Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : سیلاب بہت سوں کا روزگار ہے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : سیلاب بہت سوں کا روزگار ہے

ایڈیٹراگست 29, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہِز ایکسیلینسی! جو انتظامیہ آپ کے فوٹو سیشن دوروں سے قبل ناکارہ تھی آپ کی آمد کے نتیجے میں کیسے اس کی آئلنگ ہو جائے گی اور کیمرے کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ کی اداکاری کے بعد آپ کا ہیلی کاپٹر اُڑن چھو ہوتے ہی یہی انتظامیہ خودکار طریقے سے آخر کیوں چلتی رہے گی؟
آج کل تو ٹیکنالوجی اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ محل یا بنگلے سے نکلے بغیر ہی آپ مصیبت زدگان کے جھمگٹے میں تصویر بنوا کے اپنا رانجھا راضی کر سکتے ہیں۔کوئی بھی اچھا پروفیشنل ویڈیو گرافر آپ کی فرمائش کے مطابق بیک ڈراپ بدل بدل کے من پسند تصاویر بناتا چلا جائے گا۔
اب تو ایسے سستے سستے ایپ دستیاب ہیں کہ آپ خود ہی اپنی تصویر ان میں ڈال کر حسبِ منشا بصری پس منظر بدل سکتے ہیں۔ حتی کہ سیلابی پانی میں جوتے پہن کے یا ننگے پاؤں شڑاپ شڑاپ کا ایفیکٹ بھی ڈال سکتے ہیں۔
حضور اس ٹیکنالوجیکل ترقی کا فائدہ اٹھائیے تاکہ آپ کو بنفسِ نفیس سیلابی علاقوں کا ڈزاسٹر ٹورزم نہ کرنا پڑے۔ویسے تو آپ جگ جگ جئیں اور کہیں بھی آئیں جائیں۔ پر مسئلے کی نزاکت بھی تو سمجھیں۔دیکھیے جب آپ کسی متاثرہ علاقے میں ہیلی کاپٹر سے اترتے ہیں تو سارا میڈیا اپنا کام چھوڑ چھاڑ کے آپ کے پیچھے لگ لیتا ہے۔ پورے ضلع کی پولیس کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی سمجھ میں نہیں آتا کہ کیسے آپ کے جوتے گیلے ہونے کے بعد اپنے پلو سے لشکا کے پہنا دے۔
اور جن زندگی بیزاروں کے غم میں آپ آسمان سے پنکھے ہلاتے ہوئے اترتے ہیں۔ وہ لوگ کھانا، پانی، خیمہ، خوراک، دوا، تدفین کے لیے سوکھی جگہ اور زچہ کی ستر پوشی کے لیے بروقت چادر میسر نہ آنے پر نہایت چڑُچڑے اور بدتمیز ہو کر بادشاہ، حاکم یا افسر سے بات کرنے کے ادب آداب تک بھول جاتے ہیں۔
ان میں سے کئی اپنی ناقص خاندانی تربیت کے سبب غصے سے پھٹ پڑتے ہیں اور نعرے بازی شروع کر دیتے ہیں اور ایک آدھ پتھر یا تھپڑ بھی اچھال دیتے ہیں۔
ایسے ماحول میں آپ جیسے بن بلائے مہمان کی توقیر اور اپنی رہی سہی عزت اور نوکری بچانے کے لیے مجبوراً پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑتا ہے، ہلڑ بازی کے پرچے میں مصالحہ تیز کرنے کے لیے دہشت گردی کی فرمائشی دفعات ڈالنا پڑتی ہیں۔ گرفتاریاں کرنا پڑتی ہیں اور پھر بعد میں قیدی کی مالی استطاعت کا حساب کتاب کر کے اسے ضمانت پر چھوڑنا پڑتا ہے۔
