Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ‘آدمی بنو، نقشے بازی نہ کرو’۔۔وسعت اللہ خان
لکھاری

‘آدمی بنو، نقشے بازی نہ کرو’۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹرنومبر 5, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انڈیا نے کشمیر کا جو نیا نقشہ جاری کیا ہے اس میں پاکستان کے زیرانتظام علاقے گلگت اور بلتستان کو لداخ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور میرپور کو نئی متنازع یونین یا وفاقی علاقے جموں و کشمیر کے ایک حصے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس نقشے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ پاکستان کے سرکاری نقشے میں پہلے سے ہی پورا کا پورا لداخ اور جموں کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔
لیکن اس میں باریک حروف میں یہ بھی رقم ہے کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے۔
دوسری جانب ہندوستان کے پرانے نقشے میں بھی گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر کو ہندوستان کا حصہ دکھایا گیا ہے اور اس پر متنازع علاقہ بھی نہیں لکھا گیا ہے۔
جبکہ بین الاقوامی سطح پر شائع ہونے والے نقشوں میں جموں و کشمیر کا جو حصہ جس ملک کے کنٹرول میں ہے اسے اسی طرح دکھایا گیا ہے۔ سوائے چین کے جو لداخ کے کچھ حصے اور اکسائے چِن کے کچھ حصے پر اپنا دعوی پیش کرتا ہے۔
لیکن کہتے ہیں کہ تقدیر بدلے نہ بدلے، ہاتھ کی لکیر، سرحد کی لکیر اور دریا کا راستہ ہمیشہ تبدیل ہوتا رہتا ہے اور کوئی بھی ان تینوں تبدیلیوں کو نہیں روک سکتا۔
کبھی برطانیہ کے نقشے میں آدھی دنیا شامل تھی۔ آج برطانیہ یورپ کے نقشے سے باہر کودنے کے لیے ہاتھ پاو¿ں مار رہا ہے۔
کبھی الجیریا، فرانس کے نقشے میں اور مشرقی تیمور، انڈونیشیا کے نقشے میں ہوتا تھا اور برما، بنگلہ دیش اور پاکستان تینوں ہندوستان کے نقشے میں لیکن ایک ایک کرکے چاروں چار نظر آنے لگے۔
اسی لیے مجھے آج تک مادر وطن اور آبائی وطن کی سنسکرت سمجھ نہیں آئی اور نہ ہی بات پلے پڑی کہ اپنے ملک کے چپے چپے کے لیے جان دینے کا کیا مطلب ہے۔
کوئی یہ نہیں کہتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی سرحد کے اندر موجود تمام لوگوں کی حفاظت کے لیے زندگی دے دیں گے یا لے لیں گے۔
اور بائی دی وے کیا دفاع کا مطلب جان دینا-لینا یا دشمن کو خاک میں ملانا ہی رہ گیا ہے؟
یا دانشمندی یہ ہے کہ آنکھوں میں خون اتارے بغیر، دل دہلا دینے والے نعرے لگائے بغیر ایک دوسرے کی سرحد، چاردیواری عزت کا خیال رکھنا سیکھ لیں۔
پیارے دوستو، جب تم پیدا نہیں ہوئے تھے تب بھی یہ سرزمین ہی تھی۔ جب تم نہیں رہو گے تو بھی یہ زمین باقی رہے گی اور کوئی دوسرا اس پر آباد رہے گا۔
اشوک کی سلطنت میں تو افغانستان بھی شامل تھا۔ اب افغانستان ایک الگ ملک ہے۔
تو پھر کون سا مادر وطن یا پدر وطن یا یہ تیرا ہے یہ میرا اور ایک انچ بھی آگے بڑھے تو اس زمین پر لیٹا دوں گا۔
ظاہر ہے ایک دن تو ہم سبھی لیٹ جائیں گے، اسی سرزمین پر۔ کوئی پہلے تو کوئی بعد میں۔
لہذا نقشہ بنانے اور ایک دوسرے کو نقشے دکھانے میں کوئی فائدہ نہیں ہے۔
آدمی ہو تو آدمی بن کر جیو اور عزت سے نکل لو، نقشے بازی نہ کرو، پلیز!
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مسئلہ کشمیر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفوج کی خواہش پر حکومت اور اپوزیشن میں پیش رفت۔۔سید مجاہد علی
Next Article بلاول بھٹو کی وسیب آمد۔۔ظہوردھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بھارت دہشتگردی کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے، خطے میں امن مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرممکن نہیں: بلاول

جون 2, 2025

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا: وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر

مئی 12, 2025

وزیراعظم کا امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم

مئی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 28, 2026
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری اکتوبر 28, 2026
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ اکتوبر 28, 2026
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.