Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پیارے بلاول، نا نا اور ماں والی غلطیاں مت دہراؤ ۔۔ رزاق شاہد
اختصاریئے

پیارے بلاول، نا نا اور ماں والی غلطیاں مت دہراؤ ۔۔ رزاق شاہد

ایڈیٹرستمبر 27, 20194 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیارے بلاول!!
تم نے تاریخ تو پڑھی ہو گی۔
تمہیں بتایا بھی گیا ہو گا۔
کہ
جونا گڑھ کا وزیراعظم تیرے نانا کا والد،
پاکستان کا وزیر اعظم تیری شہید ماں کا باپ،
ایٹمی اور اسلامی جمہوریہ نے دو مرتبہ تیری والدہ کو وزیر اعظم بھی بنایا.
تیرے ابا کو گالیاں دیتے، قید کرتے کرتے صدر بھی بنانا پڑ گیا۔

اور تجھے کیا چاہئیے؟

کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ سے بڑے اور ان سے بھی بڑے "زمینی خدا” میرے دیس پر، میرے وسائل پر قبضے کے لئے آپ کو استعمال کرتے ہوں آپ ان کے سہولت کار ان کے آلہ کار ہوں.

معصوم سے بلاول!!



جب تو اپنی اماں، اپنی نانی اپنے ماموں اپنے نانا کے مزار پر جاتا ہو گا تو ساتھ میں تصاویر گیلری میں سینکڑوں شہداء کے نام نظر آتے ہوں گے اور اب تو اردو بھی پڑھ لیتا ہے یا پوچھ لیتا ہو گا یہ کون ہیں اور اپنے مدفن پر
"میں بھٹو ہوں”
کے کتبے سجائے شہداء کے خاندان کے بارے میں بتایا گیا ہو گا کہ یہ سب تیری خاطر تیری پارٹی خاطر تیرے نانا کو بچاتے تیری ماں کی حفاظت کرتے قربان ہوئے ہیں.
اور تو کیا چاہتا ہے ان سے
بھوکی عوام سے
پیاسے کسان سے
تیرے لئے اور کیا کریں..



بڑے بھٹو نے زنداں پہنچنے کے بعد تسلیم کیا تھا کہ میری سب سے بڑی غلطی مصلحت پسندی تھی میں نے جاگیرداروں اور غریب عوام کے ساتھ مصالحت کی کوشش کی جو کہ غیر فطری ہوتا ہے اور اسی سبب میں آج قید ہوں.

جہاں میرا فخر عوام کو بولنے کا ہنر سکھانا ہے وہیں میرا جرم یہ ہے کہ میں نے آگ و پانی کو ملانے کی کوشش کی. میں نے قاتل و مقتول کے ساتھ چلنے کا جرم کیا.
حالانکہ طبقاتی جنگ میں فتح ایک کی ہوتی ہے دوسرا ہارتا ہے.
یا تو عوام جیتتی ہے خواص فتح پاتے ہیں… اور میرا یہی جرم مجھے تختہ دار پر لے آیا.



تیری اماں کو سب کو راضی رکھنے کے بارود نے اڑا ڈالا
اور تیرا ابا بھی تو کہتا ہے آؤ سارے مل کر ملک چلاتے ہیں…
کسے بے وقوف سمجھتے ہو خود کو یا عوام کو…
یاد رکھیں آگ اور پانی کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے. دونوں کے ملن سے ایک کی موت یقینی ہوتی ہے

اب تُو کہتا ہے میں قائد اعظم کا پاکستان بچانے آیا ہوں
میں بھٹو شہید کے دیس کو سنبھالنے آیا ہوں.
میں شہید رانی کے ادھورے کام مکمل کرنے آیا ہوں.
تو نے ہی کہا ہے نا کہ کوئی تو ہو جو عوام کو سکھ پہنچائے.
کوئی تو ہو جو بھوک سے بلکتے بچوں کو پالے کوئی تو ہو جو گرتے بوڑھوں کو سنبھالے.

آصفہ اور بختاور کے لاڈلے بھیا!!
آپ میمنوں اور منشاؤں کو ساتھ ملا کر مزورد اور کسان سے نوالہ تو چھین سکتے ہیں آسودہ زندگی تو نہیں دے سکتے.
آپ ریاضوں اور مہروں کے ساتھ کابینہ کے اجلاس میں جھوپٹر پٹیوں کے مکینوں کو مکان تو الاٹ نہیں کر سکتے.
آپ ہاریوں کے قاتل آپ مزدوروں کے دشمن کے پہلو میں بیٹھ کر کیا پیغام دے رہے ہیں.



اب آپ بھول جائیں کہ تمہارے لیے کوئی جھرنا نعرہ بھٹو لگاتے دار چومے گا.
اب کوئی تیرے خاندان کے لئے خود سوزیاں کرے گا اب کوئی شاہدہ جبیں اپنے جوان بھائی تیری خاطر قربان نہیں کرے گی انہوں نے آپ لوگوں کی خوشنودی کے لئے گھر نہیں چھوڑے تھے جوانیاں نہیں لٹوائی… انہوں نے تو سچ سویرے کے جوانیاں قربان کی تھیں.

اور شہید رانی کے اکلوتے فرزند دلبند.

تو بھی اپنے نانا کی غلطیاں دہرا رہا ہے. تو اپنی شہید ماں جیسی روش اپنا رہا ہے تو اپنے والد کے سب کو راضی رکھنے کے راستے پر گامزن ہے

اور یاد رکھ یہ راستہ گڑھی خدا بخش کی قبروں میں اضافہ تو کر سکتا ہے تڑپتی انسانیت کے آنگن میں پھول نہیں کھلا سکتا.

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم: کراچی کے نئے بھتہ خور
Next Article عالمی برادری نے مداخلت نہ کی تو دو ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہوں گے: عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

علی وزیرکتنے دن آزاد رہیں گے ؟ : مزاحمت، سیاست اور طاقت کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 13, 2026

بلاول بھٹو ملتان پہنچ گئے : آج ملتان اور مظفر گڑھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے

ستمبر 8, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : پاک بھارت تعلقات میں تصادم و مفاہمت کے زاویے

جولائی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.