ملتان: پاکستان سپر لیگ کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 52 رنز سے شکست دے دی۔ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تاہم کراچی کی پوری ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور ذیشان اشرف نے کیا لیکن 31 کے مجموعی اسکور پر ذیشان 23 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ذیشان اشرف کے بعد معین علی اور شان مسعود کے درمیان 71 رنز کی تگڑی شراکت ہوئی اور معین علی 42 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے بھی 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور بورڈ پر سجا کر کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔کراچی کی جانب سے محمد عامر اور کرس جارڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عمید آصف اور افتخار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔معین علی مین آف دی میچ قرار پائے
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