لہذا عزت ماآب مت آئیے۔ ان لاکھوں زلت ماآبوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیجیے۔ آپ کے ہیلی کاپٹر وزٹ پر جتنے لاکھ روپے کا خرچہ ہوتا ہے، اسی رقم سے اشیا خرید کے اپنا وزٹنگ کارڈ اور تصویر چسپاں کر کے چھوٹے چھوٹے امدادی پیکٹ بھجوا دیا کریں۔ اس وقت ان ہجومیوں کے لیے چھوٹی سے چھوٹی مدد بھی آپ کے چہرہِ انور کے دیدار سے زیادہ قیمتی ہے۔ آپ کی آمنے سامنے زیارت پھر کبھی سہی۔
ہز ایکسیلینسی یقین مانیے جو لوگ آپ کے کان بھر رہے ہیں کہ بارشوں اور سیلاب نے سارا کاروبارِ حیات معطل کر دیا ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ہر شے معمول کے حساب سے رواں ہے۔ ہر ادارہ ویسا ہی مستعد ہے جیسا سیلاب سے پہلے تھا۔
کچھ نہیں بدلا سرکار۔ شانت رہیے۔
پہلے کی طرح اب بھی امدادی سامان کی ریوڑیاں اپنے اپنوں میں بٹ رہی ہیں۔ ذخیرہ اندوزوں کو تو آسمان نے واقعی چھپر پھاڑ کے عطا کر دیا ہے۔ لالچ کی منڈی آج بھی طلب اور رسد کے اصول پر چل رہی ہے۔سیاسی مخالفین کا مقدماتی تعاقب اور چھترول بھی کل کی طرح ہشاش بشاش ہے۔ جن اداروں کا بنیادی کام شہریوں کو جبراً بنا فردِ جرم بتائے اٹھانا ہے۔ وہ آج بھی اپنے فرائض سے لمحے بھر کو غافل نہیں۔
نکاسی آب و صحت و صفائی اور صاف پانی کی فراہمی پہلے بھی قدرت کے حوالے تھی آج بھی ویسا ہی ہے۔ بلکہ دعا دیں سیلاب کو کہ راستے میں برسوں سے بچھا گند بھی وہ کرپٹ منصوبوں اور جبری قبضوں سمیت اپنے دامن میں چھپا کے لیے جاتا ہے۔
گھبرایے نہیں صاحب، آپ پر کوئی انگلی نہیں اٹھانے کا۔ عام آدمی کی یادداشت روزمرہ مسائل نے ہمیشہ کی طرح اپنے پاس گروی رکھی ہوئی ہے۔ اور اب تو اس پر نئی بارش و سیلاب کا سودِ مرکب بھی چڑھ گیا ہے۔پچھلے بہتر برس کو ہی اگر لے لیں تو انیس سو پچاس سے اب تک اکیس بڑے سیلاب آ چکے ہیں۔ بیسویں (دو ہزار دس) اور اکیسویں سیلاب (دو ہزار بائیس) کے درمیان بارہ برس حائل ہیں۔
جو انتظامی و ادارہ جاتی اسباق دو ہزار دس کے سیلاب کے بعد رٹنے کا دعویٰ کیا گیا، اگر ان میں سے آدھے اسباق بھی عمل کی سان پر چڑھ جاتے تو آج شاید صبر کی تلقین میں بھی تھوڑا بہت وزن رہ جاتا۔
مگر ہمیشہ کی طرح مذکورہ سفارشات اور ناکامیوں پر بس ایک جادوئی جملے کی چادر ڈال دی جاتی ہے کہ ’اللہ مالک ہے۔ وہی مصیبت ٹالے گا۔‘کسی کو اس موقع پر یاد نہیں رہتا کہ اللہ نے عقلِ سلیم بھی عطا کی ہے جس پر ہم اپنی آسانی کے لیے جب چاہتے ہیں تالا لگا دیتے ہیں۔
شاید ہم میں سے کوئی بھی مظلوم نہیں۔ مظلوم اتنے کایاں نہیں ہوتے۔ ہم تو خود ساختہ بے چارے ہیں اور یہی بے چارگی ایک مدت سے ہمارا انفرادی، گروہی، ادارہ جاتی اور قومی روزگار ہے۔
کسی کو کسی نے بھلا آج تک اپنے روزگار پر لات مارتے دیکھا؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :سیلاب زدگان پر دہشت گردی کا مقدمہ اور مدد کی اپیلیں
Next Article وجاہت مسعودکاکالم:ڈوبنے والوں کی ’حقیقی آزادی‘ اور عمران خان کی بے خبری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.