Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لوجی ۔۔ بابے کے کام تودیکھو ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب
لکھاری

لوجی ۔۔ بابے کے کام تودیکھو ۔۔ ڈاکٹر فرزانہ کوکب

ایڈیٹرجون 2, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles of dr farzana kokab at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہماری ایک رفیق کار اپنےموبائل پر ہمیں ایک تصویر دکھاتے ہوئے کہنے لگیں۔۔”لو دیکھو بابے دے کم(کام)”۔ہم نے دیکھا تو ایک بڑی عمر کے بڑے سرکاری عہدہ دار ساتھ بیٹھی خاتون کو مسکراتے ہوئے غور سے لیکن ترچھی نظروں سے دیکھ رہے تھے۔بالکل ایسے جیسے بقول غالب”تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں”
۔لیکن کسی بےرحم کیمرہ مین نے عین اسی وقت کیمرے کی آنکھ سے دیکھ، کلک کا بٹن دباکر وہ منظر محفوظ کر لیا۔اور پھر
"دیکھنے والوں نے کیا کیا نہیں دیکھا ہوگا”
لیکن جناب حق انصاف کی بات کی جائے تو اگر ایک عمر میں عورت پر سے پردہ کی پابندی ختم ہو جاتی ہے تو اس عمر میں یا کچھ بعد” بابے” بن جانے والے مردوں کی نظروں کا بھی پردہ ختم ہو جانا چاہیئے۔۔نظر بازی کی اجازت کسی عمر میں تو دے دینی چاہئیے نا کہ اس عالم رنگ و بو میں جو بھی ہے دیکھنے کی چیز جاتے جاتے اسے بار بار دیکھ کر تو جائیں۔
لیکن ہم تو بھئی یوسفی صاحب کی بات کو دل و جان سے مانتے ہیں کہ "مرد کی آنکھ اور عورت کی زبان کا دم سب سے آخر میں نکلتا ہے۔”اور کیا پتا نہ بھی نکلتا ہو کہ عورت کی زبان کے حوالے سے تو ایک مشہور لطیفہ ہے”ایک آدمی کی بیوی زبان کی بہت تیز تھی۔فوت ہوگئی۔دفنا کر گھر کے دروازے تک ہی پہنچے تھے کہ آسمان پر زور س بجلی کڑکی۔شوہر نے اوپر دیکھا اور بڑبڑایا”لگتا ہے پہنچ گئی ہے”۔مرد حضرات لطیفے پر زیادہ دانت نہ نکوسیں کہ ہر سمجھ دار عورت خوب اچھی طرح جانتی ہے کہ مردوں کے نیناں ان  سے بھی بڑے دغا باز ہوتے ہیں۔اور یہ بھی سیانے ہی فرما گئے ہیں کہ عورت تو مرد کی نظر سے تاڑ جاتی ہے کہ اس کی نیت کیا ہے۔اور یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر نیت کو مراد ہو۔اس لئے خود کو کیوپڈ سمجھ کر ہر کسی پرتیر چلانے کی ضرورت نہیں۔
ایک اور بڑا مستند قول ہے کہ عورت ہمیشہ اپنے کانوں سے اور مرد اپنی آنکھوں سے دھوکا کھاتا ہے۔اور پھر دہائی دیتے نہیں تھکتے کہ "قصور آنکھوں کا ہوتا ہے ،تڑپنا دل کو پڑتا ہے”پھر زبان خلق تو یہ بھی کہتی آئی ہے کہ پیار اندھا ہوتا ہے۔دھند ہو جائے یا پیار  کچھ بھی نظر نہیں آتا۔اور کیا پیار صرف آنکھوں والوں کو ہوتا ہے جو بعد میں سر پیٹ رہے ہوتے ہیں کہ اس وقت ان کی آنکھوں میں پتا نہیں کونسے ککرے پڑ گئے تھے۔اورانکے عزیز،رشتہ دار اوردوست انہیں ملامت کرتے ہوئے کہہ رہے ہوتے ہیں "پتا نہیں تونے اسے کیا دیکھ کر پسند کیا تھا۔