ملتان : نام ور خطاط اور مصور علی اعجاز نظامی طویل علالت کے بعد آٹھ مارچ جمعہ کی شام انتقال کر گئے ۔ علی اعجاز نظامی کی عمر 66 برس تھی ۔ وہ 13 اگست 1952ء کو پیدا ہوئے ۔۔علی اعجاز نظامی نے آرٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے مختلف اخبارات میں بھی کام کیا اور پین ورک میں ان کے ڈیزائن کئے ہوئے خاص ایڈیشن بہت مقبول ہوئے ۔ وہ پین ورک اور آئل پینٹنگ سمیت مصوری کے تمام رموز پر مہارت رکھتے تھے ۔ انہوں نے قرانی خطاطی کے علاوہ اسمائے ربانی اور اسمائے محمد کی بھی منفرد انداز میں مصورانہ خطاطی کی ۔ملتان کی عمارتوں اور گلی کوچوں کی تصاویر پر مشتمل ایک سیریز بھی ان کی آرٹ گیلری کا حصہ تھی وہ عمر بھر معاشی مسائل کا شکار رہے ۔ ان کے فن میں بے پناہ تنوع تھا ۔ لیکن افسوس فن ان کو معاشی آسودگی نہ دے سکا ۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

