اسلام آباد : چیئرمین، اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر یوسف خشک نے کورونا وائرس کے خلاف قلمی جدو جہد کا اعلان کیا ہے اور قوم کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے شاعری اور تخلیقات کو عام کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس کی صورت حال پر حوصلہ افزا شاعری پر ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے ۔
ایوارڈ کا نام "پاکستان امید زیست ایوارڈ 2020″رکھا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں پاکستانی زبانوں میں کی جانے والی شعری تخلیقات اکادمی کی ویب پر روزانہ کی بنیاد پر شائع کی جائیں گی ۔ اس موضوع پر پاکستانی زبانوں پر مشتمل انتخاب کتابی صورت میں شائع کیا جائے گا ۔
شعرا اکادمی ادبیات کو اپنی تخیقات ای میل [email protected] پر ارسال کر سکتے ہیں۔
کورونا کے خلاف قلمی جنگ : اکادمی ادبیات نے “پاکستان امید زیست ایوارڈ 2020“ کا اعلان کر دیا
ایڈیٹر4 Views
Previous Articleحسینہ سنگرکرکٹرز پر کورو نا سے حملہ آور، کرکٹ کھیلنے پر 8 کھلاڑی گرفتار،عبد الرزاق سلیکٹر : عمران عثمانی کا ون ڈے راؤنڈ اپ
Next Article چلی ہے شہر میں اب کے ہوا ترکِ تعلق کی۔۔حامد میر