نہ جی نا۔پیار تو احساس کا نام ہے اور اس کے لئے آنکھوں والا ہونا لازم نہیں ایسے ہی سارا الزام آنکھوں کے سر نہ ڈالاجائے۔ایسا نہ ہوتا تو ہمارے داستانوں کے شہزادے کسی بولنے والے طوطے کے مونہہ سے کسی ان دیکھی شہزادی کے حسن کے قصیدے سن کر اس پر دل و جان سے فریفتہ نہ ہو جاتے۔اور اس کے عشق میں دیوانے ہو کر اپنی جان جوکھم میں ڈال انجان اور ان دیکھی منزلوں کی جانب دور دراز کے سفرپر نہ نکل کھڑے ہوتے۔
پھر ہمارے شاعروں کی شاعری سے تو یہ بھی پتا چلتا ہے کہ یار لوگ کسی ان دیکھی حسینہ کے د وپٹے کے پلو کے کسی کونے کی جھلک دیکھ کر بھی اس کے عشق میں دیوانے ہوتے رہے۔یا کسی نازک یا حنائی ہاتھ کی ایک جھلک نے ان کے دل کا سب چین و قرار لوٹ لیا۔اور تو اور کسی پردہ پوش کے نازک پیروں کی کومل ایڑیاں دیکھ کر ہی اس ان دیکھی محبوبہ کے عشق میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان دے دیتے تھے”۔یہ تیرا دیکھنا،دیکھا نہ جائے”
اور محبوب کی آنکھوں سے مہلک اور خطرناک  ہتھیار تو مانوآفرینش سے اب تک اس دنیا میں نہیں آیا۔نظروں کے تیر، ترچھی نظروں کی برچھیاں،تیکھی نظروں کی گولیاں۔۔۔اف خدایا،پتا نہیں محبوب کی آنکھوں کے علاوہ یہ بے وقوف دنیا کسی اور کو دہشت گرد کیوں سمجھتی ہے؟؟اک نظر میں ہی ایسا گھائل کرتی ہیں کہ اللہ کی پناہ۔قتل کرنا تو ایک طرف ،آن کی آن میں کشتوں کے پشتے لگا دیتی ہیں۔اور ان کے کشتہ اور مقتول کی شان تو دیکھیں مرتے مرتے بھی یہی اصرار
"دفن ہونا ہے اس کی آنکھوں  میں
یہ    مری    آخری       وصیت  ہے”
لیکن ایک بات ماننے کی ہے کہ دل پر عشق کی چوٹ پڑے تو محبوب کی مہربان اور میٹھی نظروں سے زیادہ کارگر اور آزمودہ کوئی پھاہا بھی نہیں۔”ان”کے دیکھے سےجو آجاتی ہے مونہہ پر رونق ،وہ بڑے سے بڑے حکیموں اور طبیبوں کے بھی بس کی بات نہیں ۔اور عشق پیشہ تو یہ بھی حلفیہ کہتے ہیں کہ محبوب کی آنکھوں کو بھی اللہ تعالی نے اپنی "کن فیکون "والی صفت تھوڑی بہت عطا کردی ہے کہ اک نظر ہی ڈال دیں تو دل کی دنیا عشق سے آباد ہو جاتی ہے۔اور یہ کہنا بالکل برحق ہے”فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا”اور دلوں کے رازتو صرف اللہ ہی جانتا ہے نا۔اور بھئی کب کوئی آنکھوں کے رستے دل میں اتر جائے کسی کو پتا تھوڑا ہی ہوتا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنظریاتی شیطان ،فاروق بندیال اور پی ٹی آئی ۔۔ شاہد راحیل خان
Next Article نون لیگ سے حلالے کے لئے پی پی کو مولوی کی تلاش ۔۔ رانا عبدالرب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم

ستمبر 20, 2026

پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم

ستمبر 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.