Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ
  • کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر حملہ: ایک اہلکار ہلاک، چار افراد زخمی
  • ایمرجنسی کا نفاذ: قومی ضرورت یا جمہوریت کے لیے نیا امتحان؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • ریاض میں شاہ خالد ایئرپورٹ پر میزائل حملہ : متعدد افراد زخمی
  • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹی ٹوئینٹی میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
تجزیے

جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹراکتوبر 14, 20264 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo mujahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیبر پختون خوا میں گورنر فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں 11 رکنی مشاورتی بورڈ نے حکومتی انتظام سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ معاملات پر گرفت مضبوط کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اعلیٰ سرکاری افسروں کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ اس دوران وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام وزرا اور سرکاری ترجمان کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کے حق میں دلائل لاکر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں کہ قومی سلامتی کے لیے یہ اقدام ضروری تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران بنفس نفیس تحریک انصاف کے خلاف وفاقی حکومت کا مقدمہ پیش کیا۔ حالانکہ ایک منتخب صوبائی حکومت ختم کرکے اس کے اہم لیڈروں کو قید کرنے کےبعد وضاحتوں سے زیادہ عملی کارروائی اور نتائج دکھانے کی ضرورت ہے۔ ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس منصوبہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ناقدین بجا طور سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ جب بلوچستان میں ایک ’وفادار اور مکمل تعاون‘ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے باوجود دہشت گردی ختم نہیں ہوئی اور عام شہریوں کی زندگی محفوظ نہیں ہے تو خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کے حوالے سے حالات خراب ہونے کی ساری ذمہ داری تحریک انصاف اور اس کی صوبائی حکومت پر کیسے عائد کی جاسکتی ہے؟
ان مباحث میں آئین و قانون کا حوالہ زور شور سے دیا جاتا ہے۔ یا اس بات پر اصرار ہے کہ صوبائی حکومت ختم کرنے کے باوجود تحریک انصاف کوئی قابل ذکر احتجاج منظم کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ گویا اگر کوئی پارٹی سڑکوں پر لوگ جمع کرنے میں کامیاب نہ ہوسکےتو وفاقی حکومت اور اسٹبلشمنٹ اس کے ساتھ کچھ بھی کرنے کا حق حاصل کرلیتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تاحال دستیاب نہیں ہے لیکن وزیر اعظم سے لے کر وزیر قانون تک جب تواتر سے یہ اصرار کررہے ہوں کہ تمام کارروائی قانون و آئین کے مطابق ہوئی ہے تو اس سے یہ قیاس کرنا مشکل نہیں ہونا چاہئے کہ جمہوریت کش اقدام کے بعد بھی شہباز شریف کی حکومت خود کو ’جمہوری‘ قرار دینے پر مصر ہے۔ حالانکہ اس کی عوامی قبولیت یا جمہوری حیثیت کا پول اگر فارم 47 کے اسکینڈل کے بعد نہیں کھلا تھا تو میڈیا، اظہار رائے ، سیاسی کارکنوں کے بعد اب ایک منتخب صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کرنے سے اس کا جمہوریت کش چہرہ مزید عیاں ہوچکا ہے۔ اس وقت حکومت کی طرف سے پاکستان میں قومی سلامتی کی حفاظت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جو بھی دعوے کیے جارہے ہیں، وہ درحقیقت ملک سے جمہوری روایت کو جڑ سے اکھاڑ دینے کی کوشش کے مترادف ہیں۔ اسے کوئی بھی نام دیا جائے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی بھی اس عمل میں شہباز شریف حکومت کی مکمل ہم خیال بنی ہوئی ہے۔ اس طرح کسی طرف سے بھی ملک میں جمہوری انتظام اور بنیادی حقوق کے حق میں آواز اٹھنے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔حکومتی احکام پڑھیں
