Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » جو سامنے ہے وہ تو دے دو: دل کی بات / وسعت اللہ خان
لکھاری

جو سامنے ہے وہ تو دے دو: دل کی بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجولائی 14, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان ان چند ممالک میں ہے جہاں کے باشندے اپنے ہی ملک کے بارے میں بہت کم جانتے ہیں یا یوں کہئے کہ انھیں وہ بتایا ہی نہیں جاتا جسے جاننا ان کا بنیادی حق ہے۔اس نہ بتانے کے پیچھے یہ سوچ ہے کہ اگر ہر کس و ناکس جان گیا کہ پاکستان یہ کچھ ہے تو پھر یہ سوال اٹھے گا ہم کون ہیں۔تم کون ہو اور یہ سب ایسا کیوں ہے ویسا کیوں نہیں۔چنانچہ پچھلے ستر برس سے کوشش یہی ہے کہ پاکستانیوں کو ایک مخصوص معلوماتی ڈائٹ پلان پر ہی رکھا جائے۔اور انھیں یہی بتایا جائے کہ آسمان بس اتنا ہی بڑا ہے جتنا کنوئیں کے اندر سے دکھائی دیتا ہے۔
دنیا میں پاکستان رقبے کے اعتبار سے چونتیسواں، آبادی کے اعتبار سے چھٹا بڑا ملک اور آٹھویں علانیہ جوہری طاقت ہے۔ پاکستان سمیت صرف پینتیس ممالک کے ہاں گلیشئیر کی شکل میں پانی محفوظ ہے۔دس بڑے گلیشئیروں میں سے ایک ( بیافو ) پاکستان میں ہے۔دنیا کے بیالیس ممالک کے پاس ساحل ہی نہیں جب کہ پاکستان کے پاس لگ بھگ سوا آٹھ سو کلومیٹر کی بحری پٹی ہے۔
دنیا کے سترہ ممالک میں دریا ہی نہیں اور پاکستان میں دنیا کے بائیسویں طویل دریا ( انڈس ) ایک سو تین ویں ( ستلج ) اور ایک سو باون ویں بڑے دریا ( چناب ) سمیت کوئی ایسا صوبہ یا زیرِ انتظام علاقہ نہیں جو دریا سے محروم ہو۔جنوبی ایشیا جہاں دنیا کی پچیس فیصد آبادی رہتی ہے وہاں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ( منچھر ) سمیت پاکستان کے پاس انتالیس قدرتی اور آٹھ انسانی جھیلیں ہیں۔ سب سے بڑا مصنوعی آبپاشی کا نہری نظام پاکستان میں ہے۔
اس کرہِ ارض کے بائیس ممالک کے باسیوں نے پہاڑ اگر دیکھا بھی ہوگا تو تصاویر میں دیکھا ہوگا مگر پاکستان میں نہ صرف دوسری (کے ٹو) اور نویں بلند چوٹی (نانگا پربت) ہے بلکہ یہ اکیلا ملک ہے جہاں دس عظیم پہاڑی سلسلوں میں سے تین پہاڑی سلسلے ( ہمالیہ ، قراقرم ، ہندوکش ) ایک دوسرے سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔یورپ صحراؤں سے خالی براعظم ہے اور دنیا کا بیسواں بڑا صحرا ( تھر تا چولستان ) پاکستان میں ہے۔ سترہ ممالک کے باشندوں نے ریل ہی نہیں دیکھی اور پاکستان کے ہاں ستائیسواں بڑا عالمی ریلوے نیٹ ورک ہے۔
اب آئیے مٹی کی زرخیزی کی جانب۔ پاکستان گنے کی پیداوار کے لحاظ سے پانچواں اور چینی کی برآمد کے حساب سے نواں بڑا ملک ہے۔گندم کی پیداوار میں پاکستان دنیا میں آٹھویں درجے پے ہے۔ چاول کی برآمد کے اعتبار سے تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد تیسرے نمبر پر اور باسمتی کی پیداوار کے حساب سے پہلے نمبر پر ہے (بھارت دوسرے نمبر پر ہے )۔پیاز کی فصل کے اعتبار سے چین، بھارت اور امریکا کے بعد پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔گرم مصالحوں کی برآمدی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔چنے کی پیداوار میں پاکستان بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔دالوں کی پیداوار کے حساب سے پاکستان کی عالمی رینکنگ بیسویں ہے۔ کھجوروں کی پیداواری فہرست میں پاکستان چھٹا اور آم کی پیداوار کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک ہے۔
