Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تحریک انصاف حکومت کے سو روز ۔۔ ملک عبدالله اعوان
اختصاریئے

تحریک انصاف حکومت کے سو روز ۔۔ ملک عبدالله اعوان

ایڈیٹردسمبر 3, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran-khan-swearing
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

19 اگست 2018 کو عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی سب کی نظریں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سو روزہ پلان پر مرکوز تھیں۔ بلا آخر تحریک انصاف حکومت کے سو دن پورے ہو گئے. حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بے شمار کوششیں کی جاتی رہیں لیکن وزیراعظم عمران خان عوام سے کیے اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ دن رات دل و جان سے محنت کر رہے ہیں۔حکومت کی سو روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو حکومت نے اب تک درج ذیل کامیابیاں حاصل کیں:
1۔ وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی عمران خان صاحب نے پرتعیش وزیراعظم ہاؤس میں رہائش اختیار نہ کر کے اور وہاں ملنے والی تمام سہولیات کو ٹھوکر مار کر عوام کے کروڑوں روپے ماہانہ کی بچت کی.
2۔ وزیراعظم ہاؤس کی80 قیمتی گاڑیوں اور دیگر اشیاء کی نیلامی کر کے پیسہ قومی خزانے میں جمع کروایا گیا۔
3۔ وزیراعظم ہاؤس کو بین الاقوامی درجے کی ریسرچ یونیورسٹی بنانے کی منظوری دے دی گئی۔
4۔ کرپشن کے خلاف محاذ گرم رکھ کر نہ صرف بڑی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں بلکہ بیرون ملک موجود پیسہ بھی واپس لایا جا رہا ہے.
5۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ گورنر ہاؤسز کو عوام کے لئے کھولا گیا۔
6۔ غریبوں کے لئے 50لاکھ سستے گھروں کے لئے ہاؤسنگ سکیمز کا افتتاح کیا گیا۔
7۔ عوام کے وزیراعظم کے ساتھ براہ راست رابطے کے لئے سٹیزن پورٹل ایپ کا تعارف کروایا گیا جسے حد درجہ پذیرائی مل رہی ہے۔
8۔ وزیراعظم سمیت تمام وزراء کے سادگی اختیار کرنے سے سرکاری اخراجات میں واضح کمی آئی۔
9۔ ماحول میں بہتری لانے کے لئے شجرکاری اور صفائی کی آگہی کے لئے پرائم منسٹر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیا گیا جسے بے حد سراہا گیا۔
10۔ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم سمیت تمام وزراء کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی۔
11۔تاریخ میں پہلی بار کسی بھی معاملے پر وزیراعظم نے سرکاری ٹیلی ویژن کے ذریعے عوام کو اعتماد میں لیا۔
12۔وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں سے نہ صرف معیشت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا ملا بلکہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر جھنڈے گاڑ دیے.
13۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو ان کا اصل مقام ملا اور ان پرعائد بے جا ٹیکسز کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
14۔وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے عمرہ کی ادائیگی پرعائد ٹیکس بھی ختم کر دیا۔
15۔عمران خان نے ملائیشیا اور چین سمیت دیگر ممالک کو ایک ساتھ کھڑا کر دیا۔
ان تمام کامیابیوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ دیکھا جائے تو حکومت اپنی راہ میں آنے والی تمام تر مشکلات کے باوجود کسی حد تک اپنے سو روزہ پلان میں کامیاب ہو گئی ہے۔ حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے اور اسے ناکام کرنے کی سر توڑ کوششیں بھی کی جا رہی ہیں مگر عوام سے کیے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کو صبر اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ حکومت کو سو روز میں مکمل کامیاب نہ ہونے کے طعنے والوں کو یاد رکھنا ہو گا کہ سابقہ حکومتوں نے گزشتہ 30 برس سے جو گند پھیلایا ہے اسے صاف کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہو گا. پاکستان میں بہت عرصے بعد کوئی ایسا شخص برسراقتدار آیا ہے جو تمام اداروں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے اور امریکا جیسے ممالک کو منہ توڑ جواب دے کر دنیا کو بتا رہا ہے کہ پاکستانی قوم لاوارث نہیں ہے. بہت عرصے بعد قوم کو حقیقی لیڈر ملا ہے جو ہمارے بارے میں سوچتا ہے اور صرف ہمارے مستقبل کے لئے 66 برس کی عمر میں دن رات ایک کر کے کام رہا ہے. اس لئے ہم سب کو مل کر حکومت کا ساتھ دینا ہو گا کیونکہ اب ہماری تقدیر بدلنے وہ شخص کھڑا ہے جو ناممکن کو ممکن کر کے دکھاتا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک اینٹ بھی اپنی جگہ سےنہ ہلے : ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے روک دیا
Next Article جہانگیر ترین سے جھگڑے کے بعد اسد عمر نے استعفے کی دھمکی دے دی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت

فروری 15, 2026

پی ٹی آئی کی تنظیمی کمزوریاں اور سیاسی عمل سے لاتعلق عوام : برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.