اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ریاست کے زیر انتظام چلنے والے پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد مسعود کی بدعنوانی کی مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو کہا ہے کہ وہ پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق شاہد مسعود کے وکیل شاہ خاور نے ضمانت کی درخواست کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ان کے موکل کے خلاف ایسے کوئی شواہد عدالت میں پیش نہیں کر سکی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کرکٹ میچز دکھانے کے نشریاتی حقوق دینے کے بارے میں خلاف قانون احکامات جاری کیے تھے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس منظور ملک نے ایف آئی اے کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا ان کے پاس ایسے کوئی شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے جن دو کمپنیوں کو یہ میچ دکھانے کے نشریاتی حقوق دیے تھے، ان کا ان کے ساتھ کوئی تعلق رہا ہو یا انھوں نے رشوت لے کر انھیں یہ حقوق دیے ہوں۔
عدالت نے یہ بھی استفسار کیا کہ سنہ 2015 میں جب یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا تو اس وقت عدالت میں جو پہلا چالان پیش کیا گیا تھا اس میں شاہد مسعود کو ملزم کیوں نہیں گردانا گیا جبکہ انھیں سنہ 2017 میں اس مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا۔ تاہم ایف آئی اے کے حکام اس بارے میں عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔ اس پر عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے کے حکام نے اس مقدمے میں پی ٹی وی کے تین اہلکاروں پر یہ نشریاتی حقوق دینے کی ذمہ داری عائد کی تھی۔ ایف آئی اے کے بقول دو ملزمان دو کروڑ سے زائد کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا چکے ہیں۔
پیر, ستمبر 14, 2026
تازہ خبریں:
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

