Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » روحی کی روح زخمی، بانو کا بدن گھائل۔۔چوراہا/حسن نثار
حسن نثار

روحی کی روح زخمی، بانو کا بدن گھائل۔۔چوراہا/حسن نثار

ایڈیٹرجنوری 28, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rohi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

روحی کی روح زخمی،بانو کا بدن گھائل منافقت ایکسپورٹ ہو سکتی تو ملک میں زرمبادلہ کے ڈھیرلگے ہوتے کیونکہ ہربالغ ایکسپورٹر ہوتا۔اسی صورتحال سے متاثر ہو کر کسی نے کمال شعر کہا تھا جس کا صرف ایک مصرعہ ہی یاد رہ گیا جو کافی ہے۔”ہم ہیں منافقت کے سمندر کی مچھلیاں“اور اس منافقت میں ہماری ہر سرکار سرفہرست ہے۔ عرصہ پہلے اعتزاز احسن نے اک ہوائی چھوڑی تھی کہ ”ریاست ہو گی ماں کے جیسے “میں نے تب بھی اس کا مذاق اڑایا اور کہا تھا ”ماں کے جیسی تو ہو گی لیکن سوتیلی ماں کے جیسی “آج اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے کہ یہ سوتیلی ماں نہیں، مگرمچھ جیسی ہے ورنہ سب مگرمچھ کی طرح آنسو نہ بہا رہے ہوتے کہ ہم سب ہی تو ریاست ہیں جو روحی بانو کی موت پر وہ آنسو بہا رہے ہیں جنہیں ”ٹسوے“ کہنا مناسب ہو گا۔ریاست صرف میدانوں، پہاڑوں، صحراﺅں، ندیوں، نالوں، دریاﺅں، کھیتوں، کھلیانوں، باغوں، باغیچوں، عمارتوں وغیرہ کا ہی نہیں اجتماعی رویوں کا مجموعہ بھی ہوتی ہے۔روحی بانو جیسی انمول فنکارہ برسہا برس بے بسی کی تصویر بنی ہمارے درمیان ہی رینگتی، سسکتی، جیتی مرتی، پگھلتی، بجھتی، کراہتی، مٹتی، معدوم ہوتی رہی….کسی نے آنکھ اٹھا کر نہ دیکھا۔اس کا جوان اکلوتا بیٹا قتل ہوا …قاتل نامعلوماس کے گھر پر قبضہ ہوا …قبضہ گروپ
نامعلو م وہ خود قتل ہوئی …قاتل نامعلوم جہاں ہر سال اربوں ڈالر لوٹے جاتے ہیں اور اربوں روپیہ روحانی سرگرمیوں پر خرچ کیا جاتا ہے، جہاں زکوٰة کٹتی اور فرزانہ راجا فیم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بٹتے ہیں،جہاں بڑی بڑی پارلیمانیں چھوٹے چھوٹے لوگوں کے خرچ پر پلتی ہیں، جہاں صاف پانی اسکیمیں سانپوں کی طرح سرسراتی ہیں، میٹروز مع سبسڈی دندناتی ہیں، اورنج لائنیں اڑدھوں کی طرح لپٹی ہیں،جہاں ایوان فیلڈ اور سرے محل سر اٹھاتے ہیں، پروٹوکول پرورش پاتے ہیں، ایک ایک گھر کی حفاظت پر سینکڑوں سرکاری محافظ مامور ہوتے ہیں….وہاں ایک لاوارث ”پرائیڈآف پرفارمینس“کیلئے ایک قبر کی گنجائش نہ نکلی تو کیا یہ بھی یہودوہنود کی سازش ہے ؟80ءکی دہائی کے وسط کی بات ہے جب میں ماہنامہ ”زنجیر“ کا ایڈیٹر تھا۔کسی کے ذمہ لگایا کہ روحی بانوں کا انٹرویو کرو۔انٹرویو دیکھا تھوڑا ایڈٹ کیا اور سرخی لگائی …”روحی کی روح گھائل بانوں کا بدن زخمی“”زنجیر“ شائع ہوا۔روحی کا فون آیا۔ہذیانی سی ہنسی ہنستے ہوئے بولی ”یہ سرخی کس نے لگائی ہے ؟”میں نے کہا ، ”میں نے“ تو پوچھا ”اس کا مطلب ؟“جواب دیا کہ ”اگر تم نے خود کو تبدیل نہ کیا تو کہیں یہی سرخی تمہاری تقدیر نہ بن جائے۔“وہ نارمل تو شاید کبھی بھی نہ تھی لیکن رکی نہیں، ابنارمیلٹی کی ڈھلان پر پھسلتے پھسلتے استنبول جا پہنچی۔جون ایلیا کا یہ شعر خود اس کیلئے تھا یا روحی بانوکیلئے۔میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیںیا شایدتجھ سے شکوہ تو نہیں کاتبِ تقدیر مگررو پڑے تو بھی اگر میرا مقدر دیکھے فنکار عام طور پر ”نارمل “ہوتے بھی نہیں اور اگر ہوں تو پھر فنکار نہیں دکاندار ہوتے ہیں لیکن معاشرے اور نظام کو تو نارمل ہونا چاہئے تاکہ اپنے ابنارملز خصوصاً بیش قیمت ابنارملز کی اس طرح دیکھ بھال کر سکے جیسی حقیقی ماں اپنے کسی کمزور بچے کی حفاظت کرتی ہے لیکن یہ تو آزاد لوگوں کا شیوہ ہے اور ہماری آزاد ی ابھی تک ادھوری ہے جس کا ادھورا پن سمجھنے کیلئے نثارناسک کے پاس جانا ہو گا جو ہمیں سمجھاتا ہے۔ہم کو آزادی ملی بھی تو کچھ ایسے ناسک جیسے کمرے سے کوئی صحن میں پنجرہ رکھ دے کیسی کیسی سرخیاں کیسے کیسے کفارے ادا کر رہی ہیں”لیجنڈ اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں، لاکھوں مداح سوگوار“”دکھوں کی ماری روحی بانو انتقال کر گئیں“”فن میں یکتا روحی بانو استنبول میں انتقال کر گئیں“”صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف اداکارہ استنبول میں انتقال کر گئیں“”دکھیاری روحی بانو دیار غیر میں خالق حقیقی سے جا ملیں“سوچ رہا ہوں کہ اگر استنبول اس کیلئے دیار غیر تھا تو کیا لاہور اس کا اپنا تھا؟یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ جو لاکھوں سوگوار ہیں ان میں سے دوچار ہی اس کے سر پہ ہاتھ اور زخموں پہ مرہم رکھ دیتے تو شاید…شاید وہ سنبھل جاتی۔چلو کچھ بھی نہ کرتے، اس کے اکلوتے بیٹے کے قاتل ہی ڈھونڈ لیتے، اس کے گھر پہ کیا گیا ناجائز قبضہ ہی چھڑادیتے کہ یہ تو احسان نہیں، ان کے فرائض میں شامل تھا….احسان تو بڑی بات ہے، احسان نام ہے کسی کی کمیوں کو پورا کرنے کا لیکن جہاں نیو سینس ویلیو کے علاوہ کوئی اور ویلیو ہی باقی نہ بچی ہو، وہاں کوئی کسی کی کمی پوری نہیں کرتا بلکہ اس کمی کو ایکسپلائیٹ کرتا ہے۔ بیوہ کی بیوگی سے لیکر یتیم بچے کی یتیمی تک رحم کیلئے نہیں ، بے رحمی کیلئے اکساتی ہے۔ عبدالستار ایدھی ایک آدھ ،خرکار بیشمار اور اس پر بھی برکت کی امید۔پانچ سات سال پہلے میں اور طاہر سرور میر امریکہ کینیڈا آوارگی میں اکٹھے تھے جب طاہر سرور میر نے کسی پرانے ایکٹر کی کسمپرسی کا بتایا تو میں نے کہا ” آپ پہل کاری کرو باقی میرا ذمہ، اک ایسی تنظیم بناتے ہیں جو لاوارث فنکاروں کی برسیاں بھی منائے گی، زندگی میں ان کی ہر ممکن مدد بھی کرے گی“میر صاحب مصروف رہے اور میری مجبوری میں متحرک نہیں، اتنا سست گوشہ نشین ہوں کہ ذاتی عارضہ بھی جب تک عذاب نہ بن جائے ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتا، انجائینا بھی ہو تو تمباکو نوشی وغیرہ نہیں چھوڑتا۔ نری نیت کو کسی نے بھاڑ میں جھونکناہے۔ سب سوگوار ہیں سوائے میرے کہ روحی بانو بالآخر نجات پاگئی۔ پھر کبھی استنبول جانا ہوا تو روحی کی قبر کیلئے پھولوں کی نہیں اخباروں کی سوگوار سرخیوں کی چادر بناکر لے جاﺅں گا۔ تاکہ وہ جان سکے کہ اہل وطن اس کیلئے کتنے اداس ہیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleتزکِ تیموری۔۔قلم کمان/حامد میر
Next Article پی ٹی وی بدعنوانی کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت منظور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.