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران تحریک انصاف اور خیبر پختون خوا کے بارے میں اپنا مقدمہ ان الفاظ میں پیش کیا’پی ٹی آئی کی حکومت میں دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا میں لایا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے طرزِ عمل سے پاکستان کی ترقی اور معیشت کو خطرات لاحق تھے۔ پی ٹی آئی حکومت نے نہ ہی دہشت گردی کے خلاف کوئی بھرپور کارروائی کی اور نہ ہی کھل کر ایسے واقعات کی مذمت کی‘۔ شہباز شریف کے یہ الزامات اس سے پہلے تحریک انصاف کے خلاف سیاسی مہم جوئی کے تمام ہتھکنڈوں کا تسلسل ہیں۔
وہ یہ بتانے میں ناکام رہے ہیں کہ سیاسی حکومت کے سربراہ کے طور پر وہ کیوں ایک بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے میں ناکام رہے اور انہوں نے تحریک انصاف کو کون سیاسی رعایت دی تھی جس کے بعد یہ پارٹی حکومت پر اعتبار کرکے اس کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہوتی؟ اور اب اگر تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ختم کرنے کے بعد چند دنوں نہیں تو ہفتوں میں ہی سہی، حکومت اگر دہشت گردی میں نمایاں کمی میں ناکام رہتی ہے تو اس کے تمام تر نعروں کا پول کھل جائے گا۔
گو کہ اس کا آغاز آج ہی سے ہوچکا ہے جب وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی نگرانی میں خیبر پختون خوا میں معاملات کی نگرانی کے لیے ایک 11 رکنی’ سپر کمیٹی ‘بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمیٹی متعدد وفاقی وزرا کے علاوہ دیگر ہم خیال سیاسی پارٹیوں کے نمائیندوں پر مشتمل ہوگی۔ اس کا کام بنیادی طور پر ’ خیبر پختون خوا میں حکمرانی اور امن و امان سے متعلق امور کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کرنا ہوگا۔ کمیٹی وزیر اعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اور خیبر پختون خوا میں قائم ہونے والے نئے انتظامی سیٹ اپ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گی۔ نئی کمیٹی ذمہ داریاں ادا کرنے اور سکیورٹی سے متعلق معاملات میں صوبائی کمیٹی کومعاونت فراہم کرے گا‘۔ سرکاری ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ ڈان کو بتایا ہے کہ ’کمیٹی غیر رسمی طور سے قائم کی گئی ہے اور اس کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا گیا ‘۔ صوبائی گورنر وفاقی حکومت ہی کا نمائیندہ ہوتا ہے ۔ گورنر راج کے بعد ان کی معاونت کے لیے قائم ہونے والی کمیٹی کا تقرر بھی وفاقی حکومت نے کیا ہے۔ البتہ خیبر پختون خوا میں چونکہ پیپلز پارٹی کا گورنر ہے، اس لیے اسحاق ڈار کی نگرانی میں قائم ہونے والی غیر رسمی مگر ’سپر کمیٹی ‘درحقیقت پیپلز پارٹی کی سیاسی نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اس اقدام سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم پارٹی سیاسی مفاد کی حفاظت کررہے ہیں یا قومی سلامتی اور جمہوریت کے لیے فکرمند ہیں۔
ملک میں تمام تر مشکلات اور پریشانی کے باوجود یہی چلن مشاہدہ موجودہے۔ اس میں تمام نمایاں ناموں کو شامل کیا جاسکتا ہے خواہ وہ اپنا شمار حکمرانوں میں کریں یا اپوزیشن میں۔ حقیقت یہی رہے گی کہ ملک میں ہر سیاسی گروہ جمہوریت کی بجائے گروہی و انفرادی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ سب عناصر اقتدار کے لیے ایک دوسرے کی داڑھی نوچتے ہوئے صرف اسٹبلشمنٹ کی تابعداری پر متفق ہوتے ہیں۔ اور جمہویت کا جنازہ اٹھانے میں شامل ہونے کو سعادت سمجھتے ہیں۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاول بھٹو سید مجاہد علی شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم

اکتوبر 13, 2026

خیبر پختون خوا میں وفاق کی حکمرانی : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

اکتوبر 12, 2026

ایران امریکہ تنازعہ: نئی جنگ خطرناک اور مہلک ہوگی : سیدمجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 14, 2026
  • خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی اکتوبر 13, 2026
  • ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی اکتوبر 13, 2026
  • شہباز شریف کا لانگ مارچ اور عمران خان کے گرد گھومتی سیاست : حامد میر کا کالم اکتوبر 13, 2026
  • "ممتاز نامہ” — ایک زندگی، کئی جہان : محمد عمران کا اختصاریہ اکتوبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.