Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » حقوق کی جنگ پھر ڈھول بجا رہی ہے۔۔کشور ناہید
لکھاری

حقوق کی جنگ پھر ڈھول بجا رہی ہے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرستمبر 30, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا میں 100بااثر افراد کی فہرست میں دلی کے شاہین باغ میں دھرنا دینے والی بوڑھی اماں بلقیس بھی شامل ہے۔ شاید آپ کو بھی یاد ہو کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں سے منافرت کے خلاف یہ دھرنا کئی ماہ تک چلا مگر ڈھیٹ سیاست دان صرف ایک ملک یعنی بھارت ہی میں نہیں بلکہ امریکہ سے لے کر سارے شاہی اور آمرانہ مائنڈ سیٹ میں بنیادی فلسفہ، عوام کے بنیادی حقوق غصب کرنا، ایک عمومی بات ہے۔ اب جو بلدیاتی انتخابات اور گلگت بلتستان میں انتخابات کا ایک دم غلغلہ اُٹھا ہے، وہ اپنے اندر بہت سے سوالات لئے ہوئے ہے۔ جن کے جوابات حکومتِ پاکستان نے الگ اور عالمی رہنمائوں نے اپنے طور پر دینے ہیں۔ دور جائیں گے بعد میں پہلے اپنے اردگرد دیکھیں کیا ہو رہا ہے۔ اب پھر یہ نہیں بتا سکتی کہ کون کروا رہا ہے اور کون کررہا ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوان ہمارے گزشتہ ہفتے کے پریس کلب کے باہر مظاہرے میں شامل تھے، اُنہوں نے کہا ہم آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔ وہ آئے، حکومت اور ہم سب لکھنے والوں سے ناراض تھے کہ ’’اول تو ہمیں کے پی کا حصہ قرار دیدیا۔ اب شور مچا ہے تو صوبے کی حیثیت دینے کا نام زبانی زبانی سن رہے ہیں۔ ہمیں اپنی شناخت چاہئے۔ ہمیں کشمیر کے مسئلے کے ساتھ منسلک مت کریں‘‘۔ میں نے کہا بچو ہر ایک اپنی شناخت کو نئے سرے سے مانگ رہا ہے۔ پشتون الگ، بلوچی الگ، سندھی الگ اور سب سے بڑھ کر طوفان اور بدتمیزی مہاجروں کے نام کو ذلیل کرنے کے لئے، پہلے بےتحاشہ بلااجازت، بغیر نقشے کے بلڈنگوں پہ بلڈنگیں بناتے رہے، اب وہ بلڈنگیں گر رہی ہیں تو وہ بےچارے مکین متوسط طبقے کے لوگ جو پہلے جہاز گرنے سے بےگھر ہوئے، اب بلڈنگیں کچھ خود گر گئیں اور باقی گرائی جا رہی ہیں۔ وہ لوگ جنہوں نے یہ بلڈنگیں بنائی تھیں وہ تو لوگوں سے پیسے بٹور کر کوئی ملایشیا چلا گیا تو کوئی امریکہ یا آسٹریلیا۔ اب حکومت کے پاس بھی نہ ایجنڈا ہے نہ سرمایہ اور منصوبہ سازی، اب وہ بلڈنگیں بھی گرائی جا رہی ہیں جو لوکل ٹرین کی پٹری اکھاڑ کر 1985کی ابتدا سے اُنکی حکومت تک بنتی اور پھیلتی رہیں اُن کو بےچارے مکینوں نے نہیں بنایا گھر والی کے زیور بیچ کر اور قرض لے کر سر پہ چھت ڈلوائی تھی۔ اب وہ سب کہاں جائیں۔ دوسرے یہ اتنے عرصے سے سندھ اور کراچی پر حکومت کرتے رہے اور اب کراچی کا الگ صوبہ بنانے کے لئے جلسے پہ جلسے کر رہے ہیں۔ کوئی نہیں بولتا، دوائیوں کی قیمت پانچ سو فی صد بڑھ گئی ہے۔ دالیں تین سو روپے کلو اور آٹا تو اوپر سے اوپر سیڑھی چڑھتا چلا جا رہا ہے۔
