہتمام کرنے والی سیاسی جماعت کے صدر بھی ہیں۔ کیا پی ڈی ایم کے سربراہ اور ان کے کارکن جمہوریت کا مفہوم سمجھتے ہیں؟ مولانا نے ابھی اپنی جماعت کے چار رہنماؤں کو سیاسی اختلاف کی بنا پر جماعت سے خارج کیا ہے۔ کیا مولانا فضل الرحمن اپنی جماعت کے ان رہنماؤں کے خلاف اقدام کی ہمت بھی فرمائیں گے جو ایک عبادت گاہ پر حملے میں ملوث ہوئے؟ مولانا 1973ءکے دستور کا بہت ذکر فرمایا کرتے ہیں۔ اس دستور کی شق 20 میں لکھا ہے کہ ’ہر شہری کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حق ہو گا نیز ہر مذہبی گروہ اور اس کے ہر فرقے کو اپنے مذہبی ادارے قائم کرنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق ہو گا‘۔ دستور کی اسی شق کی روشنی میں عدالت عظمیٰ نے 19 جون 2014 کو ایک تاریخ ساز فیصلہ دیا تھا۔ شفاف جمہوریت کا مطالبے کرنے والوں سے التماس ہے کہ چیف جسٹس (تب) تصدق حسین جیلانی کے تحریر کردہ اس فیصلے پر ایک نظر ڈال لیں۔ جمہوریت صرف ووٹ کی پرچی کا احترام نہیں، جمہوریت کا بنیادی اصول بغیر کسی امتیاز کے ہر شہری کا احترام اور تحفظ ہے۔ چیف جسٹس محترم گلزار احمد کرک واقعے کا از خود نوٹس لینے پر قوم کے شکریے کے مستحق ہیں۔ وفاقی کابینہ سے محترمہ شیریں مزاری اور محترم فواد چوہدری نے اس سانحے کی مذمت کی ہے۔ فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’کرک میں ہندو سمادھی کو آگ لگانا اقلیتوں کے خلاف ذہن سازی کا شاخسانہ ہے، مسئلہ یہ ہے کہ دہشتگردی سے تو فوج لڑ سکتی ہے لیکن شدت پسندی سے لڑنا سول سوسائٹی کا کام ہے۔ ہمارے سکولوں سے لے کر معاشرتی محفلوں تک شدت پسندی کے خلاف کچھ نہیں کیا جا رہا اور ہم اس دلدل میں مزید دھنستے جا رہے ہیں۔‘
غالباً فواد چوہدری کو غالباً علم نہیں ہوا کہ عین اسی روز جب کرک میں ’شدت پسندی‘ کا کھیل کھیلا جا رہا تھا، ملک کے وزیر اعظم جناب عمران خان ایک اجلاس کی صدارت فرما رہے تھے جہاں انہیں ’ہائبرڈ وار فیئر اور این جی اوز کی سرگرمیوں‘ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ بریفنگ کن اصحاب نے دی۔ یہ خبر البتہ دی گئی کہ وزیر اعظم نے ’اسلاموفوبیا، دہشت گردی، انسانی حقوق، عورتوں کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق‘ کی آڑ میں ’بیرونی ایجنڈے‘ پر کام کر کے ’ملک کو بدنام‘ کرنے والی ’فارن فنڈڈ‘ این جی اوز کی رجسٹریشن ’24 گھنٹے کے اندر‘ منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ واللہ خبر کے یہی الفاظ ہیں ورنہ درویش کی مجال نہیں کہ ’فارن فنڈنگ‘ یا اس سے متعلقہ کسی مقدمے کی طرف اشارہ بھی کرے۔ ہماری درخواست ہے کہ فواد چوہدری اپنے وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ان سے ’سول سوسائٹی‘ کا مطلب سمجھ لیں۔ وزیر اعظم ماشااللہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ اسلاموفوبیا اور دہشت گردی جیسے موضوعات پر سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہیں یقیناً علم ہو گا کہ کوئی ملک سخاروف، ناؤم چامسکی، اروندھتی رائے، عاصمہ جہانگیر اور ملالہ یوسف زئی کے موقف سے بدنام نہیں ہوتا۔ فیض کی غزل اور پاسٹر ناک کا ناول ملک کی توقیر ہوتے ہیں۔ قومیں جمال خشوگی یا ڈینئیل پرل کے قتل اور لوجین الھذلول یا علی وزیر کی اسیری سے بدنام ہوتی ہیں۔ سول سوسائٹی کسی ملک میں جمہوری اقدار کی ضمانت ہوتی ہے۔ سوئے اتفاق ہی سمجھنا چاہیے کہ جناب وزیر اعظم کو جن ممالک سے شیفتگی ہے وہاں سول سوسائٹی کا وجود نہیں ہوتا۔ بے معنی ریاستی بیانیہ ہوتا ہے اور اس خرافات کی تکرار سے ضمیر فروش طائفہ مفادات کا کھیل کھیلتا ہے۔ جمہوریت اپنے شہریوں کے ضمیر کی سچائی سے توانائی پاتی ہے۔ اپنی ریاستوں کے عذر خواہ کارندے تو اقوام متحدہ میں بہت ملتے ہیں۔ کوئی بابری مسجد کا نوحہ کہتا ہے اور کوئی بانڈہ داؤد شاہ کے مندر پر ماتم کرتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرضی الدین رضی کا اختصاریہ : وقت کی غلامی اور ڈاکٹر طاہر تونسوی
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم۔۔نونی اور پیپلا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.