Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مشرف کو لانا حکومت کی ذمہ داری ، کیا عدالت یرغمال ہو جائے ؟ چیف جسٹس
اہم خبریں

مشرف کو لانا حکومت کی ذمہ داری ، کیا عدالت یرغمال ہو جائے ؟ چیف جسٹس

ایڈیٹرمارچ 7, 20195 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pervaiz musharraf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے میں تاخیر کی رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار خصوصی عدالت سے مقدمے میں تاخیر پر رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار خصوصی عدالت 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات بیان کریں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نئی خصوصی عدالت تشکیل پاچکی ہے، تو پھر پرویز مشرف کا ٹرائل کیوں رکا ہوا ہے، حکومت انہیں واپس لانے کے لیے کیا کررہی ہے، پہلے یہ تاثر دیا گیا کہ ای سی ایل سے ان کا نام عدالت نے نکالا ہے، لیکن پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومت کا کام تھا، انہیں واپس لانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نہیں آتے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ انکاری ہیں، کیا ملزم کے ہاتھوں عدالت یرغمال ہوسکتی ہے، کیا ملزم جان بوجھ کر نہ آئے تو عدالت بے بس ہوجاتی ہے۔ کوئی ملزم چھوٹا بڑا نہیں ہوتاسب برابر ہوتے ہیں۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پرویز مشرف کو واپس لانے کے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کریں اور وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کروائیں۔ آئندہ سماعت پر تعین کریں گے کہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی کارروائی کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔عدالت نے وفاق اور مقدمے میں تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے آئین توڑنے کے جرم میں آئینِ کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمہ درج ہے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے اور مقدمے کا سامنا نہ کرنے پر انہیں اشتہاری اور مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔ پرویز مشرف عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم ہیں۔یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فوجی آمر کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ ہے تاہم کئی برس گزر جانے کے باوجود اس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوئی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سپریم کورٹ پرویز مشرف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانٹر نیٹ والے بہن بھائی ؟ ۔۔ سائرہ راحیل خان
Next Article ’جناح آف پاکستان‘ کے مصنف سٹینلے والپرٹ انتقال کرگئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026

قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے کو سپریم کورٹ نے 15 برس بعد بری کر دیا

جنوری 20, 2026

امریکہ نے دھمکی دی بے نظیر اس کے باوجود مقتل کی طرف چل دیں : نصرت جاوید کا کالم

جنوری 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.