Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہمارے اور اُن کے ریلو کٹے ۔۔ محمد حنیف
لکھاری

ہمارے اور اُن کے ریلو کٹے ۔۔ محمد حنیف

ایڈیٹرجون 21, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کے نوجوان نے پوچھا کہ سر یہ عمران خان صاحب اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ریلو کٹے کہہ رہے ہیں پہلے جو پی ایس ایل کے لیے باہر سے کھلاڑی آئے تھے اُن کو بھی ریلو کٹا کہا تھا۔ اس کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ پنجابی کا لفظ لگتا ہے۔



میں نے کہا بیٹے جیسے ہم جیسے پینڈو انگریزی کے دو چار جملے سیکھ لیتے ہیں اور موقع محل دیکھ کر انھیں استعمال کرتے رہتے ہیں اِسی طرح خان صاحب جیسے ایچیسن کالج اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل لوگ جب پنجابی کے دو چار محاورے سیکھ لیتے ہیں تو انھیں ہر جگہ فِٹ کر دیتے ہیں۔ریلو کٹا تو وہ کھلاڑی ہوتا ہے جسے ٹیم کی گنتی پوری کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے۔ اب پاکستان کی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں تو گنتی پوری کرنے والے کھلاڑی نہیں ہو سکتے۔ یقیناً خان صاحب کا مطلب ہو گا ٹیم ایسی سلیکٹ کرو جیسی میں نے سنہ 1992 میں کی تھی اور ورلڈ کپ جیتا تھا۔
یار لوگ خان صاحب کی باتوں میں میم میخ نکالتے رہتے ہیں۔ ویسے خان صاحب بادشاہ آدمی ہیں۔ اُن کی اپنی تاریخ، اپنا جغرافیہ اور اپنی زبان اور اُس زبان کا ایک اچھوتا لہجہ ہے۔کبھی وہ جاپان کو فرانس کا ہمسایہ بنا دیتے ہیں، کبھی گولان کی پہاڑیاں اپنے فلسطینی بھائیوں کے حصّے میں ڈال دیتے ہیں۔ مدینے کی ریاست انھوں نے ناروے میں ڈھونڈ لی تھی اور گذشتہ ہفتے ہی ہمیں ٹیگور کا قول سنا کر داد خلیل جبران کو دے رہے تھے۔ہم جیسے نیم پڑھے لکھے لوگ خان صاحب کی کوئی غلطی پکڑ کر خوش ہوتے رہتے ہیں۔ جیسا کہ ایک مفکر نے کہا تھا ’گل سمجھ آئی کہ نہیں‘ یا جیسا کہ ایک اور مفکر نے کہا تھا ’کی فرق پیندا اے‘۔



میرا خیال ہے کہ انڈیا پاکستان میچ سے پہلے خان صاحب کے ٹویٹ میں ریلو کٹوں کا ذکر پڑھ کر پاکستان کے کپتان سرفراز نے بھی سوچا ہو گا کہ شاید اس میں میرے لیے کوئی خفیہ پیغام ہے اور وہ یہ کہ اگر خان صاحب ریلو کٹوں کی ٹیم کے ساتھ ملک اتنے اچھے طریقے سے چلا رہے ہیں تو میں بھی انڈیا کے مقابلے میں ریلو کٹوں کی ٹیم اُتارتا ہوں۔خان صاحب کی ٹیم کو دیکھ کر گلی محلوں میں کرکٹ کے میچوں میں اپنی باری کا انتظار کرتے لونڈے بھی اب سوچنے لگے ہوں گے کہ میں بڑا ہو کر ریلو کٹا بنوں گا۔خان صاحب کی ٹیم کے اوپنر شاہ محمود قریشی ہیں۔ زرداری کی ٹیم میں بھی خارجہ امور کی بھاری ذمہ داری ان ہی کے پاس تھی۔ زرداری کی ساری لوٹ کھسوٹ کے وقت خزانے کے چوکیدار حفیظ شیخ تھے۔ وہ عمران خان کی وکٹوں کی پہرے داری کر رہے ہیں اور بڑی مشکل سے اپنی جمائی کو روک رہے ہیں۔لیکن سرفراز عمران خان نہیں ہے۔ اُسے پتہ ہونا چاہیے کہ خان صاحب کا ہاتھ جس کے کندھے پر پڑ جائے وہ ریلو کٹے سے چیتا بن جاتا ہے۔ کسی کو یاد بھی نہیں کہ عثمان بزدار کس ٹیم میں تھے آج کل وسیم اکرم پلس ہیں۔فواد چوہدری نے مشرف کی ترجمانی کی۔ بلاول بھٹو کے اتالیق رہے۔ اب حالانکہ انھیں عمران خان نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے لیے لگایا ہوا ہے لیکن اپیلیں ایسے کرتے ہیں جیسے فرسٹ سلپ پر کھڑے ہوں۔ فردوس عاشق اعوان کبھی جئے بھٹو کے باؤنسر مارتی تھیں آج کل تبدیلی کی گگلی پھینکتی ہیں۔کوئی بنا سکتا ہے ایسی ٹیم؟ خان صاحب کے ناقد یہ کہیں گے کہ اُن کی ٹیم پاکستان کے ساتھ وہی کر رہی ہے جو کوہلی کی ٹیم نے سرفراز کی ٹیم کے ساتھ کیا۔ یہ لوگ حاسد ہیں اِن کی باتوں میں نہ آئیں کیونکہ ٹیم میں اگر گیارہ کے گیارہ بھی ریلو کٹے ہوں تو بھی کپتان کپتان ہی ہوتا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریلو کٹے
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمثالی عدلیہ داغدار ماضی اور بدعنوان نظام عدل سے نجات حاصل کرے۔۔سید مجاہد علی
Next Article ہماری ترقی کے راستے میں حائل تین رکاوٹیں۔۔ وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.