Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ماہِ نو کا منو بھائی نمبر ۔۔امجد اسلام امجد
امجد اسلام امجد

ماہِ نو کا منو بھائی نمبر ۔۔امجد اسلام امجد

ایڈیٹرفروری 14, 20199 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of amjad-islam-amjad in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک زمانہ تھا کہ پی ٹی وی اپنے مرحوم رفقا اور فنون لطیفہ کے سرکردہ ناموں کے لیے خراج تحسین کے نام سے ایک پروگرام پیش کیا کرتا تھا جو بلاشبہ ایک بہت عمدہ اور قابل تعریف روایت تھی پھر پتہ نہیں کیوں اور کیسے یہ سلسلہ منقطع ہوگیا اوریوں ماضی اور مستقبل کو ملانے والا ایک اور خوبصورت پْل اس مجرمانہ غفلت کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے آج یہ شاندار اور تاریخ ساز خدمات کا حاصل ادارہ خود اپنی پہچان بھلا بیٹھا ہے۔
بلاشبہ منو بھائی کا شمار ان منتخب حضرات میں ہوتا تھا جن کی وجہ سے پاکستان میں ٹیلی ویژن کو غیرمعمولی شہرت اور مقبولیت ملی مگر افسوس کہ اس ادارے کے پاس اپنے اس روشن اور تابندہ ستارے کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ابھی تک وقت نہیں مل سکا۔ موجودہ ایم ڈی ارشد خان صاحب کی خصوصی توجہ سے ان کی برسی کے روز ان کو یاد تو کیا گیا مگر کیا ہی اچھا ہوتا کہ ان یادوں کو کسی باقاعدہ پروگرام کی شکل میں محفوظ کر لیا جاتا۔ ایک شعر ہے
عجب اصول ہیں اس کاروبار دنیا کے
کسی کا قرض کسی اور نے اتارا ہے
سو یہ توفیق وزارت اطلاعات پاکستان کی نگرانی میں شایع ہونے والے ماہ نامے “ماہِ نو” کو نصیب ہوئی کہ اس نے منو بھائی کی پہلی برسی کے موقعے پر ان کی یاد میں ایک خصوصی نمبر نہ صرف شایع کیا ہے بلکہ اسے ایک زندہ اور یاد رکھنے والی دستاویز بنا دیا ہے۔ مجھے یاد ہے چند برس قبل اس ادارے کے ایک اعلیٰ افسر برادرم سلیم بیگ نے مجھ سمیت کچھ احباب کو ایک چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا اور اپنی گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ نہ صرف اس رسالے کو تسلسل اور معیار کے ساتھ جاری و ساری رکھنا چاہتے ہیں بلکہ وقفے وقفے سے کچھ خاص نمبر بھی شایع کرنا چاہتے ہیں جن میں ادبی حوالے سے غیرمعمولی خدمات انجام دینے والے مشاہیر کو خاطرخواہ انداز میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔
اس طرح کی بے شمار سرکاری اور نیم سرکاری میٹنگز میں شرکت کے بعد یہ بات تقریبا طے ہوچکی تھی کہ ایسے دعوؤں کی یا تو سرے سے کوئی عمر ہوتی ہی نہیں یا یہ چند مہینوں میں (عموما متعلقہ شخص کے تبادلے کے ساتھ) ایک بھولی ہوئی داستان بن جاتے ہیں ۔سو ان محفلوں کو چائے کی پیالی کے ٹھنڈے یا ختم ہو جانے تک ہی سنجیدگی سے لینا چاہیے لیکن یکے بعد دیگرے فیض، فراز، احمد ندیم قاسمی، حبیب جالب، جوش اور سرسید کے حوالے سے ایسے عمدہ نمبر سامنے آئے کہ معجزوں پر یقین سا آنے لگا سلیم بیگ خود تو پروموشن اور ٹرانسفر کے سرکاری چکروں میں درمیان سے ہٹ گئے لیکن ان کا لگایا ہوا پودا اور بنائی ہوئی ٹیم اور روایت نے جس خوش اسلوبی سے اس کام کو آگے بڑھایا ہے اس کی داد نہ دینا یقینا زیادتی ہوگی یہ سب کے سب نمبر بہت سلیقے اور محنت سے ترتیب دیے گئے ہیں۔
منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کا بنیادی تعارف تو ان کی صحافت ہی ہے جس میں ان کا زیادہ کام بطور کالم نگار ہے جو انھوں نے کم و بیش ساٹھ برس لکھا اور جس کو ہر دور میں دلچسپی اور شوق سے پڑھا گیا اب یہ طے کرنا مشکل ہے کہ اس کا عنوان یعنی ’’گریبان‘‘ ان دونوں میں کس شعر سے زیادہ قریب پڑتا ہے
اب کے جنوں میں فاصلہ شاید نہ کچھ رہے
دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں
فارغ تو نہ بیٹھے گا محشر میں جنوں میرا
یا اپنا گریباں چاک یا دامن یزداں چاک
لیکن دیکھا جائے تو بطور ڈرامہ نگار مترجم اور شاعر بھی ان کا مقام کسی طرح کم نہیں عمر کے آخری بیس برسوں میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر جو کام انھوں نے کیا وہ بھی انتہائی قابل قدر ہے کہ اس شعبے کی طرف بہت ہی کم توجہ دی گئی ہے۔
میرا ذاتی سطح پر ان سے دوستانہ تعلق ان کی تمام تر ادبی صلاحیتوں اور کارناموں سے ماوراء تھا کہ مجھے سب سے زیادہ محبت ان کے اندر کے معصوم اور دردمند انسان سے تھی ایک ایسا انسان جو اپنے جونیئرز کے لیے بھی سراپا محبت اور تعریف تھا جن سے عام روایت کے مطابق ان کا تعلق رقیبانہ ہونا چاہیے تھا دوسروں کے اچھے کاموں کی تعریف اور ان کی کامیابیوں سے خوش ہونے کا جو رویہ منو بھائی کا تھا اسے ڈھونڈنے کے لیے عمریں درکار ہو تی ہیں ان کے ڈرامہ سیریلز میں شہروں کی پسماندہ آبادیاں (جزیرہ) دیہات میں انسانی حقوق کی پامالی کا فرسودہ نظام (جھوک سیال) اور متوسط طبقے کی زندگی میں حالات کی مضحکہ خیزیاں (سونا چاندی) جس خوبصورتی اور مہارت سے پیش کیے گئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔
دوسرا شعبہ جس میں مجھے ان کی ہم سفری کا اعزاز حاصل رہا غیر ملکی ادب سے تراجم تھے بالخصوص فلسطینی شاعروں محمود درویش اور نزار قبانی کی نظموں کے تراجم مجھے شاید اس لیے بھی زیادہ پسند آئے کہ میں خود ان دونوں حضرات کو نہ صرف بہت پسند کرتا ہوں بلکہ میں نے خود بھی ان کی شاعری کے منظوم تراجم کیے ہیں۔ایسی شاندار جرات مندانہ اور تخلیقی نظمیں کسی بھی پنجابی شاعر کے یہاں نظر نہیں آتیں۔
’’ماہ نو‘‘ کے مرتبین نے اس نمبر میں ان کی زندگی شخصیت اور کارناموں کا بہت بھرپور انداز میں احاطہ کیا ہے جنھیں چھ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے1۔ سوانحی خاکہ 2۔ مضامین 3۔ گوشہ خراج تحسین بنام منو بھائی 4۔ انٹرویو5۔ گوشہء تخلیق (مختلف تحریروں سے انتخاب) اور 6۔ منو بھائی تصاویر کے آئینے میں جہاں تک اس نمبر کی ظاہری شکل و صورت کا تعلق ہے وہ بھی انتہائی عمدہ اور خوش رنگ ہے اور ٹائٹل کی تصویر تو ایسی ہے کہ جیسے ابھی بول پڑے گی۔ مجھے یقین ہے کہ اس خراج تحسین سے نہ صرف منو بھائی کی روح خوش ہو گی بلکہ ان سے محبت کرنے والے اور بعد میں آنے والے بھی اس کی معرفت ان سے ہم کلام ہوتے رہیں گے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleن لیگ کا ترمیمی بل اور بے مصرف دن کی ڈھلتی شام(1)۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
Next Article گڈ گورننس کیلئے پولیس کی ’’خودمختاری‘‘ کی اہمیت؟۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.