دریائی و زرعی ملک ہونے کے سبب یہاں مویشی بھی باافراط ہیں۔اس کا اندازہ یوں ہوسکتا ہے کہ پاکستان میں سالانہ چونتیس ملین ٹن دودھ کی پیداوار ہے۔ اس اعتبار سے پاکستان بھارت ، امریکا اور چین کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔البتہ ڈیری مصنوعات بنانے والے بیس بڑے ممالک میں پاکستان شامل نہیں۔بکریوں کی تعداد کے اعتبار سے چین اور بھارت کے بعد پاکستان تیسرا اور مٹن برآمد کرنے والے ممالک میں بارہویں نمبر پر ہے۔ اونٹوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ چھٹا بڑا ملک ہے۔
مگر یہ سب بتانے کا مقصد کیا ہے جب ان نعمتوں سے سب سے کم فائدہ اگر کسی کو پہنچ رہا ہے تو وہ عام پاکستانی ہے۔ایک عالمی ادارے ووکس نے بائیس ممالک میں خوراک پر فی کس اخراجات کا جو عالمی جدول جاری کیا اس کے مطابق ایک عام جنوبی افریقی خاندان ہر روز اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے پر سو روپے کی آمدنی میں سے بیس روپے ، ایک بھارتی خاندان پچیس روپے ، ایک نائجیریائی خاندان ساڑھے انتالیس روپے خرچ کرتا ہے مگر پاکستان میں ایک خاندان اگر سو روپے روز کماتا ہے تو اس میں سے لگ بھگ سینتالیس روپے خوراک پر خرچ ہوجاتے ہیں۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک سابق ڈائریکٹر برائے پاکستان ولف گینگ ہاربنگر کے بقول پاکستان میں گندم کی سب سے بڑی خریدار حکومت ہے۔گندم کی پیداوار اس قدر ہے کہ ملکی ضروریات کے لیے ذخیرہ کرنے کے بعد بھی بیرونِ ملک برآمد ہوتی ہے۔لیکن پاکستانیوں کو پانچ برس پہلے کے مقابلے میں آٹا تگنی قیمت پر مل رہا ہے۔اس عرصے میں ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والے صوبہ سندھ میں ناکافی غذائیت کم تو خیر کیا ہوتی اکیس سے بڑھ کے تئیس فیصد ہوگئی۔یہ انہونی بھی ہو رہی ہے کہ کئی خاندانوں کو خوراک خریدنے کے لیے بھی قرضہ لینا پڑتا ہے۔
مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ ملاح کا حقہ سوکھا کیوں ہے ، چراغ تلے اندھیرا کیوں ہے۔میں یہ بھی نہیں جانتا کہ الزام حکومت کی ترجیحات پر منڈھا جائے یا یہ کہہ کے جان چھڑا لی جائے کہ یہ سب تو ہمیں ورثے میں ملا ہے۔کوئی الہ دین کا چراغ تو ہے نہیں کہ راتوں رات سب کا پیٹ بھر دیں۔
مگر اے میرے منشور بازو اور مقدس گائیو ! تعلیم گئی بھاڑ میں ، صحت گئی جہنم میں ، روزگار کی بکواس رکھو اپنے پاس۔جو پاکستان کی زمین بفضلِ خدا پیدا کررہی ہے اگر وہی پیدا کاروں میں تقسیم کرنے کا نظام نہیں تو باقی کا کیا کروں؟ اسلحہ برائے امن کی نمائشیں سرآنکھوں پے۔ خوراک برائے امن کی نمائش کب ہوگی ؟؟؟
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
چبا لیں خود ہی کیوں نہ اپنا ڈھانچہ
تمہیں راتب مہیا کیوں کریں ہم
(جون ایلیا)
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمہربان قدر دان!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article سیاست دان کو سلام، کمانڈو جرنیل شکست کھا گیا / سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.