Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ن لیگ کا ترمیمی بل اور بے مصرف دن کی ڈھلتی شام(1)۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
شاکر حسین شاکر

ن لیگ کا ترمیمی بل اور بے مصرف دن کی ڈھلتی شام(1)۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر

ایڈیٹرفروری 13, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
لیجئے جناب مسلم لیگ ن نے صوبہ جنوبی پنجاب کے معاملے میں ایک عالی شان قسم کا آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں جمع کروا دیا۔ یہ ترمیمی بل صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناءاللہ اور عبدالرحمن کانجو نے جمع کرایا۔ اس بل کا متن کچھ یوں ہے کہ آئین کے آرٹیکل میں ایک ترمیم سے بہاولپور جنوبی پنجاب کے صوبوں کی تشکیل کے الفاظ شامل کیے جائیں۔ اس کے علاوہ صوبوں کی تشکیل کے لیے آئینی ترمیم کا عنوان آئینی (ترمیمی) ایکٹ مجریہ 2019ءہے۔ بہاولپور صوبہ بہاولپور کے موجودہ انتظامی ڈویژن پر مشتمل ہو گا۔ آئینی ترمیم جنوبی صوبہ موجودہ ڈیرہ غازی خان اور ملتان ڈویژنز پر مشتمل ہو گا۔ آئینی ترمیم کے بعد ڈی جی خان اور ملتان ڈویژنز صوبہ پنجاب کی حد سے نکل جائیں گے۔ اسی طرح آئین کے آرٹیکل 51 میں ترمیم سے صوبائی نشستوں میں رَد و بدل کیا جائے۔ آئینی ترمیم کے بعد بہاولپور صوبہ کی 15 جنرل، خواتین کی تین نشستیں ملا کر کل اٹھارہ نشستیں ہو جائیں گی جس کے بعد قومی اسمبلی میں نشستوں کی گنتی کچھ یوں ہو جائے گی:
بلوچستان        20
جنوبی پنجاب صوبہ    38
خیبرپختونخواہ   55
صوبہ پنجاب  117
صوبہ سندھ   75
صوبہ بہاولپور   18
وفاقی دارلحکومت 3

ترمیم کے بعد قومی اسمبلی کی کل نشستوں کی تعداد 326 ہو جائے گی جس میں 266 جنرل نشستوں کے ذریعے جبکہ 60 خواتین کی نشستیں ہوں گی۔
اس ترمیمی بل میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جنرل انتخابات 2018ءمیں وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقہ جات سے منتخب شدہ ارکانِ قومی اسمبلی اور پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی خواتین موجودہ اسمبلی کی مدت مکمل ہونے تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گے۔ موجودہ اسمبلی کی مدت کی تکمیل کے ساتھ یہ کلاز ختم ہو جائے گی۔ آئین کے آرٹیکل 59 میں ترمیم کر کے مناسب ترامیم کی جائیں (آئینی ترمیم)
آئینی ترمیم کے ذریعے نئے صوبوں کی تشکیل سے قطع نظر پنجاب اسمبلی کے منتخب ارکان اپنی مقررہ مدت مکمل کریں گے جس کے بعد یہ کلاز ختم ہو جائے گی۔
اس ترمیم کے بعد صوبہ بہاولپور کی صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 39 ہو گی جس میں سے 31 جنرل 7 خواتین اور ایک غیر مسلم نشست ہو گی۔
صوبہ جنوبی پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 80 ہوں گی جن میں 64 جنرل، 14 خواتین جبکہ 2 غیرمسلموں کے لیے ہوں گی۔ اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 65، خیبرپختونخواہ کی 145، پنجاب کی 252 اور سندھ کی 168 ہوں گی۔
آئین کے آرٹیکل 154 میں ترمیم کر کے نیشنل کمیشن برائے نئے صوبہ جات تشکیل دیا جائے تاکہ حدود اور دیگر امور کا تعین کا جا سکے۔
آئین کے آرٹیکل 175اے میں ترمیم کر کے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی ان نئے صوبوں میں پرنسپل سیٹیں قائم کی جائیں۔
آئینی ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2012ءکو پنجاب اسمبلی میں اپنی الگ قراردادوں کے ذریعے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے قیام کی منظوری دے چکی ہے کہ ان علاقوں کے عوام ایک عرصے سے اپنے لےے صوبوں کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
جیسے ہی ہم نے مسلم لیگ ن کی طرف سے آئینی ترمیمی بل پڑھا تو ہمیں منیر نیازی کی ایک نظم یاد آگئی:
کوئی اور طرح کی بات کرو
دل جس سے سب کا بہل جائے
دھیان اور طرف کو نکل جائے
کسی اور خیال میں ڈھل جائے
بے مصرف دن کے آخر پر
یہ ڈھلتی شام سنبھل جائے
اس سخت مقام زمانے کا
یہ سخت مقام بدل جائے
کوئی اور طرح کی بات کرو
کسی گھاٹ پہ کشتی آن لگے
کوئی نئی نئی پہچان لگے
کوئی نیا نیا انجان لگے
بے مصرف دن کے آخر پر
یہ ڈھلتی شام سنبھل جائے
کوئی اور طرح کی بات کرو
(جاری ہے)
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانقلاب کے طلب گار۔۔ذراہٹ کے /یاسر پیر زادہ
Next Article ماہِ نو کا منو بھائی نمبر ۔۔امجد اسلام امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.