بلوچستان، پاکستان کا سب سے بڑا رقبے کے لحاظ سے صوبہ ہے۔ سنا ہے وہاں جو سونے کی کانیں تھیں۔ وہ تو ریکوڈک والے اڑا کر لے گئے۔ پھر بھی بہت کچھ ہو سکتا ہے۔ اب تک تو ساری سیاسی جماعتوں کو حکومت کرنے کا موقع مل چکا ہے مگر چاہے آواران جائو کہ کیچ کے علاقے میں، منصوبہ ہے۔ پیسہ نہیں، پیسہ ہے تو منصوبہ نہیں۔ کیچ کے علاقے میں تو منسلکہ ایرانی علاقوں سے آٹے سے لے کر پیٹرول تک دھکا زوری ایسے کام چل رہا ہے کہ آپ کو نمکو بھی چاہئے تو وہ بھی ایرانی ملے گی۔ سب کو سانپ سونگھا ہوا ہے کہ اگر صحافیوں کو اغوا کیا جاتا اور چینل بند کیے جاتے ہیں تو بھی قصور ان کا ہی نکلتا ہے، یہ آخر عابد نہیں مل رہا تو یہ بات صحافیوں کی ذمہ داری کیسے بن گئی۔ اگر شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے تو عدالت کا تو لحاظ کرتے۔ شاید وہ ’’عابد‘‘ کی جگہ شہباز کو گرفتار کر کے سرخرو ہو جائینگے۔ جتنے ڈاکے، لوٹ مار، گھروں میں دن دہاڑے ڈالے، کیا شہباز کو گرفتار کرنے سے کم ہو جائینگے۔ یہ کراچی کراچی کرنے والے آخر کراچی کے بےسرو سامان خاندانوں کو کونسی جگہ مل گئی ہے۔بتائیں کہ کراچی کے نوجوان بھری سڑک پہ عورتوں کی بالیاں اور چوڑیاں نہ اتاریں تو اور کیا کریں کہ نوکری تو نہیں ہے۔ آٹا، وہ تو نہیں ہے۔ گھر وہ تو گر گیا۔ اب جو ان بچیاں ہیں کیا ایدھی سینٹر میں چلی جائیں مگر وہاں بھی اتنی جگہ نہیں ہے۔
اس سے پہلے کہ لوگ کوئی اور انتظار حسین کو ڈھونڈیں جو لکھے کہ ’’آگے سمندر ہے‘‘، کراچی کے بوڑھے بےمغز بوسیدہ نعروں کے علاوہ یہ باور کیوں نہیں کرتے کہ پتنگ تو کب کی کٹ چکی ہے۔ سرحد پہ چلتی گولیاں گھروں تک آرہی ہیں۔ روز وزیرستان سے دو تین شہیدوں کی خبر سن کر ہم سب خاموش 1979سے یہ سلسلہ کبھی کم اور کبھی زیادہ چلا ہی جا رہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں نئی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ امریکہ دھمکیاں دینےوالا ہرچند چل چلاؤ پہ ہے مگر اپنی سفید رنگت پہ اب تو کوئی بھی نازاں نہیں۔ برگ جج کی وفات کے بعد اور کوئی ہماری عاصمہ کی طرح بولنے والا نہیں،چومسکی کبھی کبھی امن کے لئے دہائی دیتا ہے۔ ہم پاکستانی پاکستانی ہی بن کر کب دکھائیں گے۔ بنگالیوں سے لڑے تھے تو آج وہ ہم سے دس قدم آگے ہیں۔ 2020 ختم ہونے کو ہے۔ کورونا کے باعث ہم سب لوگوں کے کرتوت چھپے رہے۔ وزیراعظم کی کوششوں کو روز، شبلی فراز، نئے جملے بنا کر بیان کرتا ہے۔ مہنگائی اور غربت ساتھ ساتھ طاعون کی طرح پھیل رہی ہیں۔ میری طرح سارے سوچنے والے لوگ کیا 2021میں بھی اتنے برے دن دیکھیں گے۔ کیا اس سے بھی زیادہ!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسیاست کے شریف۔۔مظہر عباس
Next Article چھجو کا جو پیشہ وہی اُسے راس آئے۔۔نقطہ نظر/ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی

اکتوبر 29, 2026

اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟

اکتوبر 29, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟ اکتوبر 29, 2026
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.